Tag: کشف علی

  • لوگ میری شخصیت کی تعریف کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے، کشف علی

    لوگ میری شخصیت کی تعریف کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے، کشف علی

    ماڈل و سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی کا کہنا ہے کہ لوگ میری شخصیت کی تعریف کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

    ماڈل و ٹک ٹاکر کشف علی نے حال ہی میں اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پڑھائی میں ٹاپ کیا اور لوگوں کو ٹھیک طرح سے سمجھا دیتی ہوں، جب لوگ میری شخصیت کی تعریف کرتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔

    کشف علی نے کہا کہ میں اور بھی کچھ ہوں صرف میرے ’لُکس‘ نہیں ہیں۔

    ٹک ٹاکر نے کہا کہ میرا سرجری کروانے کا کوئی موڈ نہیں ہے لیکن جسے جو کروانا ہے وہ کرواسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے لیے سب سے مہنگی چیز پرفیوم خریدا تھا، ایک دفعہ اسٹیج پر گئی تو مجھے شعر پڑھنے کے لیے بلایا گیا تو پورا شعر بھول گئی تھی تو بہت افسوس ہوا تھا۔

    یہ پڑھیں: صائم ایوب کی لندن سے ماڈل کشف علی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

    کشف علی نے کہا کہ لوگ ای میل میں شادی کے لیے پروپوز کرتے ہیں جس کا جواب نہیں دیتی۔

    انہوں نے کہا کہ فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ ابھی پڑھائی جاری ہے، میں لندن میں بزنس مینجمنٹ کررہی ہوں اس کے بعد کوئی اچھا مل گیا تو ٹھیک ہے۔

  • صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ویڈیو، کشف علی نے حقائق سے پردہ اُٹھادیا

    صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ویڈیو، کشف علی نے حقائق سے پردہ اُٹھادیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی نے پاکستانی کرکٹ اسٹار صائم ایوب کے ہمراہ وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    خوبرو اداکارہ، ماڈل و انفلوئنسر کشف علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

    کشف نے اس انسٹا اسٹوری میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    کشف کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بے شمار مسائل ہیں جن کے بارے میں بات کی جاسکتی ہے، مگر نہیں، ہمارا میڈیا ان کے بارے میں بات نہیں کرتا بلکہ بے بنیاد چیزوں کو خبر بنا کر پیش کرتا ہے اور ہمارے عوام بھی اس میں دلچسپی لیتے ہیں۔

    کشف کا کہنا تھا کہ ایک عام سی ویڈیو کو لے کر ہر ایک نے مسئلہ بنا دیا ہے، اس ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے، جیسے آپ مجھے نہیں جانتے، یہ میرے لیے کافی مضحکہ خیز ہے، اس کا کیا کر سکتے ہیں؟ یہ ہمارے ملک کا نظام اور لوگوں کی عادت ہے۔

    یاد رہے کہ گھٹنے کی انجری کے سبب پاکستان کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب اور ماڈل کشف علی مغربی لندن میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔

    صائم ایوب کی لندن سے ماڈل کشف علی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تو بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ڈیٹنگ کے حوالے سے جھوٹی افواہیں پھیلانا شروع کردیں۔

    پاکستان کے 22 سالہ کرکٹر صائم ایوب آج کل ٹخنے میں لگنے والی چوٹ کے علاج کے سبب لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ دوبارہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

  • کشف علی نے ’برتن دھو جا کر‘ کہنے والے کو حیران کر دیا؟

    کشف علی نے ’برتن دھو جا کر‘ کہنے والے کو حیران کر دیا؟

    پاکستانی انفلنسر کشف علی نے ایک ٹرولر کو دلچسپ انداز میں جواب دے کر  صارفین کے دل جیت لیے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے پہچان حاصل کرنے والے میڈیا انفلنسر کو کئی بار عدم مساوات اور منفی تنصرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    تاہم اسی طرح ایک پاکستانی انفلنسر  کشف علی کو ایک ٹرولر کا سامنا کرنا پرا، انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ سیشن کے دوران ایک ٹرولر نے کہا کہ ’ جاؤں اور برتن دھو‘۔

    کشف علی اس سوال کا جواب دینے کے لیے اپنا فون اٹھاتی ہیں اور کچن کی جانب چلی جاتی ہیں، جہاں انہوں نے لائیو سیشن میں برتن دھوئے۔

    کشف نے ٹرولر کو جواب میں کہا کہ ’ میں نے برتن دھوئے، کیا میں چھوٹی ہوگئی، برتن دھونے کے بعد کیا بدلہ کچھ بھی نہیں، میں بلکل ویسی ہی ہوں، یہ ایک عام کام ہے،مجھے سمجھ نہیں آتا یہ لوگ عورتوں کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال کیوں کرتے ہیں‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اتنی تو سمجھداری ہونی چاہیے، کھانے کے لیے ہر بار کون نئے برتن خریدتا ہے، اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

    بہت سے صارفین نے کشف علی کی تعریف کی اور کہا کہ انفلنسر سے بہترین طریقے سے ٹرولر کو جواب دیا۔