Tag: کشمیریوں

  • معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، مشال ملک

    معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کاتقاضاکررہاہے، عالمی برادری کو کشمیریوں پر مظالم کیوں نظر نہیں آ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیرمیں قتل عام و گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی برادری کوکشمیریوں پرمظالم کیوں نظرنہیں آ رہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کر رہا ہے، کشمیری قوم حق خودارادیت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سری نگر میں 2 کشمیری شہید ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتی ہے، مشعال ملک

    کشمیریوں کو سری نگر کے علاقے نوگام میں آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا، کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی اور بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

    مظاہرین پر قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

    یاد رہے چند روز قبل مشعال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کی جائیں، 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہبھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سرسبز وادی کو لہو میں رنگ دیا ہے،مودی سرکار جان لے لاشیں گرا کر امن نہیں لایا جا سکتا، امید ہے کشمیریوں کو جلد آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہوگی۔

  • بھارت کی ریاستی دہشتگردی، آزادی کی جدوجہد کرنے والے سرکردہ کشمیریوں کی ہٹ لسٹ تیار

    بھارت کی ریاستی دہشتگردی، آزادی کی جدوجہد کرنے والے سرکردہ کشمیریوں کی ہٹ لسٹ تیار

    سری نگر : بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کیخلاف خطرناک آپریشن آل آؤٹ ٹوئنٹی تیار کرلیا ہے، منصوبے کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والے سرکردہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جائے گی جبکہ جنازوں کے جلوسوں پر بھی کارروائی کی ہوگی۔

    تفصیلات مطابق بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کا ایک اور مکروہ منصوبہ تیار کرلیا، بھارتی فورسز کے آپریشن آل آؤٹ ٹوئنٹی پلان کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والے سر کردہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جائے گی اور آپریشن میں قتل افراد کی لاشیں ورثا کو نہیں دی جائیں گی۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں سرکردہ کارکنان کی ہٹ لسٹ بنائی ہے، جس میں سرگرم 21 کشمیریوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    منصوبہ میں جنازے کے جلوسوں کو بھی نہ بخشنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وادی میں جلوس اور جنازوں پر پابندی ہوگی۔

    بھارت حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز اور اسنائپرز تعینات کرچکا ہے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید


    دوسری جانب بھارتی فورسزکی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے قتل عام میں تیزی آگئی ہے، گزشتہ روزبھارتی فورسزکی فائرنگ سے پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوئے، شہیدوں کے جنازوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

    شہدا میں داؤد صوفی، ماجد ڈار، محمد اشرف،عادل میر اور یوسف راٹھور شامل ہیں۔

    کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال جاری ہے، احتجاج اور جھڑپوں میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پرشاٹ گن پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا آج یومِ سیاہ

    بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیریوں کا آج یومِ سیاہ

    سری نگر : بھارت کے یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ظلم وستم جاری ہے، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے، میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے احتجاج کودبانے کے لئے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی جبکہ  میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک اورسید علی گیلانی گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔

    بھارتی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام حربوں کے باوجود کشمیریوں نے نمازجمعہ کے بعداحتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز 3نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج بھی کیا گیا جبکہ دنیا بھر میں آباد کشمیری آج بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی عوام آج 69 واں یومِ جمہوریہ منارہے ہیں تاہم کشمیر جسے بھارتی اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے وہاں کے عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔