Tag: کشمیرمیں کرفیو

  • کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

    کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں 82 ویں دن بھی بھارتی مظالم اور کرفیو کا سلسلہ جاری ہے، شہداء کی تعداد 106 سے زائد ہوگئی،حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارتی وزیر خارجہ دنیا کو گمراہ کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ وادی کا ہرعلاقہ ہرگلی بھارتی مظالم کی داستان سُنارہی ہے، حریت رہنماؤں نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کشمیر پربیان مستردکردیا۔

    حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا سشما سوراج کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، اپنی آزدی کے نعرے لگانے والوں پر چڑھائی، چھرّے والی بندوقوں کا استعمال، راتوں کو چھاپے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی قابض بھارتی فوج کا معمول بن گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ظلم و استبداد کے سب طریقوں کے سامنے آزادی کے متوالے کشمیر کی آزادی کے نعرے لگانے سینہ سپر ہیں، بھارت کے طاقت کے بے دریغ استعمال اور شہادتوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے، لے کے رہیں گے آزادی .

    حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور شبیر شاہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا.

    یہ متنازعہ علاقہ ہے جس کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اور کشمیریوں کیےحق رائے دہی سے ہی ہوگا، حریت رہنما شبیر شاہ کا کہنا ہے بین الاقوامی فورم پر جھوٹ بول کر بھارت دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔

  • بھارت کی تازہ درندگی، اڑی سیکٹر میں 9 کشمیری شہید

    بھارت کی تازہ درندگی، اڑی سیکٹر میں 9 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی جاری ہے، بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران اوڑی سیکٹر میں فائرنگ کرکے نو کشمیریوں کو شہید کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چوہتر روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد ایک سو گیارہ ہوگئی ، تازہ کارروائی میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو نوجوانوں کا ایل او سی کے قریب انکاؤنٹر کر کے در انداز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

    اوڑی سیکٹر میں حملے کے ڈرامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بھارتی فورسز نے ایک اور ڈرامہ رچا لیا، قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ بھارتی میڈیا ان کشمیری نوجوانوں کو درانداز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔


    مقبوضہ کشمیرمیں 74 ویں روزبھی کرفیو نافذ، کشیدگی جاری


    کشمیری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہید کیے گئے تمام نوجوانوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے جن کو ایل او سی کے قریب لا کر انکاؤنٹر کر دیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں73ویں روزبھی کرفیو نافذ، کشیدگی جاری

    مقبوضہ کشمیرمیں73ویں روزبھی کرفیو نافذ، کشیدگی جاری

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں تہترروز سے نافذ کرفیو اور کشیدگی نے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی، مقبوضہ وادی میں شہدا کی تعداد ایک سو سے زائد ہوگئی،حریت کانفرنس کی اپیل پر بائیس ستمبرتک احتجاج کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں معمول کی زندگی کومفلوج ہوئے دو مہینے سے زائد کا عرصہ ہوگیا لیکن کشمیریوں کے احتجاج سے خوف زدہ کٹھ پتلی انتظامیہ کرفیو ہٹانے کو تیارنہیں۔

    قابض فوج کے باہترتہتر روز سے جاری وحشیانہ تشدد میں کمی نہ آسکی، لاپتہ ہونے والے بچے ناصرشفیع کی بیلٹ گن کے چھروں سے چھلنی لاش علاقے کے باغ سے ملی ، جس کے بعد شہدا کی تعداد ایک سو تین ہوگئی۔


    کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتے رہیں گے، وزیراعظم نواز شریف


    کرفیو کے باعث تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز پربدستور تالے پڑے ہیں اور ٹرانسپورٹ سے محروم سڑکیں ویران ہیں، مقبوضہ وادی میں بندوق برداربھارتی فوجیوں کا راج ہے جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم کا بازارگرم کررکھا ہے،گھر گھرتلاشی،چھاپے اورگرفتاریاں معمول بن گئیں ہیں۔


    مسئلہ کشمیر: وزیراعظم نے سلامتی کونسل کے 5 اراکین کو خطوط لکھ دیے


    بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کرنے والے فورسز کے تشدد اورپیلٹ گن کے چھروں کا نشانہ بن رہے ہیں، تشدد سے زخمی افرار کی تعداد بارہ ہزارسے زیادہ ہوگئی ہے،حریت کانفرنس کی اپیل پرہڑتال اوراحتجاج بائیس ستمبرتک بڑھا دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم روکنے کے لیے سلامتی کونسل کے5 مستقل ارکان کو خطوط ارسال کردیے جس میں بھاتی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا ہے۔


    کلنٹن نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا وعدہ کیا تھا، نواز شریف، کیری سے ملاقات


  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 72 واں دن ، بھارتی فوج کے مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 72 واں دن ، بھارتی فوج کے مظالم جاری

    سری نگر : پاکستان کی شہ رگ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نافذ کیے گئے کرفیو کو باہتر روز ہوگئے۔

    بھارتی فورسز نے مظالم کے خلاف نکالی جانے والے آزادی مارچ پر طاقت کا بھرپور استمعال کرتے ہوئے سیکڑوں کشمیریوں کو زخمی کردیا۔

    علاقہ سری نگر کا ہو یا بارہ مولا بڈگام کا شہر،کپواڑہ سےڈوڈا،اور بارہ مولا سےادھم پور تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےٹرکوں کاگشت جاری ہے۔

    قابض فوج کے باہتر روزسے جاری وحشیانہ تشدد میں کمی نہ آسکی، لاپتہ ہونے والے بچے ناصرشفیع کی بیلٹ گن کے چھروں سے چھلنی لاش علاقے کے باغ سےملی ، جس کے بعد شہداي کی تعداد ایک سو تین ہوگئی۔

    اسی سے متعلق: کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک

    بدترین ظلم پر کشمیریوں نے بڈگام سے کپواڑہ تک آزادی مارچ کیا پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، بھارتی فوج نے شرکاء پرطاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر گولیوں کے ساتھ پیلٹ گنوں اورآنسوگیس کااستعمال کیا۔

    اسی سے متعلق : پاکستان کا بھارت سے نہتے کشمیریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ

    تشدد سے سیکڑوں کشمیری زخمی ہوگئے۔ ساٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جنت نظیروادی بدستورفوجی چھاؤنی بنی ہوئی ہے، تعلیمی ادارےبند ہیں اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

     

  • کشمیرمیں کرفیو: اشیاء خورد و نوش کی قلت، جھڑپ میں بھارتی فوجی ہلاک

    کشمیرمیں کرفیو: اشیاء خورد و نوش کی قلت، جھڑپ میں بھارتی فوجی ہلاک

    سرینگر : جنت نظیر وادی کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنے پینسٹھ روز گرزگئے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی تلاش میں سرگرداں کشمیریوں کو اب بھی بھارتی گولیوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ماراگیا، اس دوران تین مجاہدین بھی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالفطر سے عیدالاضحی آگئی، لیکن بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم میں کمی نہ آسکی۔

    1

    کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی گئی۔ جنت نظیر وادی کو فوجی چھاؤنی بنے ہوئے پینسٹھ دن ہوگئے۔ اشیاء خوردو نوش کی قلت کی وجہ سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی، بھوکے پیاسے کشمیری کھانے پینے کی تلاش میں سڑکوں پر نکلتے ہیں تو بھارتی فوج شیل برسا دیتی ہے۔

    3

    دوسری جانب پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجیوں نے ایک عمارت میں موجود کشمیریوں پر فائرکھول دیا۔ مجاہدین کی جوابی کارروائی میں ایک فوجی ماراگیا۔ جھڑپ میں تین مجاہدین بھی جاں بحق ہوئے۔

    مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو قربانی کے فریضہ سے روکنے کیلئے بھارتی فوج نے سختی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    4

    واضح رہے کہ آٹھ جولائی کو کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر وادی میں صورتحال کشیدہ ہے۔ ایک اور واقعہ میں بھارت مخالف ریلی پر پولیس نے شدید تشد د کیا جس سے 80 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 20سے ز ائد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔