Tag: کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

  • جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ قوم کے اظہار یکجہتی کا پروگرام تیار

    جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ قوم کے اظہار یکجہتی کا پروگرام تیار

    اسلام آباد : کل بروزجمعہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دن 12بجےقومی ترانہ اور پھر آزاد کشمیر کا ترانہ بجایا جائےگا، وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نوجوانوں، طلباء سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کل بروزجمعہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پروگرام تیار کرلیا ہے، جس کے تحت کل دن بارہ بجے سے بارہ بج کر  تین منٹ تک قومی ترانا بجایا جائے گا اور بعد میں آزادکشمیر کا ترانا بجایا جائے گا بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک تمام انسان،گاڑیاں رک جائیں گی، ہنگامی صورت حال یا ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیوں کی روانگی جاری رہے گی۔

    وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے آئیں گے اور  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر  نوجوانوں، طلباء سے خطاب کریں گے۔

    پروگرام کے مطابق ملک بھرمیں عوام گھروں، دفاترسے باہر نکل کر گلیوں میں جمع ہوں گے، مساجد میں نماز جمعہ کے دوران کشمیری بہن بھائیوں کے لئے  خصوصی دعائیں ہوں گی۔

    دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ریلیاں نکالی جائیں گی، ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے، ریلیوں کی قیادت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے جبکہ سول سوسائٹی اور اسکول کے طلباء کی بڑی تعداد ریلیوں میں شریک ہوگی۔

    مزید پڑھیں : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، وزیراعظم عمران خان کی عوام سے کل باہر نکلنے کی اپیل

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے تمام پاکستانیوں سے کل بارہ سے ساڑھے بارہ بجےکے دوران باہر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت کےفاشسٹ قبضے اور کرفیو کیخلاف قوم کشمیریوں کیساتھ ہے۔

    دوسری جانب کشمیرآور’ پراسلام آباد کے تمام چوراہوں پر ٹریفک سگنل بارہ بجے ریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اشاروں اور شاہراہوں  پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاج کیا جائے گا۔

    واضح رہے یاد رہے وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔

  • ملک بھر میں جشن آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا

    ملک بھر میں جشن آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا

    کراچی / ملتان / نوابشاہ / جنوبی وزیرستان / پشاور : ملک بھر میں یوم آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا، قومی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی ملک بھر میں لہراتا رہا۔ فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونجتی رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا جشن آزادی آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا گیا، اس سلسلے میں شہر شہر ریلیاں نکالی گئیں، ملتان ،بہاولنگر، چوک اعظم، کہروڑ پکا سمیت پنجاب بھر میں جشن آزدی کے رنگ کشمیریوں کےسنگ تھے۔

    فضا میں کشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں گونج اٹھیں۔ مردان، مالاکنڈ، خیبر سمیت پختونخوا کےمختلف اضلاع میں وطن عزیز کی محبت کے جذبے سے سرشار شہری سڑکوں پر نکل آئے، ابیٹ آباد میں بھی فضا کشمیریوں سے یکجہتی اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

    اس کے علاوہ نوابشاہ، مٹیاری، گھوٹکی، عمرکوٹ، سجاول، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور دادو سمیت سندھ بھر میں قومی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہراتا رہا۔ لاڑکانہ میں دھرم شالا پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم آویزاں کردیئے گئے۔

    جنوبی وزیرستان میں بھی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے قبائلی عوام نے ریلی نکالی۔ لنڈی کوتل میں عوام نے دنیا کا طویل ترین تین ہزار چھ سو فٹ طویل پرچم بنایا۔

    ؎بلوچستان میں جشن آزادی اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں گئیں۔ علاوہ ازیں سوئی، مکران، چاغی ،آوران، مستونگ اور کوسٹل ہائی وے پر ریلیاں نکالی گئیں، نوشکی، خضدار ، ہرنائی اور لورا لائی میں بھی کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔