Tag: کشمیریوں کے ساتھ دھوکا

  • ’’5 سال میں 5 لاکھ سے زائد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے گئے‘‘

    ’’5 سال میں 5 لاکھ سے زائد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے گئے‘‘

    اسلام آباد: مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5سال میں 5 لاکھ سے زائد ہندوؤں کو کشمیر کے ڈومیسائل جاری کیے گئے، یہاں 50 لاکھ ہندو قابض ہو چکے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ یہ بہت بڑا دھوکا کیا جارہا ہے، پہلے کشمیر میں 10 لاکھ بھارتی قابض فوج تھی، مقبوضہ کشمیر میں اب 50 لاکھ ہندو قابض ہو چکے ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے قانون کی دھجیاں اڑا کر انسانی حقوق پامال کیے ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد پاکستان کے بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات کم ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ 2019 کے بعد سے پاک بھارت تجارت بند ہے، پاکستانی دفتر خارجہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فعال کردار ادا کرے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر سیل قائم کیے جائیں، پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے خصوصی مندوب بھی ہونا چاہیے۔