Tag: کشمیریوں کا احتجاج

  • ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کا بد ترین لاک ڈاؤن توڑ کر سڑکوں پر آ گئے

    ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کا بد ترین لاک ڈاؤن توڑ کر سڑکوں پر آ گئے

    سری نگر: مقبوضہ وادی کے شہر سری نگر کی فضاؤں میں اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں، آزادی کے متوالے ہزاروں کشمیری بھارتی فوج کا بد ترین لاک ڈاؤن توڑ کر سڑکوں پر آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزاروں کشمیریوں نے سری نگر کے علاقے صورہ میں نماز جمعہ کے بعد زبردست مظاہرہ کیا، پاکستانی پرچم تھامے کشمیریوں نے فلک شگاف نعرے لگائے۔

    مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، مظاہرین پر بھارتی فوج نے زبردست شیلنگ کی اور پیلٹ گنوں سے حملے کیے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیری شدید زخمی ہو گئے، دوسری طرف میڈیا پر پابندیوں کے باوجود عالمی میڈیا نے مقبوضہ وادی میں مودی کا فسطائی چہرہ بے نقاب کر دیا۔

    تازہ خبریں پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 20واں روز

    امریکی میڈیا نے کشمیریوں کے مارچ کی ویڈیو جاری کر دی، نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ بھارت کے دنیا کو مقبوضہ کشمیر سے بے خبر رکھنے کے لیے حربے نا کام ہو گئے۔

    امریکی میگزین فارن پالیسی نے لکھا دنیا جان لے کشمیری ہمیشہ خاموش نہیں رہیں گے، وہ فائٹ بیک کریں گے، ادھر فرانس کے ٹوینٹی فور ٹی وی نے بھی لاک ڈاؤن پر تفصیلی رپورٹ نشر کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سری نگر میں جمعے کو مسجدوں کو تالے لگا دیے گئے

    خیال رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کا 20 واں روز تھا، کرفیو بدستور جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج کہا کہ سری نگر میں کشمیریوں کو نماز جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دی گئی، مسجدوں کو تالے لگا دیے گئے تھے۔

  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر، وادی سراپا احتجاج بن گئی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر، وادی سراپا احتجاج بن گئی

    مظفر آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر وادی سراپا احتجاج بن گئی، بڑی تعداد میں کشمیریوں نے لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف ریلیاں نکالیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے کے موقع پرمکمل ہڑتال رہی، حریت قیادت نے عوام سے سری نگر کے لال چوک تک احتجاجی مارچ کی اپیل کی۔

    بھارتی فورسز نے لال چوک سیل کردیا، بہت بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہل کار تعینات کردیے گئے، مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو لگادیا گیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی۔

    آل پارٹیز حریت کانفرنس نے ڈپلومیٹک انکلیو کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا، مظاہرے کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینر نے کیا، مظاہرے میں حریت رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سیاہ پرچم تھامے مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ مودی کا دورہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، ہم بھارتی حکومت کے کسی چکمے میں آنے والے نہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائی‘ 3 کشمیری نوجوان شہید


    انھوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے مودی کے دورے کو مسترد کر دیا ہے، 70 سال میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری قربانی دے چکے ہیں۔

    دریں اثنا ایل او سی کے دونوں طرف احتجاجی ریلیوں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کےعمائدین اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تاہم مودی کی سری نگر آمد سیکورٹی انتہائی سخت رہی، راستوں اور مختلف مقامات کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے رکھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔