Tag: کشمیری شہید

  • پہلگام حملہ: قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    پہلگام حملہ: قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    سری نگر: پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس میں اب تک 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

    کشمیری میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی قابض فورسز نے باندی پورہ میں کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا، بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو نشانہ بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، پاکستان کا ردعمل آگیا

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

    اس سے قبل قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سرجیون اوری نالہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔

    قابض بھارتی فوج کی جانب سے مذکورہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

  • بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    بھارتی فوجیوں نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی بربریت جاری رکھی ہوئی ہے، بے لگام بھارتی فوجیوں نے جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوان کو فوجیوں نے ضلع کے علاقے لولاب میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

    کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ 5اگست 2019 سے لے کر اب تک 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی آر ایس ایس پر مبنی پالیسیاں علاقائی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔

  • بھارتی فورسز نے ماہ اگست میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا

    بھارتی فورسز نے ماہ اگست میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا

    سرینگر: قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت جاری ہے، گزشتہ ماہ اگست میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 8 کشمیری شہید ہوئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں آٹھ کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ان شہادتوں کے نتیجے میں 3 خواتین بیوہ اور 11 بچے یتیم ہوئے، اس عرصے کے دوران بھارتی فوج، پولیس، پیراملٹری فورسز، ایس آئی اے اور این آئی اے نے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصے کی 261 کارروائیوں کے دوران 134 شہریوں کو گرفتار کیا جن میں بیش تر حریت رہنما، نوجوان، کارکن اور طلبہ شامل تھے۔

    گرفتار کیے گئے بہت سے کشمیریوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین لاگو کیے گئے ہیں۔

    دوسری طرف 4 ہزار سے زائد حریت رہنما اور کارکن بشمول کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی جھوٹے مقدمات میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر، مزید 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگرد ی عروج پر ہے قابض فورسز نے گزشتہ روز دو کشمیری شہید کردئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے گزشتہ روز دو کشمیری کو شہید کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کو ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن میں نشانہ بنایا گیا، چار روز میں بھارتی فورسز کی جارحیت میں شہید کشمیریوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

    حریت رہنماوں کا کہنا ہے ظلم و بربریت کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، حق خودارادیت کیلئے جنگ جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ منگل کو بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

  • بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں مزید 4 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

    بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں مزید 4 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا

    سرینگر: بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں مزید 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، ضلع پونچھ میں ایک نام نہاد آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں نشانہ بنایا۔

    یہ کارروائی بھارتی فوجیوں نے پیر کو شروع کی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی، پیر کو فوجیوں نے پونچھ کے جنرل ایریا میں ایک کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

  • ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادئ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ رُکی، جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد کے علاقے پوشکریری میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    سرچ آپریشن کے دوران قابض فورسز نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا تھا، گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں تک کو ہراساں کیا گیا۔

    وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی بند کر دی گئیں، شوپیاں، پلوامہ، اور بارہ مولا میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

  • بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

    بارہ مولا: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گری کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ضلع بارہ مولا کے قصبے اڑی میں فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے اور گھر گھر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو بارہ مولا کے اڑی سیکٹر میں جعلی مقابلے میں گولی مار کر شہید کیا۔

    جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلے بھارتی فوجیوں کا معمول بن چکے ہیں، فوجی نہتے کشمیری نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اٹھاتے ہیں، انھیں لائن آف کنٹرول کے قریب لے جاتے ہیں اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیتے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے شہید نوجوانوں کو پاکستانی عسکریت پسند قرار دے دیتی ہے۔

    2000 کے پتھری بل فرضی انکاؤنٹر اور 2010 کے مچل فرضی انکاؤنٹر کے واقعات بھارتی فوج کے اس گھناؤنے عمل کی واضح مثالیں ہیں۔ ضلع اننت ناگ میں پتھری بل جعلی مقابلے نے جموں و کشمیر کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اس کیس کو بھارتی فوج نے تقریباً 14 سال بعد بند کر دیا۔

    سی بی آئی نے 2006 میں جعلی مقابلے میں 5 فوجیوں کو قصور وار ٹھہرایا، سی بی آئی نے تحقیقات کے بعد کہا کہ ساتویں راشٹریہ رائفلز کے افسران بریگیڈیر اجے سکسینہ، لیفٹیننٹ کرنل برہیندر پرتاپ سنگھ، میجر سوربھ شرما، میجر امیت سکسینہ اور صوبیدار ادریس خاں نے جعلی مقابلے کا ڈراما رچاتے ہوئے 5 بے قصور شہریوں کو جنوبی کشمیر میں چٹی سنگھ پورہ میں سکھوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد قرار دیتے ہوئے گولیاں ماریں۔

  • بھارتی فوج کی درندگی، وادی میں مزید 2 کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی درندگی، وادی میں مزید 2 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ماہِ رمضان کے دوران بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج نے ضلع ڈوڈا میں مزید 2 کشمیر ی شہید کردیے۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سر چ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا۔

    بھارتی فوج نے رمضان کے آغاز سے ہی وادی میں مظالم بڑھا دیے ہیں، آئے روز آپریشن کے نام پر نہتے مظلوموں کو شہید کیا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔

    مقبوضہ وادی: رمضان میں بھی بھارتی مظالم برقرار، 3 نوجوان شہید

    بھارتی قابض فوج نے شوپیاں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مظلوم شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ بھارتی مظالم کا یہ سلسلہ وادی بھر میں برقرار ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    وادی میں معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، کرفیو، عوام پر فائرنگ، 6 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، کرفیو، عوام پر فائرنگ، 6 کشمیری شہید

    سری نگر: انتہا پسند مودی سرکار کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ سے 6 کشمیری شہید، 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تیسرے روز بھی کرفیو نافذ رہا، اور مواصلات کے ذرایع بند رہے، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھار کی گئی، چھروں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

    نہتے کشمیری بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35،370 اے کی منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے، کشمیریوں پر زندگی تنگ کرنے کے لیے مزید اڑتیس ہزار فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، کشمیریوں نے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پیٹرول جمع کرنا شروع کر دیا ہے، اس دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا گھناؤنا منصوبہ، آرٹیکل 370 کی منسوخی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے گھناؤنے منصوبے پر اقوام متحدہ نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل کا مذاکرات سے حل نکالا جائے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش بھی کر چکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں چارکشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں چارکشمیری نوجوان شہید

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر چار ہو گئی ہے ۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے کل شام ضلع میں لاسی پورہ کے علاقے پنجران میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کر کے تین نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا ۔۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی لاشیں علاقے میں فوجیوںکی طرف سے تباہ کئے جانیوالے دو مکانو ں کے ملبے سے ملی ہیں۔ شہید نوجوانوںمیں سلمان خان ، شبیر احمد ڈار ،عمران احمد بٹ اور عاشق حسین گنائی شامل ہیں۔

    سلمان خان اور شبیر احمد ڈار بھارتی پولیس کے ساتھ اسپیشل پولیس آفیسرزکے طورپر کام کرتے تھے جو کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ سے اپنی سروس رائفل سمیت لاپتہ ہو گئے تھے۔ کشمیری عوام نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف سڑکوں پر نکل کرزبردست مظاہرے کئے ۔

    بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

    آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔دریں اثناءقابض انتظامیہ نے پلوامہ اورجنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔