Tag: کشمیریوں سے یکجہتی

  • ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں

    ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں

    ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، کراچی تا خیبر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونج اٹھے۔

    اسلام آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ریلی نکالی گئی اور بھارت کے مقابلے میں نہتے کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، کراچی میں تحریکِ حرمت رسول نے یومِ یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی، لاہور میں پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    فیصل آباد میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، جس میں بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد شریک تھی، ریلی میں کشمیر سے محبت اور بھارت سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔

    ملتان میں جماعتِ اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے ریلیاں نکالیں، گوجرانوالہ میں بھی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، شیخوپورہ میں ریلی نکالی گئی، جس میں شریک شہریوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    کوئٹہ میں جماعتِ اسلامی اور دیگر جماعتوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، پشاور میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے مختلف تنظیموں نےریلیاں نکالیں۔

    لاڑکانہ کے شہریوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، بدین میں جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

  • کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے،سراج الحق

    کوہالہ: آزاد کشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    آزادکشمیرکےعلاقہ کوہالہ میں یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےانسانی زنجیر بنائی گئی، جس میں امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق سمیت بڑی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہدائے کشمیر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کیلئے لازم وملزوم قرار دیا تھا، کشمیریوں کی جدوجہد میں نوجوانوں، ماؤں، بہنوں کی قربانیاں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، اختلافات سے بالا تر ہو کر پوری قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے، کشمیری عوام کو حق دلانے کیلئےعالمی برادری اپنا حق ادا کرے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔

  • قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قراردادمنظور کرلی گئی، قرار داد میں اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں اغوا اور اجتماعی قبروں کی تحقیقا ت کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    کشمیر سےیکجہتی کی قرار داد میں کہا گیاکہ مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں مرکزی حثیت دی جائےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ملٹری مبصر گروپ کے کردار میں اضافہ کیا جائے۔

    قرار داد میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فورسز کے غیر قانونی قبضے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے اورایل او سی اور ورکنگ بانڈر پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی گئی۔