Tag: کشمور پولیس

  • پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

    پولیس نے اغوا ہونیوالے کراچی کے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا

    کشمور پولیس نےکراچی کے اغوا ہونے والے تاجر کو کچے سے بازیاب کرالیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  کشمور پولیس نے ہنی ٹرپ کے ذریعے اغوا ہونیوالے تاجر کو بازیاب کرالیا ہے، تاجر کو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی سہراب گوٹھ کے رہائشی تاجر عبداللہ پٹھان کو ہنی ٹریپ میں کچہ ایریا بلایا گیا تھا جس کے بعد اسے اغوا کرلیا گیا تھا۔

    پولیس نے بخشاپورکےکچے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے تاجر کو بازیاب کروا کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-girl-kidnapping-drama/

    دوسری جانب 6 جون کو کراچی کے علاقے بلاول جوکھوں گوٹھ سے اغوا ہونے والے شہری کو پولیس نے بازیاب کرا کیا تھا، ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

    گرفتار اہلکاروں نے مدد علی نامی شہری کو بلاول جوکھوں گوٹھ سے گزشتہ رات اغوا کیا اور اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر میں لے جا کر رکھ دیا جس کے بعد مغوی کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔

    گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر راشد علی، پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، پی سی خالد اور پی سی نعیم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان نے دوران تفتیش اپنا گناہ قبول کرلیا جس کے بعد گرفتار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

  • کشمور پولیس کی کارروائی، ڈاکو میرو جاگیرانی گرفتار

    کشمور پولیس کی کارروائی، ڈاکو میرو جاگیرانی گرفتار

    کندھ کوٹ: سندھ کے علاقے کشمور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو میرو جاگیرانی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو میرو جاگیرانی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو 22 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی اسد رضا شاہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو رینجرز کے ڈی ایس آر کو شہید کرچکا ہے، ڈاکو کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ڈاکو میرو جاگیرانی نے ایک ایس ایچ او سمیت کئی اہلکاروں کو بھی قتل کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمور: پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں کشمور میں پولیس کا نواحی علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا تھا، پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا تھا۔

    کشمور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے تین کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینیڈ اور 3 ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کیے گئے تھے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم نے 2009 میں ڈیڑہ موڑ پر ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا تھا، جس میں پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے۔

  • کشمور: پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کشمور: پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کشمور: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں پولیس کا نواحی علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، جس میں پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے کشمور کے نواح میں کشمور پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس میں پولیس نے ایک دہشت گرد کو پکڑ لیا۔

    ایس ایس پی کشمور پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ 3 کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینیڈ اور 3 ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کیے گئے۔

    کشمور پولیس کے مطابق ملزم نے 2009 میں ڈیڑہ موڑ پر ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا، جس میں پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں، اپوزیشن کو آن بورڈ لیا: شہریار آفریدی

    ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کیا جانے والے دہشت گرد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

    خیال رہے کہ تین دن قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں اور اپوزیشن کو آن بورڈ لیا گیا ہے، انھوں نے کہا فرقہ واریت پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔

    انھوں نے کہا حالیہ ایکشن کالعدم تنظیموں اور انفرادی شخصیات کے خلاف ہو رہا ہے، ان کے اثاثے منجمد کیے جا رہے ہیں، عالمی ذمہ داری کے تحت دہشت گردوں کی فنانسنگ بند کی جا رہی ہے، نیز یہ ایکشن نا قابل واپسی ہے۔