Tag: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، شیخ رشید کا آزادکشمیر میں جلسوں کا اعلان

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، شیخ رشید کا آزادکشمیر میں جلسوں کا اعلان

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا 24اگست سے آزادکشمیر کادورہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا ، وہ 24اگست سے آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔

    شیخ رشید 24 اگست کو نیلا بٹ دھیر کوٹ اور 25اگست کوپریس کلب مظفرآباد میں خطاب کریں جبکہ عنقریب باغ، راولاکوٹ، ہجیرہ، تتہ پانی اور کوٹلی کابھی دورہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : آج نہیں توکل کشمیر کا مسئلہ حل ہو کر رہے گا، شیخ رشید

    یاد رہے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کہ وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی، آج نہیں توکل کشمیر کا مسئلہ حل ہو کر رہے گا، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ مسئلہ کشمیرکچھ دن میں سرد خانے میں چلا جائے گا، اہم عالمی ممالک کو کامیاب ڈپلومیسی سے اپنا ہم نوا بنایا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا تھا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ برصغیرکو آگ وخون کی ہولی سے بچائے، کشمیر کے لئے خون کے آخری قطرے اور آخری گولی تک لڑیں گے، بھارت میں مودی نے ایک مسلمان سے بھی ووٹ نہیں مانگا، بھارت میں آج مسلمان خوفزدہ ہیں، مودی نے لوک سبھا میں ایک بھی مسلمان کو منتخب نہیں ہونے دیا.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، مودی سن لے پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔

  • پاکستانی بچوں کا سمندر کی تہہ میں جاکر کشمیریوں سے  اظہار یکجہتی

    پاکستانی بچوں کا سمندر کی تہہ میں جاکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

    جدہ : سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچے بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، وریحہ اور یاسین نے سمندر کی تہہ میں جاکر اقوام عالم کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروانے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچے بھی وطن کی محبت سے سرشار ہیں، تیرہ سالہ وریحہ گیارہ سالہ یاسین اور آٹھ سالہ باصل عمر حیات پہلے پاکستانی بچے ہیں ، جھنوں نے بین الاقوامی سطح پر اوپن واٹر ڈائیونگ لائسنس حاصل کیا ہے۔

    دونوں بچوں نے سمندر کی 80 فٹ گہرائی میں جاکر نا صرف پاکستانی پرچم لہرایا بلکہ کشمیری بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور اللہ سے کشمیر آزاد ہونے کی دعا کی جبکہ کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف دنیا بھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کرفیو کے نفاذ کو آج تیرہواں روز ہے، مقبوضہ وادی میں معمول کی زندگی بد ستور مفلوج اور کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہوگئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال جدہ میں مقیم یحییٰ اشفاق اورعمرجان نامی پاکستانی نوجوانوں نے اپنے سعودی دوستوں جن میں ایک سعودی لڑکی بھی شامل تھی، ان كے ساتھ مل کر 150 فٹ کی گہرائیوں میں رنگ برنگی مچھلیوں کے درمیان پاکستان کا پرچم لہرایا تھا۔

    انہوں  نے گزشتہ برس عمران خان کی تصویر کو لہراتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے اور نئے پاکستان کی مبارکباد پیش کی تھی۔

  • لندن میں اجتماع  تاریخی ہوگا،  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا ، صورتحال کےپیش نظرلندن پولیس بھی الرٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپرمنایا جارہا ہے، یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخ ساز مظاہرہ کیا جارہا ہے ، برطانیہ بھر سے مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کی جانب رواں ہے۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا لندن میں اجتماع تاریخی ہوگا ، صورتحال کے پیش نظر لندن پولیس بھی الرٹ ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا انسانی حقوق پریقین رکھنے والے بھارتی احتجاج میں شریک ہوں گے، مظاہرے میں دیگر مذاہب کےلوگ بھی شریک ہوں گے۔

    وزیرریلوےشیخ رشید بھی لندن مظاہرے میں شریک ہیں جبکہ ترکی کےنوجوان بھی احتجاجی مظاہرےمیں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

  • ملک بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

    ملک بھر میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

    کراچی / لاہور / اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستانی شہری مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، کراچی تا خیبر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونج اٹھے۔

    ریلیوں میں نہتے کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس حوالے سے مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کیخلاف ملک بھر میں شہری مودی سرکار سے نفرت کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

    کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    ریلی کے شرکا نے مظلوم کشمیریوں سے یکجتہی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی، مظاہرین نے بھارتی حکومت کیخلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

    دوسری جانب لاہور میں بھی شہریوں نے کفن پہن کر مودی سرکار کے خلاف نفرت کا اظہار کیا، کفن پوش ریلی میں سول سوسائٹی، تاجر برادری اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی، مظاہرین نے کفن پہن کر زمین پر لیٹ کر احتجاج کیا۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر لندن میں بھارت کے خلاف مظاہرہ

    علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی شہریوں نے مودی سرکار سے نفرت اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، میرپور آزاد کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ جس میں بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد شریک تھی، ریلی میں کشمیر سے محبت اور بھارت سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔