Tag: کشتی ڈوب گئی

  • سمندری طوفان ایان نے کیوبا کی کشتی ڈبو دی، 20 تارکین وطن لا پتا

    سمندری طوفان ایان نے کیوبا کی کشتی ڈبو دی، 20 تارکین وطن لا پتا

    ہوانا: کیوبا کے تارکین وطن کی ایک کشتی خوف ناک سمندری طوفان ایان کی زد میں آ کر ڈوب گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ایان کی وجہ سے فلوریڈا کے قریب کیوبا کے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 20 افراد لا پتا ہو گئے ہیں۔

    یو ایس بارڈر پٹرول نے بدھ کے روز کہا کہ کیوبا کے تارکین وطن کی ایک کشتی سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ڈوبنے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے بیس افراد لاپتا ہو گئے۔

    حکام نے ٹویٹر پر بتایا کہ بارڈر پٹرول ایجنٹوں کو فلوریڈا کے جزیرہ اسٹاک کی طرف جانے والے تارکین وطن کی کشتی کی خبر ملی تھی، جس پر امریکی کوسٹ گارڈ نے 23 لاپتا افراد کی تلاش کا آپریشن شروع کیا، جن میں سے تین افراد مل گئے، جن کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

    کوسٹ گارڈ کے مطابق تارکین وطن کی کشتی خراب موسم کے باعث الٹ گئی تھی اور کچھ افراد نے تیر کر ساحل پر پہنچ کر جان بچائی۔

    یاد رہے کہ منگل کے روز ایان سمندری طوفان نے کیوبا میں تباہی پھیلا دی ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، جزیرے کے مغربی سرے کو تیز ہواؤں اور سیلاب نے تباہ کر دیا ہے۔

  • بنگلادیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق

    بنگلادیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق

    ڈھاکا: بنگلا دیش میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے پچیس افراد ہلاک ہو گئے، درجنوں لاپتا ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت موسم صاف تھا اور دریا میں طغیانی بھی نہیں تھی، حادثہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔

    غوطہ خور اور دیگر ریسکیو اہل کار لاپتا افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

    حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے، واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کشتی کے ذریعے سفر کرنا معمول ہے اور تمام بڑے دریاؤں میں مسافر کشتیاں چلتی ہیں۔

  • کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ،  11 افراد سوار

    کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ، 11 افراد سوار

    کراچی : کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ، تاہم ماہی گیر تیر کر سی ویو کے کنارے پر پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ کو حادثہ پیش آیا ، شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی۔

    ترجمان پاکستان فشرفوک فورم کمال شاہ نے بتایا کہ کشتی میں 11افراد سوار تھے تاہم حادثے کے بعد ماہی گیر اپنی جانیں بچاکر تیر کرسی ویو کے کنارے پر پہنچ گئے لیکن حادثے کی شکار کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا تھا ، جس میں 28 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    کشتی الٹنے کے نتیجے میں نوے سے زائد افراد ڈوب گئے تھے، جس پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 35 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تھا،

    مقامی افراد کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔

  • امریکا میں کشتی ڈوبنے سے 39 تارکین وطن لاپتا، کئی دن سے سراغ نہ لگ سکا

    امریکا میں کشتی ڈوبنے سے 39 تارکین وطن لاپتا، کئی دن سے سراغ نہ لگ سکا

    میامی: امریکی کوسٹ گارڈ کے امدادی کارکن فلوریڈا کے بحر اوقیانوس کے ساحل کے پانیوں میں لاپتا ہونے والے 39 افراد کی تلاش کر رہے ہیں، جن کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ اُس کشتی میں سوار تھے جو انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہی تھی، اور الٹنے کے بعد کئی دنوں سے لاپتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں کئی دن قبل سمندر میں ایک کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 39 افراد لاپتا ہیں، جن کا سراغ تاحال نہیں لگ سکا، امریکی کوسٹ گارڈ ان کی مسلسل تلاش کر رہے ہیں۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ ایک مقامی مچھیرے نے منگل کو صبح سویرے کوسٹ گارڈ کو بتایا کہ ایک الٹنے والی کشتی کے ہُل سے چمٹے ہوئے ایک شخص کو فورٹ پیئرس کے قصبے سے تقریباً 72 کلومیٹر مشرق میں بچایا گیا ہے۔

    کوسٹ گارڈ نے مزید کہا کہ زندہ بچ جانے والے نے حکام کو بتایا کہ وہ ہفتے کی رات 39 دیگر لوگوں کے ساتھ بہاماس کے بیمنی جزیروں سے نکلا تھا، اور انھوں نے لائف جیکٹس نہیں پہن رکھی تھیں، بدقسمتی سے ان کی کشتی خراب موسم کے باعث تباہ ہو گئی۔

    حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے بیمنی سے فورٹ پیئرس تک پھیلے ہوئے علاقے کی تلاش کے لیے کٹر جہاز اور ہوائی جہاز تعینات کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی ’انسانی اسمگلنگ کے منصوبے‘ کا حصہ تھی۔

    جہاز میں سوار افراد کی قومیت کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے، واضح رہے کہ تارکین وطن ایک طویل عرصے سے بہاماس کے جزائر کو امریکا تک پہنچنے کے لیے دروازے کے طور پر استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

  • انگلش چینل میں ڈوبنے والی خاتون کون تھی؟

    انگلش چینل میں ڈوبنے والی خاتون کون تھی؟

    لندن: فرانسیسی ساحل سے برطانیہ جانے کی کوشش کے دوران ڈوبنے والی بدقسمت عراقی خاتون کی شناخت ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے انگلش چینل میں بڑی تعداد میں ڈوبنے والے پناہ گزینوں میں سے پہلے شخص کی شناخت ہوگئی ہے، جو شمالی عراق سے تعلق رکھنے والی کرد خاتون ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو 24 سالہ مریم نوری محمد امین برطانیہ میں مقیم اپنے منگیتر کو اس وقت میسج کر رہی تھیں، جب ان کی کشتی ڈوبنے لگ گئی۔

    مریم کا تعلق شمال مشرقی عراق میں کردستان کے قصبے صوران سے تھا، وہ ان 27 افراد میں سے ایک تھیں جو فرانس کے ساحل سے برطانیہ تک خطرناک سفر کی کوشش کے دوران ہلاک ہوئے، یہ خطرناک سفر رواں سال درجنوں جانیں لے چکا ہے، خاتون کے منگیتر کا کہنا تھا کہ انھیں مریم نوری کو بچانے کا یقین دلایا گیا تھا لیکن وہ دیگر چھبیس افراد کے ساتھ ہلاک ہو گئیں۔

    واضح رہے کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 17 مرد، 6 خواتین (جن میں سے ایک حاملہ تھی) اور 3 بچے شامل ہیں، حادثے میں صرف 2 مسافر زندہ بچے۔

    رپورٹس کے مطابق مریم نوری ایک خاتون رشتہ دار کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، دونوں برطانیہ میں اپنے خاندان سے ملنے کی امید میں یہ خطرناک سفر کر رہی تھیں، کشتی الٹنے سے کچھ دیر قبل مریم نے اپنے منگیتر کو سنیپ چیٹ پر میسج کیا تھا۔

  • تربیلا ڈیم میں کشتی الٹ گئی، 50 سے زائد افراد ڈوب گئے

    تربیلا ڈیم میں کشتی الٹ گئی، 50 سے زائد افراد ڈوب گئے

    ہری پور: خیبرپختونخوا میں واقع تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے متعدد افراد ڈوب گئے، ہلاکتوں کا اندیشہ ہے ، پاک فوج کی ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج بروز بدھ صبح 11 بجے کے قریب ناڑہ امازئی تھانے کے حدود میں برگ کے مقام پر پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پر 50 سے 60 افراد سوار تھے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق ڈوبنےوالےمسافروں کونکالنےکیلئےپاک فوج کی مددطلب کرلی گئی ہے، ریسکیو ٹیم غازی بیس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ کشتی طورغر سے ہری پور جا رہی تھی اور راستے میں ممکنہ طور پر بھنور میں پھنس کر الٹ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈوبنے والے افراد مقامی دیہات سے تعلق رکھتے ہیں۔

    کشتی الٹنے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دس کے قریب افراد کو بچایا ہے جبکہ تین افراد کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جن ایک دس سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    خیال رہے کہ طورغر اور اس کے قریبی علاقوں کے لوگ موسمِ گرما میں تربیلا ڈیم میں پانی آنے کے بعد ہری پور تک رسائی کے لیے کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ پانی پر سفر کا دورانیہ سڑک کے مقابلے میں کم ہے۔ ان کشتیوں پر لوگ اپنے مویشیوں کو بھی خریدوفروخت کی غرض سے ساتھ لے جاتے ہیں اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والی کشتی پر بھی مویشی موجود تھے۔
    جس جگہ کشتی ڈوبی اس کے اردگرد پہاڑی علاقہ ہے اور وہاں تک کا زمینی راستہ بہت دشوار گزار ہے جبکہ کشتی میں بھی وہاں پہنچنے میں چار سے پانچ گھنٹے کا وقت درکار ہے۔

  • صوابی: کنڈل ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 3 بچیاں جاں بحق، 35 کو بحفاظت نکال لیا گیا

    صوابی: کنڈل ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 3 بچیاں جاں بحق، 35 کو بحفاظت نکال لیا گیا

    صوابی: خیبر پختون خوا میں کنڈل ڈیم صوابی میں کشتی ڈوب گئی جس کے باعث تین بچیاں جاں بحق ہو گئیں جب کہ 35 افراد کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے کنڈل ڈیم میں گزشتہ رات کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 3 بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں، ریسکیو ٹیم نے 35 افراد کو بچا لیا۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ بچیوں کی لاشیں بھی ڈیم سے نکال لی گئی ہیں، جب کہ باقی افراد کو پہلے ہی بچا لیا گیا تھا۔

    کشتی میں 38 افراد سوار تھے، جاں بحق بچیوں کا تعلق صوابی سے تھا، ریسکیو ذرایع نے بتایا کہ جاں بحق بچیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسپیکر اسد قیصر نے صوابی، بام خیل اور ٹوپی میں گیس منصوبوں کا افتتاح کردیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کنڈل ڈیم میں عید کے موقع پر سیر و تفریح کے لیے پہنچے تھے تاہم بد قسمتی سے کشتی چلنے کے بعد کچھ فاصلے پر ڈوب گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 35 افراد کو گزشتہ روز ہی باحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم آج 3 لاپتہ بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

  • تنزانیہ: مسافر کشتی ڈوب گئ، 87 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    تنزانیہ: مسافر کشتی ڈوب گئ، 87 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    ڈوڈوما: افریقی ملک تنزانیہ میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 87 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گنجائش سے زیادہ افراد کو کشتی میں سوار کرنے کے باعث کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 87 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، جبکہ لاپتہ ہونے والے متعدد افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

    کشتی کی غرقابی کا واقعہ تنزانیہ کے جھیل وکٹوریہ میں پیش آیا، تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر مذکورہ کشتی موانزا کے مقام سے اوکیریوے جارہی تھی۔

    بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اب تک صرف 37 افراد کو زندہ بچایا جاسکا ہے، جبکہ لاپتہ ہونے والوں میں کشتی کا عملہ بھی شامل ہے، حکام نے واضح کیا ہے کہ ریسکیو عملہ بھرپوری کارروائی کررہا ہے۔

    یاد رہے کہ 2012 میں تنزانیہ کے بندرگاہی شہر زنجیبار کے قریب بحرہند میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 145 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال بحیرہ روم میں یورپ جانے کی کوشش میں مہاجرین کی 3 کشتیاں ڈوب جانے کے باعث 250 پناہ گزین ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، تمام افراد تین الگ الگ کشتیوں میں سوار تھے۔

    قبل ازیں 2015 میں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسی سال ہی اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک بڑا ریسکیو آپریشن کر کے ہزاروں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔

  • تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک

    تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک

    روم : تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں الٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ ایک سو پینتیس مسافروں کو بچا لیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ 22 آپریشن کرکے چار ہزار تارکین وطن کو بچایاگیا،جبکہ رواں ہفتے پیر کے روز سے اب تک 14ہزار تارکین وطن کی جانیں بچائی گئی ہیں.

    دوسری جانب لیبیا کے کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا انہوں نے چھ کشتیوں کو مغربی ساحل جانے سے روک لیا جن میں سات سو پچاس افراد سوار تھے، جبکہ چار لاشیں بھی برآمد کرلی گئی.

    یاد رہے کہ شام میں خانہ جنگی،اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پورپی بندرگاہوں کا رخ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ سال تین ہزار سات سو مہاجرین یورپی ممالک تک پہچنےکی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے میں یہ دوسر بڑا واقعہ ہے اس سے قبل اطالوی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک بزار افراد کواطالوی کوسٹ گارڈ کی جانب سے بچالیا گیا تھا.

  • کینجھر جھیل میں کشتی ڈوب گئی، 2جاں بحق، 10کو بچالیا گیا

    کینجھر جھیل میں کشتی ڈوب گئی، 2جاں بحق، 10کو بچالیا گیا

    ٹھٹھہ :کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈوبنے والے چودہ افراد میں سے دس کو بچالیا گیا ہے۔

    ٹھٹھہ میں واقع کینجھر جھیل میں مزار کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کی کشتی ہوا کے تیز دباؤ کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چودہ افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں سے دس افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو بچیاں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔

    جن میں تین سالہ بچی نیامت اور چارسالہ سدوری شامل ہیں، جبکہ ایک عورت اور بچے کو رات گئے تک تلاش کیا جاتا رہا۔