Tag: کشتی ڈوب گئی

  • یمن میں کشتی ڈوب گئی، 68 تارکین وطن ہلاک

    یمن میں کشتی ڈوب گئی، 68 تارکین وطن ہلاک

    صنعا (04 اگست 2025): یمن میں ایک افسوس ناک حادثے میں کشتی ڈوبنے سے 68 افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 68 افریقی مہاجرین اور تارکین وطن ہلاک اور 74 لاپتا ہو گئے ہیں۔

    یمن میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (IOM) کے سربراہ عبدالستور ایسویف نے اتوار کے روز خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ کشتی، جس میں 154 ایتھوپیائی باشندے سوار تھے، یمن کے صوبے ابیان کے قریب الٹ گئی۔

    انھوں نے بتایا کہ بحری جہاز غرق ہونے کے واقعے میں 12 افراد زندہ بچ گئے ہیں، جنھیں بچا لیا گیا ہے، 54 مہاجرین اور تارکین وطن کی لاشیں ضلع خانفر میں ساحل پر بہہ کر آ گئی تھیں، اور 14 دیگر کی لاشیں مختلف جگہوں پر مردہ پائی گئیں، جنھیں اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

    زنجبار میں ہیلتھ آفس کے ڈائریکٹر عبدالقادر باجمل نے کہا کہ حکام متاثرین کو شقرہ شہر کے قریب دفنانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن اور ہارن آف افریقہ کے درمیان آبی گزرگاہیں دونوں سمتوں میں سفر کرنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کے لیے ایک عام لیکن خطرناک راستہ ہیں، اس علاقے میں 2014 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے یمنیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔

  • لیبیا  میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 18 افراد ہلاک ، 50 سے زائد لاپتہ

    لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 18 افراد ہلاک ، 50 سے زائد لاپتہ

    طبرق : لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 18 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 50 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کے مشرقی ساحلی شہر طبرق کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ 50 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نےحادثے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک افسوسناک انسانی المیہ قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، حادثہ طبرق شہر کے ساحل کے قریب پیش آیا، جو مصر کی سرحد سے متصل واقع ہے۔ کشتی میں افریقی اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 78 افراد سوار تھے، جو بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور اب تک 10 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے۔

    مزید پڑھیں : لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 4 پاکستانیوں سمیت11 افراد جاں بحق

    بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے تاہم امید کم ہے کہ مزید زندہ افراد مل سکیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال یہ حادثہ مہاجرین کی نقل مکانی کے دوران پیش آنے والے سب سے افسوسناک واقعات میں سے ایک ہے۔

    طبرق اور اس کے آس پاس کے علاقے یورپ جانے والے تارکین وطن کے لیے ایک بڑا غیر قانونی راستہ سمجھے جاتے ہیں، جہاں انسانی اسمگلر کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو خطرناک سفر پر روانہ کرتے ہیں۔ بیشتر مہاجرین بہتر روزگار، تحفظ یا پناہ کی تلاش میں یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں، لیکن ان کے لیے یہ سفر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

    بین الاقوامی ادارے نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محفوظ، قانونی اور انسانی بنیادوں پر ہجرت کے متبادل راستے فراہم کرے، تاکہ لوگوں کو جان کے خطرے میں ڈال کر غیر قانونی راستے اختیار نہ کرنے پڑیں۔

  • برطانیہ جانے کی کوشش میں مزید 8 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک

    برطانیہ جانے کی کوشش میں مزید 8 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک

    کشتی کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے مزید 8 تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

    فرانسیسی حکام کے مطابق فرانس سے برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں مزید آٹھ تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں، ان تارکین وطن کی چھوٹی اور غیر محفوظ بھری ہوئی کشتی اتوار کی صبح سمندر میں الٹ گئی۔

    اس حوالے سے فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب فرانسیسی ریسکیو سروسز کو ایک کشتی کے سمندر میں پھنسے ہونے کی اطلاع ملی، کشتی میں سوار افراد میں سے 53 تارکین وطن کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی میں ایریٹیریا، شام، سوڈان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔

    اس سے قبل 4 ستمبر کو برطانیہ میں داخلے کی کوشش پر 12 افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے فرانسیسی حکام نے بتایا کہ انگلش چینل میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

    کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے اور حاملہ خاتون بھی شامل ہے، کشتی پر سوار افراد فرانس سے برطانیہ داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، فرانسیسی کوسٹ گارڈز نے کشتی حادثے میں 50 افراد کی جان بچائی۔

  • کونگو میں کشتی ڈوبنے سے 80 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    کونگو میں کشتی ڈوبنے سے 80 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    افریقی ملک کونگو کے صوبے مائی ڈومبے میں دو روز قبل کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، کشتی میں 271 افراد سوار تھے، ڈوبنے والے 80 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ کونگو کے صدر فیلیکس شیشے کیدی کا کہنا ہے کہ بوٹ دریائے کوُوا پر انجن میں خرابی کے باعث ایک چٹان سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق بوٹ میں سوار 271 افراد میں سے 100 کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ 86 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں موسمی حالات کے پیش نظر شدید بارشوں کے باعث اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ بحری جہازوں اور کشتیوں کا ناقص معیار بھی ان حادثات کے اسباب میں سے ایک ہوتا ہے۔

    اس سے قبل افریقی ملک کونگو کے گاؤں پر دہشت گردوں کے حملے میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق کونگو کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔

    کانگو : دو فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 22 جوان ہلاک

    فوجی ترجمان نے بتایا کہ جہادی تنظیموں کے اتحاد الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے دہشتگردوں نے جمعے کی شب شمالی کونگو می ماسالہ، ماپاسانا، ماہینی نامی دیہاتوں پر حملے کیے تھے۔

  • یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 38 ہلاک، متعدد لاپتہ

    یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 38 ہلاک، متعدد لاپتہ

    یمن کے ساحل پر افریقہ سے آنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، جس کے باعث 38 تارکین وطن زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں اور مقامی لوگوں نے 78 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا، جبکہ کشتی میں سوار مزید 100 کے قریب افراد سمندر میں لاپتا ہوگئے۔

    مقامی حکام کے مطابق کشتی حادثے میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے سے متعلق اقوام متحدہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 91 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    حماس کا جنگ بندی قرارداد کی منظوری پر اہم بیان

    حکام کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا، جبکہ کشتی میں سوار افراد صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کیلئے جزیرے پر روانہ ہو رہے تھے۔

  • افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوب گئی،91 افراد ہلاک، 25 لاپتہ

    افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوب گئی،91 افراد ہلاک، 25 لاپتہ

    افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 91 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 25 کے قریب کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا، جبکہ کشتی میں سوار افراد صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کیلئے جزیرے پر روانہ ہو رہے تھے۔

    اس سے قبل کشتی ڈوبنے کا ایک افسوسناک واقعہ ترکیہ میں پیش آیا تھا، جہاں کشتی حادثے میں پاکستانی شہری بیوی اور چار بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا تھا۔

    کشتی میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد شامل تھی، کوئٹہ کے علی آغا بہتر مستقبل کے لیے خاندان سمیت ایران سے یورپ کے لئے روانہ ہورہا تھے۔

    غزہ کے بچوں کے زخم اور اموات انسانیت پر داغ ہیں، عالمی ادارہ صحت

    سید علی آغا کوئٹہ کے علمدار روڈ کے رہائشی تھے ان کی اہلیہ طاہرہ بی بی اور چار بچے 14 سالہ سبحان، 12 سالہ سجاد، 10 سالہ فاطمہ، اور 5 سالہ کوثر زندگی کی بازی ہار گئے۔اہلخانہ کا بتانا ہے کہ 20 مارچ کو ترکیہ سے ایک فون کال پر ان کی موت کی اطلاع دی گئی۔

  • ٹھٹھہ کے قریب  گہرے سمندر میں کشتی ڈوب گئی،  تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا

    ٹھٹھہ کے قریب گہرے سمندر میں کشتی ڈوب گئی، تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا

    ٹھٹھہ: حجامڑو کے قریب گہرے سمندرمیں ڈوبنے والی کشتی پر سوار تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا ، ماہی گیروں کی کشتی تیزہواؤں کے سبب ڈوبی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کےقریب گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ڈوبنےوالی کشتی میں 50کےقریب ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کی کشتی تیزہواؤں کےسبب کراچی اورٹھٹھہ کےدرمیان حجاموکری کے قریب ڈوبی۔

    واقعے کے بعد لاپتہ ماہی گیروں کے عزیزواقارب کی جانب سے اپنی مددآپ کے تحت تلاش کا کام شروع کیا گیا ، جس کے بعد لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئےابراہیم حیدری سے کشتیاں روانہ ہوئیں۔

    حجامڑو کے قریب ڈوبنے والی لانچ پر سوار تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا، تیز ہواوں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ دی جس سے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

    لانچ چھوٹی مچھلی کے شکار کے لئے ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی، ترجمان فشر فورک فورم کمال شاہ کا کہنا ہے تیس سے زائد ماہی گیر کیٹی بندر پہنچ گئے ہیں، ماہی گیروں کو مختلف کشتیوں کے ذریعے ابراہیم حیدری لایاجارہا ہے، جہاں سے انہیں طبی معائنے کے بعد گھروں کو بھیجا جارہا ہے۔

  • کشتی ڈوب گئی، اسکول کے 14 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

    کشتی ڈوب گئی، اسکول کے 14 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست گجرات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب اسکول کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی۔ کرب ناک حادثے میں 14 بچے اور دو ٹیچر زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 11 لاپتا بچوں کی تلاش کا عمل جاری ہے، جبکہ 10بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔کشتی میں 27 افراد سوار تھے جبکہ اس میں بیٹھنے کی گنجائش صرف 16 افراد کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ ریاست گجرات کے شہر ودودرہ کے مضافات میں موجود ہارنی جھیل میں پیش آیا۔ جہاں گجرات کے شہر پانی گیٹ میں واقع اسکول کے بچے پکنک منانے ہارنی جھیل پہنچے تھے۔

    دوسری جانب بھارتی حیدرآباد میں پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں ایک لڑکی جان کی بازی ہار گئی، بھرت نگر فلائی اوور سے ایک لڑکی اسکوٹی پر اپنے گھر جارہی تھی کہ آر ٹی سی بس نے اسے روند دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکی اسکوٹی سے گر پڑی اور وہاں سے گزرنے والی آر ٹی سی بس کے نیچے آگئی، جس کے باعث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

    غزہ جنگ: میکسیکو اور چلی کا عالمی عدالت سے اہم مطالبہ

    حادثے کا شکار ہونے والی لڑکی کی شناخت 26 سالہ سنیتا کے طور پر ہوئی ہے، لڑکی کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کی رہائشی ہے جبکہ ایک خانگی ادارے میں کام کر رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • تیونس میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں تارکین وطن لاپتا

    تیونس میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں تارکین وطن لاپتا

    تیونس کے سمندر میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 40 تارکین وطن لاپتا ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق تیونس سے بتایا جارہا ہے۔

    تیونس نیشنل گارڈ کے مطابق کشتی میں موجود تمام افراد غیرقانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے۔ جن کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سخت اقدامات اُٹھائے جانے کے باوجود تیونس کے ساحل سے غیرقانونی امیگریشن میں اضافہ ہورہا ہے۔

    دوسری جانب جاپان میں چند دنوں کے دوران طیارے کا دوسرا حادثہ رونما ہوا ہے، ایئرپورٹ پر 2 مسافر ہوائی جہاز آپس میں ٹکراگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کا ایک طیارہ ہانگ کانگ کے کیتھے پیسفک طیارہ سے ہوکائیڈو میں نیوچیٹوس ہوائی اڈے پرٹکرا گیا، خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    جاپانی ایئرپورٹ پر محض چند دنوں کے دوران ایک بار پھر سے دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے پر ماہرین تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

    ایران: رہانی پانے والی 2 خواتین صحافیوں پر دوبارہ مقدمہ درج

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کا کیتھے پیسفک طیارہ ہوائی اڈے پر کھڑا تھا، اس دوران جنوبی کوریا کی ایئرلائن کے آگے بڑھنے والے طیارہ نے اسے ٹکر مار دی، جس کے بعد ایئرپورٹ پر افراتفری پھیل گئی۔

  • اٹلی: کشتی ڈوبنے کے واقعے میں‌ 140 لاشیں نکال لی گئیں، 28 پاکستانیوں کی شناخت

    اٹلی: کشتی ڈوبنے کے واقعے میں‌ 140 لاشیں نکال لی گئیں، 28 پاکستانیوں کی شناخت

    اٹلی: اطالوی ساحل کے قریب کشتی تباہ ہونے سے سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، سمندر سے 140 افرد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن میں سے 28 پاکستانیوں کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اطالوی ساحلی شہر کروٹون کے جنوبی علاقے کیلابریا میں غیر قانونی تارکین وطن اور مہاجرین کو لے جانے والی ایک کشتی تباہ ہو کر ڈوبنے سے بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق یہ کشتی کئی روز قبل ترکی سے افغانستان، ایران، پاکستان اور کئی دیگر ممالک کے تارکین وطن کے ساتھ روانہ ہوئی تھی اور اتوار کو طوفانی موسم میں کیلابریا کے مشرقی ساحل پر واقع ایک ساحلی تفریحی مقام کے قریب ٹوٹ کر تباہ ہو گئی۔

    حادثے میں 100 کے قریب لوگوں کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ 140 لاشیں نکال لی گئی ہیں، کشتی میں تقریباً 250 افراد سوار تھے، جن میں 40 پاکستانی بھی شامل تھے، لاشوں میں 28 پاکستانیوں کی شناخت ہو چکی ہے۔