Tag: کشتی

  • انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

    انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک

    جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے بورنو کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق آنوگرا ایکسپریس نامی کشتی شمالی کالیمنٹان کے صوبائی دارالحکومت تانجنگ سے سیلور سے تاراکان جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

    ریسیکو حکام کے مطابق بچوں سمیت 48 افراد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بھی کشتی میں سوار تھے جن میں 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

    انڈونیشین پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں تانجنگ سیلور جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال یکم جنوری 2017 کو سیاحوں کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک


    واضح رہے کہ 25 اگست 2017 کو برازیل میں باہیا کے ساحلی شہر کے قریب کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک

    تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد ہلاک

    روم: بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد جاں بحق جبکہ 700 افراد کو بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 700 افراد کو بچالیا گیا۔

    ترجمان اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد موجود تھے جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔

    خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا جبکہ 100 کے قریب افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں اطالوی حکومت نے لیبیا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت تارکین وطن کے لیبیا کے راستے اٹلی میں غیرقانونی داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


    تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک


    واضح رہے کہ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال پانچ ہزار افراد سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دریائے راوی میں کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد لاپتہ

    دریائے راوی میں کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد لاپتہ

    لاہور: دریائے راوی میں ننکانہ صاحب کے قریب کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد سوار تھے۔ لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں بدقسمت کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں 40 افراد کی گنجائش تھی لیکن کشتی میں ڈیڑھ سو کے قریب افراد سوار تھے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 40 سے 45 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    کشتی سیداں والا سے اوکاڑہ کے گاؤں جندراکہ جارہی تھی۔ حادثے میں بچ جانے والے ایک شخص نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی پر 50 کے قریب خواتین بھی سوار تھیں۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ کشتی دریا میں ایک ڈبے سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔

    کشتی پر سامان، مویشی، موٹر سائیکلیں بھی لادی گئیں تھیں۔ کشتی کے مالک نے گنجائش سے دو گنا زائد افراد کو سوار کیا تھا۔

  • لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی‘100کےقریب افراد لاپتہ

    لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی‘100کےقریب افراد لاپتہ

    طرابلس : لیبیامیں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی،جس کےنتیجے میں ہلاک ہونے والےآٹھ افراد کی لاشوں کو نکال لیاگیاہےجبکہ 100 کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار 100 کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    اطالوی کوسٹ گارڈز کا کہناہےکہ سمندر میں ڈوبنے والے آٹھ افراد کی لاشوں کو نکالاجاچکاہےجبکہ چار افراد کو زندہ بچالیاگیاہے۔تارکین وطن کی کشتی اٹلی اور لیبیا کے درمیان لیبیا کے ساحل سے 50 کلومیٹر دورسمندر میں الٹ گئی تھی۔

    یاد رہےکہ دو روز قبل بحیرہ روم میں سفر کرنے والے 550 تارکین وطن کو اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے زندہ بچایا تھا۔

    مزید پڑھیں: تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،41افراد جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئےتھے،تارکین وطن کی بڑی تعداد سمندری راستےکےذریعے یورپی ممالک کی طرف ہجرت کررہی تھی.

    واضح رہےکہ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہےکہ گذشتہ برس پانچ ہزار افراد سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے تھے۔

  • لیبیا: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد ہلاک

    لیبیا: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد ہلاک

    روم: لیبیا کے سمندری علاقے میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 10 لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں بچنے والے مہاجرین کو کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچنے والوں کو ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز تنظیم کے اہلکاروں نے بچایا۔حادثے میں 10افراد لاپتہ ہوگئے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرزکی ترجمان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے واقعے میں ڈوبنے والے 120 افراد کو بحفاظت نکال لیاہے لیکن مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز مجموعی طور پر 1000 سے زائد مہاجرین کی جانیں بچائی گئیں۔

    مزید پڑھیں:لیبیا: ساحل کےقریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں لیبیا کے ساحل سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے سے117افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

  • ڈھاکہ: دریا میں کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک

    ڈھاکہ: دریا میں کشتی ڈوبنے سے 14 افراد ہلاک

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جنوبی حصے سے گزرنے والے دریا میں مسافر کشتی الٹنے کےباعث 14 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع باریسال کے مقام پر دریا میں ہونے والے حادثے میں متعدد افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی۔

    ضلع کے پولیس چیف محمد اختر الزماں کے مطابق کشتی میں تقریبا 70 سے 80 کے درمیان افراد سوار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے دریا سے 14 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مذکورہ کشتی کے ڈرائیور کی نشاندہی پر متاثرہ کشتی کو کھینچ کر کنارے پر لایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ جس وقت کشتی کو حادثہ پیش آیا اس وقت ایک اور کشتی اس کے قریب سے گزر رہی تھی جس نے لوگوں کو دریا سے نکالنے میں مدد فراہم کی۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کشتی کے ذریعے سفر کرتے ہیں اور مذکورہ کشتیوں کی خستہ حالی کے باعث ہر سال سیکٹروں لوگ ڈوب کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بنگلہ دیش کے وسطی علاقے میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 69 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ملتان: کشتی الٹنے سے دولہا سمیت سترہ افراد ڈوب کر جاں بحق

    ملتان: کشتی الٹنے سے دولہا سمیت سترہ افراد ڈوب کر جاں بحق

    ملتان: شیرشاہ بند میں دولہا دلہن کی کشتی سیلابی پانی میں الٹ گئی۔ دولہا سمیت سترہ افراد جاں بحق ہو گئے ۔امدادی کارروائیوں کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہوگیا۔ متعدد افراد کو بچالیاگیا امدادی سرگرمیاں اب بھی جاری ہے۔

    تین روزقبل نکاح کے بندھن میں بندھنے والی دلہن کو کیا معلوم تھا کہ شادی کی خوشیوں کو سیلابی پانی کی نظر لگ جائے گی اور اس کا جیون ساتھی زاہد اس کو سفر کے آغاز پر ہی تنہا چھوڑ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کشتی میں دولہا دلہن سمیت بائیس سے تیس باراتی شادی کی دعوت میں شرکت کے بعد ایک مقام سے دوسرے مقام جارہے تھے کہ سیلابی پانی کے دوش پر سوار ہچکولے کھاتی کشتی اچانک دریا برد ہوگئی ۔

    کشتی میں سوار پچیس سالہ زاہد کی شادی تین روز قبل ہوئی تھی،جس کی شہنائیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، زاہد کی نئی نویلی دلہن کاصدمے سے نڈھال ہے ،زاہد کےماں باپ بھی بیٹے کے غم میں مبتلاہیں ۔

    دو ننھے معصوم بچوں سمیت ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو اہلکارسرگرداں ہیں ،اٹھارہ افراد کوپاک آرمی کے جوانوں کی مدد سے نکالاگیا، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو کرنے والا پاک فوج کا صوبیدار دوسروں کو بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ۔ پاک بحریہ اور مقامی ریسکیو کی جانب سے شیرشاہ بند پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔