Tag: کشمور

  • کشمورمیں بگٹی قبائل کا احتجاجی دھرنا چوتھے روزبھی جاری

    کشمورمیں بگٹی قبائل کا احتجاجی دھرنا چوتھے روزبھی جاری

    کشمورمیں بگٹی قبائل کا شاہ زین بگٹی کی قیادت میں ڈیرہ بگٹی میں داخلے کے لیے احتجاجی دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے شدید سردی کے باعث دو افراد جان بحق ہو گئے ۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والے افراد کی تصدیق 30سالہ لوہان بگٹی اوربہار خان بگٹی کے نام سے ہوئی ہے اور سخت سدی کے باعث کے باعث متعدد افراد بیمار پڑ گئے ہیں ۔۔

    دھرنے کے شرکا نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے انھیں کھا نے پینے کی اشیا اور طبی سہولیات نھیں دی جارہی ہیں۔

  • کندھ کوٹ:پولیس کا خوف،6خواتین،3بچوں نے دریا میں چھلانگ لگادی

    کندھ کوٹ:پولیس کا خوف،6خواتین،3بچوں نے دریا میں چھلانگ لگادی

    کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں چھ خواتین نے بچوں سمیت پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی، واقعے کے بعد ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ دیگر کی تلاش تاحال جاری ہے۔

    کندھ کوٹ میں کچے کے علاقہ امداد علی میں آج صبح 4 بجے کے قریب جیکب آباد اور کشمور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، چار روز قبل تھل پولیس چوکی پر حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا۔

    پولیس کے خوف سے چھ خواتین نے تین بچوں سمیت گرفتاری سے بچنے کے لئے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی، مقامی غوطہ خوروں اور دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 5 سالہ بچے آصف بنگلوار کی لاش نکال لی جبکہ چھ خواتین اور دو بچوں کی تلاش تاحال جا ری ہے۔
           

           

  • کاروکاری : دو خواتین سمیت چار افراد قتل

    کاروکاری : دو خواتین سمیت چار افراد قتل

     

    کندھکوٹ کے مختلف علاقوں میں کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت چار افراد قتل کردیے گئے، ذرائع کے مطابق آرڈی 109 تھانہ کی حدود میں گاؤں ببو جکھرانی میں ملزم الطاف نے اپنی اٹھارہ سالہ بیوی وڈیری اور اٹھارہ سالہ نوجوان دنگلو جکھرانی کو کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

     پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیں، جبکہ مذکورہ گاؤں کے قریب گاؤں ملاح جکھرانی مین ملزم ملاح جکھرانی نے اپنی بیوی 36 سالہ نور بخت اور 45 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا تاہم پولیس نے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا ہے ۔