Tag: کشمیریوں پر مظالم

  • بھارتی ناپاک عزائم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا

    بھارتی ناپاک عزائم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا

    بھارتی ناپاک عزائم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا، کنٹرول لائن پانڈو سیکٹر کے گاؤں ہوتریڑی کی خاتون سیدہ پروین فاطمہ کو بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی کے ہاتھوں شہید ہونے والی 55 سالہ پروین فاطمہ کا شوہر منظور حسین شاہ 2008 میں فوت ہوگیا تھا، پروین بی بی کنٹرول لائن کے قریب جنگل سے جڑی بوٹیاں، لکڑیاں اکٹھی کر کے بچوں کا پیٹ پالتی تھی۔

    شہادت کے روز جب پروین بی بی جڑی بوٹیاں اکٹھی کر رہی تھی تو بھارتی ظالم فوج نے شہید کیا اور میت اپنی تحویل میں لی بعد ازاں پاکستانی حکام کے احتجاج پر بھارتی فوج نے میت چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ پر آزاد کشمیر کے حکام کےحوالے کی۔

    پروین بی بی کی شہادت کےحوالے سے انکی بیٹی نے بھارتی فورسز کیطرف سے ہونے والی بربریت کے حوالے سے کہا کہ میری امی  کو بے گناہ شہید کر دیا اور اب ہمارا کوئی سہارا نہیں رہا۔

    شہید پروین بی بی کے بچوں نے عالمی برادری سے التجا کی کہ عالمی برادری کوئی ایسا لائحہ عمل بنائے کہ آئندہ کوئی بے گناہ بھارتی فورسز کی بربریت کا نشانہ نہ بنے۔

    شہید پروین بی بی کے ورثا نے پاک فوج کے تعاون کو سراہا اور والدہ کی تدفین میں پاک فوج کی مدد پر اظہار تشکر کیا۔

    شہید خاتون کے ورثا اور اہل علاقہ کا کہنا ہے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ  کشمیری، پاکستانی شہریوں کا قتل، لاشوں کی واپسی میں تاخیر غیر انسانی عمل ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی حدود میں بھارتی فورسز کی جارحیت عالمی برادری پر عیاں ہے مگر انکی جانب سے مسلسل خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

     شہید خاتون کے ورثا اور اہل علاقہ کا کہنا ہے بھارتی دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ظلم وبربریت کا سختی سے نوٹس لیں۔

  • حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، مشعال ملک

    حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، مشعال ملک

    لاہور : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے، حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مودی کی حکومت آنے کے بعد کشمیریوں پر مظالم بڑھے، شوٹر گن کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے لیکن آپ ان کی آواز بنیں۔

    [bs-quote quote=” جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، پاکستان کے دریاؤں میں پانی آتا رہے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشعال ملک "][/bs-quote]

    مشعال ملک کا طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کشمیر پر آرٹیکل لکھیں، کشمیر میں مہینوں کرفیو لگا دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی تک ممکن نہیں، کشمیری نوجوانوں کی بھی خواہشات ہیں لیکن انہوں نے آزادی کیلئے قربان کر دی ہیں۔

    حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ لاہور سے تحریک پاکستان کا براہ راست تعلق ہے، سال میں کشمیر پر ایک تقریب ہوتی ہے اور پھر پورا سال خاموشی، کشمیری نوجوانوں کی لاشوں پر ہیڈلائنز سے بھی نکلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، پاکستان کے دریاؤں میں پانی آتا رہے گا، پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے،  اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے: مشعال ملک

    مشعال ملک نے مزید کہا طلبہ اور اساتذہ بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے سیکرٹری جنرل کو ای میلز بھیجیں، پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ باضمیر اور باکردار لوگ ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے، کشمیریوں کے حق میں سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے آزادی کا حق چھین رکھا ہے، کشمیریوں سے حق آزادی چھیننے والے کے پاس یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز بچا ہے؟