Tag: کشمیرٕ

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ویڈیو پیغام

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ویڈیو پیغام

    لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں  کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دینے کے لیے کل میں لبرٹی چوک پرموجود ہوں گی آپ بھی میرا ساتھ دیں۔

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کو یہ کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر کشمیر کے لیے آواز اٹھانی ہے میں وزیراعظم کے ساتھ ہوں۔

    گلوکارہ نے کہا کہ میں اس جمعے کو 12 بجے لبرٹی چوک پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وہاں پر موجود ہوں گی آپ سب بھی میرا ساتھ دیں۔

    رابی پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، کشمیر بنے گا پاکستان، انہوں نے مزید کہا کہ میں 6 ستمبر کو کسی بھی شہید کے گھر جاؤں گی۔

    مزید پڑھیں: شہزاد رائے کا کشمیریوں سے بھرپور اظہار یک جہتی کا عزم، ایل او سی کے دورے کا اعلان

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹویٹر پر کشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی 2500 طالبات کے ساتھ کشمیر آور منائیں گے اور بہت جلد ایل او سی کا دورہ بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کے روز پورے ملک میں کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے، کشمیر آور کل 12 بجے سے شروع ہوکر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران پاکستان اور کشمیر کا قومی ترابہ بجایا جائے گا۔

  • بھارت نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، جواب ضرور دیں گے، صدر آزاد کشمیر

    بھارت نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، جواب ضرور دیں گے، صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، اس کا جواب ضرور دیں گے، اس جنگ کا آغاز بھارت نے کیا ہے، اختتام ہم کریں گے، ہم پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے آزادی کی تڑپ کو دبانے کی کوشش کی ہے، مودی شکریہ تم نے ساری دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر مبذول کرادی۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں تازہ حملہ کیا، پاکستانی قوم نے کشمیر کا جھنڈا اپنے دل سے لگایا ہے، بھارت نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست سے پہلے ایک لاکھ 80 ہزار مزید فوج کشمیر میں بھیجی، بھارت نے پورے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر کو اندھیرے کی چادر میں لپیٹ دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی، سکھ رہنما پرتاب سنگھ

    مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے انتہاپسندانہ اقدام کرکے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، ہم بھارت کو اس کا جواب ضرور دیں گے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بزدل فوج گھروں پر حملے کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی بہادر اور نہتی قوم ہے، متعصب بھارتی حکمرانوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مسعود خان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سن لو، آزاد کشمیر، گلگلت بلتستان جنگ سے آزاد کرایا ہے، آزاد کشمیر کی بات کی تو یہاں تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنائیں گے۔