Tag: کشمور

  • 8 روز قبل اغوا ہونے والا پانچ سالہ بچہ بازیاب

    8 روز قبل اغوا ہونے والا پانچ سالہ بچہ بازیاب

    شکارپور: کشمور کی سرحدی پٹی پر انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 8 روز قبل اغوا ہونے والا 5 سالہ بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور پولیس اور رینجرز نے جیکب آباد اور کشمور کی سرحدی پٹی پر انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کیا، اس دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 5 سالہ مغوی بچہ انس کو بازیاب کرا لیا گیا، جسے ڈاکو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

    ڈی آئی جی کے مطابق مغوی کی بازیابی کے بعد علاقے میں فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، انس کو 8 روز قبل شکارپور کے علاقے کاسائی محلہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

    ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر افتاب نے مزید بتایا گزشتہ دو سالوں کے دوران پولیس نے 50 سے زائد مغویوں کی بازیابی کا دعویٰ تو کیا ہے، انس تھہیم کی بازیابی کے لیے ورثاء، تاجر برادری، اور سماجی و سیاسی تنظیموں نے 8 اور 9 جون کو دو روزہ دھرنا دیا تھا۔

    جس کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ مکمل طور پر بند رہی، اس بندش سے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں تھی۔

    مزید احتجاج کی کال پر 11 جون کو ضلع بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل بھی کی گئی تھی، اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    انس کی بازیابی کے بعد جذباتی مناظر نے ہر آنکھ کو نم کر دیا، جب والد نے اپنے لخت جگر کو گلے لگایا تو خوشی سے آبدیدہ ہو گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/police-recover-kidnapped-businessman/

  • رشتہ نہ دینے پر ملزمان نے گھر پر حملہ کر کے لڑکی کو قتل کردیا

    رشتہ نہ دینے پر ملزمان نے گھر پر حملہ کر کے لڑکی کو قتل کردیا

    کشمور میں رشتہ نہ دینے پر سفاک ملزمان نے گھر پر حملہ کر کے لڑکی کو ہی قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی کو ملزمان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان نے تشددکے بعد لڑکی کو قتل کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/okara-father-attempts-to-kill-daughter/

    دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا تھا، پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم عمر نے اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

    ذرائع کے مطابق مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فرار ہوگیا تھا بعدازاں باپ نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر خود ہی اپنی گرفتاری دی۔

    https://urdu.arynews.tv/19-year-ayesha-22-year-hassan-murdered-marrying/

  • کشمور میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار زخمی

    کشمور میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار زخمی

    کشمور: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے نائیچ گوٹھ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر اچانک حملہ کر دیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او زیاد نوناری سمیت سات اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل اسد اللہ سولنگی، کانسٹیبل ارشاد مریٹو، شاہ غازی، ڈومکی خان و دیگر شامل ہیں، زخمی ا ہلکاروں کو تعلقہ اسپتال سے سکھر ریفر کر دیا گیا ہے۔


    گھوٹکی میں کورائی برادری کے گھروں‌ پر مہلک حملہ


    پولیس حکام کے مطابق پولیس موبائل علاقے میں گشت پر تھی جب اچانک حملہ ہوا، ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر اچانک فائرنگ شروع کر دی، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    زخمی ایس ایچ او زیاد نوناری کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کے لیے وہ اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • کشمور میں کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ،  کسٹم انسپکٹر سمیت 4 اہلکار اغوا

    کشمور میں کسٹم چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، کسٹم انسپکٹر سمیت 4 اہلکار اغوا

    کشمور: انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چار کسٹم اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کشمور کی حدود میں ڈاکوؤں نے کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کردیا اور چیک پوسٹ سے کسٹم انسپکٹر سمیت 4افراد کو اغوا کرلیا۔

    ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ زبیر نذیر شیخ نے کسٹم اہلکاروں کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدنام اور  انعام یافتہ ڈاکو یاسین ماچھی کے ٹولے نے کشمور میں انڈس ہائی وے پر قائم کسٹم چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم اہلکاروں کو اغوا کیا۔

    زبیر نذیر شیخ کا کہنا تھا کہ واردات کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہی ہے، جلد ہی مغوی اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کروایا جائے گا۔

    دوسری جانب ڈاکو نے مغوی اہلکاروں کی وڈیو جاری کے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹیڈ کارروائی کے دوران ڈاکو یاسین ماچھی کے ٹھکانوں پر کارروائی کی تھی، کارروائی کے دوران اغوا قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب کچھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ نے کہا کہ ڈاکو نے اپنے گرفتار ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے کشمور میں قائم کسٹم چوکی پر حملہ کر کے چار کسٹم اہلکاروں کو اغوا کیا ہے اور ڈاکو نے وڈیو میں مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے میں اپنے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی سے ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا، تاوان کی ویڈیو بھیجی گئی

    کراچی سے ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا، تاوان کی ویڈیو بھیجی گئی

    کراچی: شہر قائد سے ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا ہے، جس کی رہائی کے لیے تاوان کی ویڈیو بھی اہل خانہ کو بھیجی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف کے رہائشی اللہ یار کو کشمور میں ہنی ٹریپ کیا گیا ہے، مغوی کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ شاہ لطیف میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    مغوی کے بھائی نے رپورٹ لکھوائی کہ ان کا بھائی 18 دسمبر سے لاپتا ہے، اب ڈاکوؤں نے ویڈیو جاری کی ہے اور بھائی کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی کراچی کے 3 نوجوان کچے کے ڈاکؤوں کے جھانسے میں آ کر ہنی ٹریپ کا شکار ہو گئے تھے، اغوا ہونے والے نوجوانوں کی زنجیروں میں بندھی ویڈیو بھی اہل خانہ کو بھیجی گئی تھی، ان میں 2 آپس میں کزن تھے، اغوا کا مقدمہ کراچی کے تھانہ رضویہ سوسائٹی میں درج کیا گیا ہے۔

    کراچی سے اغوا تین نوجوانوں کی زنجیروں سے بندھی ویڈیو اہلخانہ کو موصول

    ہنی ٹریپ کے شکار ان نوجوانوں کی بازیابی کے سلسلے میں تاحال پولیس کی جانب سے پیش رفت کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آ سکی ہے، مغوی نوجوان وحید آباد گلبہار کے رہائشی ہیں، اور آن لائن صوفہ کارپٹ کلیننگ کا کام کرتے تھے، جن کی رہائی کے عوض ڈاکو 20 لاکھ روپے فی کس تاوان مانگ رہے ہیں۔

    ہنی ٹریپ ہونے والے تینوں نوجوان 2 جنوری کی شب کراچی سے بس کے ذریعے گھوٹکی روانہ ہوئے تھے۔

  • کشمور : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

    کشمور : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

    کندھ کوٹ: کشمور میں پولیس چوکی گنڈیر پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے بڈانی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، اس دوران ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ایک اہلکار غلام مصطفیٰ راجپر دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکارمیں غلام مصطفیٰ ،صدام اور راجا خان شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو بھی زخمی ہوئے، جن کو ان کے ساتھی ساتھ لے گئے۔

    اطلاع پر پولیس کی بجاری نفری نے پہنچ کر ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے طرف فرارہوگئے۔

  • کشمور: ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ حملہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کشمور: ڈاکوؤں کا گھر پر راکٹ حملہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کشمور: کچے کے علاقے گیل پور میں ڈاکوؤں نے گھر پرراکٹ حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس سے قبل گوادر سربند میں فش ہاربرجیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایچ او تھانا گوادر محسن علی نے بتایا کہ کوارٹرز میں سوئے 7 افراد کو دہشتگردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔

    جنریٹر میں ایندھن ڈالتے ہوئے آتشزدگی کے باعث بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

    محسن علی کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشیں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد اور زخمی شخص کا تعلق خانیوال سے ہے۔

  • کچے کے ڈاکوؤں نے کشمور سے نجی کمپنی کے سیلز آفیسر کو اغوا کر لیا

    کچے کے ڈاکوؤں نے کشمور سے نجی کمپنی کے سیلز آفیسر کو اغوا کر لیا

    کشمور: کچے کے ڈاکوؤں نے کشمور سے نجی کمپنی کے سیلز آفیسر کو اغوا کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے سیلز آفیسر کو فیلڈ سے اغوا کر لیا، مغوی کی شناخت کشمور کے رہائشی سراج احمد گولاٹو کے نام سے ہوئی ہے۔

    سراج احمد گولاٹو کو فیلڈ سے کمپنی کی گاڑی سمیت اغوا کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی کے بھائی کو فون کر کے تاوان ادا کرنے کا کہا گیا ہے، ڈاکوؤں نے کہا کہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے تاوان کا بندوبست کرو۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم اور مغوی سیلز آفیسر کے ورثا کچے کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے آج میڈیا کو بریفنگ میں کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کو نیست و نابود کیا جائے گا، حکومت بھرپور ساتھ دے رہی ہے جلد ڈاکوؤں سے نجات مل جائے گی۔

  • این اے 191 کشمور کی نشست پر 15975 ووٹ مسترد ہونے کا انکشاف

    این اے 191 کشمور کی نشست پر 15975 ووٹ مسترد ہونے کا انکشاف

    کشمور: این اے 191 کشمور کی نشست پر 15975 ووٹ مسترد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس سیٹ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 3310 ووٹوں سے کامیابی ملی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 191 کے 2 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہ آنے کے باوجود فارم 47 جاری کر دیا گیا تھا، جب کہ اس نشست پر حیرت انگیز طور پر 16 ہزار کے قریب ووٹ مسترد ہوئے جب کہ تین ہزار تین سو ووٹ سے امیدوار جیتا۔

    اسی طرح صوبائی حلقوں میں بھی حیران کن طور پر مسترد ووٹوں کی تعداد جیتنے والے امیدواروں کے ووٹوں سے زیادہ رہی، پی ایس 22 سکھر سے پی پی کے جام اکرام 2050 ووٹوں کے فرق سے جیتے اور 5417 ووٹ مسترد ہوئے۔

    پی ایس41 سانگھڑ سے پی پی کے علی حسن 1632 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے اور 7544 ووٹ مسترد ہوئے، پی ایس 28 خیرپور سے پی پی امیدوار کی جیت کا فرق 4378 ووٹ تھا اور 3425 ووٹ مسترد ہوئے، پی ایس 34 سے پی پی امیدوار ممتاز چانڈیو 5943 ووٹ سے کامیاب ہوئے، اور 5473 ووٹ حلقے میں مسترد ہوئے۔

    پی ایس 18 میں آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر 1922 ووٹ سے کامیاب ہوئے، اور 7411 ووٹ مسترد ہوئے، جی ڈی اے کے غلام دستگیر 3422 ووٹ سے کامیاب ہوئے اور 3787 ووٹ حلقے میں مسترد قرار پائے، پی ایس 70 میں پی پی کے ارباب امان اللہ 7265 ووٹ سے کامیاب ہوئے اور 6102 ووٹ مسترد ہوئے۔

    پی ایس 91 میں جماعت اسلامی کے عمر فاروق 767 ووٹوں سے منتخب ہوئے اور 906 ووٹ مسترد ہوئے، جب کہ پی ایس 97 میں ایم کیو ایم کے شوکت علی 720 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے اور 674 ووٹ مسترد ہوئے۔

  • ڈاکوؤں کا  مغوی ساگر کمار کی رہائی کے لئے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

    ڈاکوؤں کا مغوی ساگر کمار کی رہائی کے لئے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

    کشمور: ڈاکوؤں نے مغوی ساگرکمار کے اہل خانہ سے پانچ کروڑ تاوان طلب کرلیا اور کہا رقم کا بندوبست نہیں کیا تو ساگر کمار کو قتل کرکے لاش پھینک دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کشمور میں مغوی ساگرکمار کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے تاوان طلب کرلیا ہے۔

    ڈاکوؤں نے کہا کہ پولیس اور سرداروں کےآسرےپرنہ رہیں، پانچ کروڑ کا بندوبست کریں، رقم کا بندوبست نہیں کیا تو ساگر کمار کو قتل کرکے لاش پھینک دیں گے۔

    ڈاکوؤں نے ساگر کمار کے اہلخانہ سے ایزی لوڈ بھی مانگا کہا ابھی اس نمبر پر پانچ سوکا ایزی لوڈ بھی بھیجیں۔

    خیال رہے آج شام ایس ایس پی روحیل کھوسہ کی ساگر کمار کی بازیابی کیلئے دی گئی مہلت بھی ختم ہوجائیگی۔

    یاد ہرے چند روز قبل کشمور سے اغوا ہونے والے ساگر کمار کے اہل خانہ اور ہندو کمیونٹی کے دیگر افراد پر مشتمل وفد نے نگراں وزیر داخلہ سندھ سے سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایس ایس پی ساؤتھ عمران بھی موجود تھے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کھ مغوی ساگر کمار کو بہت جلد بازیاب کرا لیا جائے گا، مغوی کی بحفاظت بازیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔