Tag: کشمیری عوام

  • دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

    دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔

    کشمیری عوام نے بھارتی تسلط کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ ستتر سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر بزور طاقت قبضہ کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا، کشمیر تنازعہ کا پرامن حل صرف سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پرعمل درآمد سےممکن ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے تنازع کے حل تک ان کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے وحشیانہ جبر کو برداشت کررہے ہیں، ظلم اور جبر سے بھارت کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا، عالمی برادری بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے۔

  • کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب دینے کی منظوری

    کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب دینے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل حل کرنےکیلئے 23 ارب دینےکی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم آزادکشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزرا اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وفاقی وزرااوراتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب دینےکی منظوری دے دی،کشمیری قیادت نے شہباز شریف کاشکریہ اداکیا۔

    یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ایکشن کمیٹی سے فوری رابطے کی ہدایت کی تھی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ مذاکرات اور پُرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔

    انھوں نے خبردار کیاتھا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے حالات میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں۔

  • کشمیری عوام کی پاکستان سے قلبی وابستگی دنیا کے آگے کھلا راز ہے: بلاول بھٹو

    کشمیری عوام کی پاکستان سے قلبی وابستگی دنیا کے آگے کھلا راز ہے: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی پاکستان سے قلبی وابستگی دنیا کے آگےکھلا راز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ مودی حکومت کا یکطرفہ اقدام مقبوضہ کشمیر کیخلاف آخری ہتھکنڈہ تھا۔

    بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ مودی حکومت کا کشمیر کے خلاف مذکورہ آخری ہتھکنڈہ بھی ناکام ثابت ہوا، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے بھارت دنیا میں بے نقاب ہوا، آج دنیا کے ہر کونے میں لوگ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو زیادہ عرصے تک جبر کی زنجیروں میں جکڑ کر رکھ نہیں سکتا، بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہا۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیری عوام کی پاکستان سے قلبی وابستگی دنیا کے آگے کھلا راز ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو آزادی کشمیر کے سب سے بڑے حامی تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

  • بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت

    بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کے قتل پر شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کے قتل پر شدید تشویش ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں اس وقت بین الاقوامی برادری کرونا وبا سے لڑ رہی ہے وہیں بھارت اس دوران کشمیریوں پر ظلم وجبر کو تیز کرنے میں مصروف ہے۔

    عائشہ فارقی نے اپنے بیان میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایک ہی روز میں 15 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جو بھارتی حکومت کے انسانیت کے خلاف جاری جرائم کی عکاسی ہے۔

    انہوں نے کہ بھارتی حکام ان جرائم کو چھپانے کے لیے غیر یقینی الزامات کا سہارا لیتے ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے اس کے بدنیت پروپیگنڈے کی عالمی برادری میں کوئی ساکھ نہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈا اور غیرانسانی اور غیر قانونی کارروائیوں کا مشترکہ نظریہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس کے مظالم نہ تو کشمیری عوام کے حوصلے کو پست کرسکتے ہیں اور نہ اس کا پاکستان مخالف ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا سکتا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کے کشمیری عوام کے خلاف سنگین جرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

  • کشمیری عوام کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سردارعثمان بزدار

    کشمیری عوام کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سردارعثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عالمی برادری کو سلگتے مسئلے پر متوجہ ہونا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازچوہدری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے۔

    کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں، بھارت کو ہر سطح پر رسوائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھےہیں۔؎

    آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم سیاہ کی ریلیوں میں شرکت پر پنجاب کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا پاکستان سے انمٹ رشتہ ہے، کڑے وقت اوربحران کی کیفیت میں کشمیر یوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار اور اعجاز چودھری نے ایل او سی ہر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید فوجی جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔

    انہوں نے کہا شہید فوجی جوان ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں، وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی عظیم قربانی پر ناز ہے، پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

  • انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشیں قبول نہیں، کشمیری عوام سڑکوں پر نکلے، حریت رہنماؤں کی اپیل

    انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشیں قبول نہیں، کشمیری عوام سڑکوں پر نکلے، حریت رہنماؤں کی اپیل

    سرینگر : مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت فورم نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ ک ہوہ اپنے جائز حق اور بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں۔ 

    مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت فورم نے سول سوسائٹی اور وکلاء، صحافیوں، تاجروں، ٹرانسپورٹروں اور ملازمین کی انجمنوں کے اشتراک سے کشمیری قوم ، وادی کشمیر، جموں اور کارگل کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کریں۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل اور متنازعہ علاقے کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی بھارت کی مذموم کارروائی کے خلاف احتجاج کریں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہروں کی کال کشمیریوں کی خواہشات کے احترام میں دی گئی ہے۔ حریت فورم نے کہا کہ کشمیری قوم انتہا پسند ہندوﺅں کی سازشوں کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اور ہندو بنیاد پرستوں کو اپنے وطن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

    +فورم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کے ساتھ غداری نہیں کی جائے گی اور کشمیری عوام اپنی ماﺅں بہنوں اور بیٹیوں کو ہندو انتہا پسندوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

    مشترکہ حریت فورم نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ کرفیو اور دیگر پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں۔

    بیان میں کہا گہا ہے کہ جموں و کشمیر کشمیریوں کی سرزمین ہے جو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریںگے، مشترکہ فورم نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔

    دریں اثنا انتظامیہ نے دفعہ370کی منسوخی اور مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج مظاہروں کو روکنے کیلئے جمعہ کو بارہویں روز بھی پوری مقبوضہ وادی میں سخت کرفیو اور دیگر پابندیوں کا نفاذ برقرار رکھا۔

    لوگوں کو گھروں میں محصور رکھنے کیلئے وادی کے اطراف ہزاروں بھارتی فوجی تعینات ہیں، انٹرنیٹ ، ٹیلیفون اور دیگر مواصلاتی ذرائع کی معطلی کی وجہ سے مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

  • بھارت کی ایل او سی پر خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی

    بھارت کی ایل او سی پر خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی

    اسلام آباد: جنگی جنون کے شکار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک اورجعل سازی سامنے آگئی.

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے مظالم سے توجہ ہٹانےکی سازش بے نقاب ہوگئی.

    حکومتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج اپنے علاقےمیں ایک جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس جعلی کارروائی کو بعد ازاں لائن آف کنٹرول کے اس پار آپریشن قرار دیا جائے گا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی پر خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس مکروہ منصوبے کے لیے پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ جعلی چیک پوسٹ بھی بھارتی علاقے میں بنائی گئی ہے.

    بھارتی فوج نے اپنے علاقےمیں جعلی چیک پوسٹ پر پاکستانی جھنڈے لہرائے، اس عمل کا مقصد بھارتی چال کا مقصدمودی کےخلاف عالمی ردعمل پرپردہ ڈالنا ہے.

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی مظالم پرآوازاٹھانے والے ٹویٹر اکاؤنٹس بند کرنے کے درپے

    خیال رہے کہ بھارت نے غیر قانونی، غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے. مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا.

    البتہ ہزاروں کشمیروں نے کرفیو کے باوجود بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کو یکسر رد کر دیا ہے.

  • انسانی حقوق پرلیکچردینے والوں کو کشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی

    انسانی حقوق پرلیکچردینے والوں کو کشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کئی دہائیوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن جبکہ بھارت بدامنی اور کشیدگی کو فروغ دے رہا ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام عالم کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے بیان سے پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے، سیکریٹری جنرل نے نفی کی کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرمیں بھارت کئی دہائیوں سے عالمی اقدار اور انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، بھارت نے خطے میں خطرناک صورت حال پیدا کر دی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق پر لیکچر دینے والوں کوکشمیری عوام کی بھی پرواہ ہونی چاہیے۔

    جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مودی سرکار طاقت سے کشمیری عوام کو زیرتسلط نہیں رکھ سکے گی۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پوری ریاست میں کرفیو لگانا ثبوت ہے بھارتی اقدام غیرقانونی ہے، جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے۔

  • شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ، بھارتی میڈیا بھنا اٹھا

    شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ، بھارتی میڈیا بھنا اٹھا

    کراچی : شاہد آفریدی کے کشمیر میں جاری مظالم سے متعلق ٹوئٹ پر بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی، بے خبر میڈیا نے  پاک فوج کے ترجمان کو آئی ایس آئی باس کہہ کر پکارا ، گوتم گمبھیر بھی آفریدی کے خلاف زہر اگلتے رہے۔

    پاکستان ٹیم کے سابق شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت پریشان کن ہے، ظالم حکومت حق خودارادیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے، عالمی ادارے کہاں ہیں؟

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی،کشمیر میں جاری حالیہ بھارتی بربریت پر آفریدی خاموش نہ رہ سکے۔

    بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کی اور قتل عام پر اقوام متحدہ کے سامنے سوال بھی اٹھا دیا، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں، حیرت ہے کہ یہ خونریزی کو بند کروانے کے لئے کردار کیوں ادا نہیں کر رہیں؟

    لیکن یہ سب بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اس ٹوئٹ سے بھارتی بھنا اٹھے، بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کو کشمیریوں کے قتل عام پر آواز اٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ اس کے ایک کرکٹر کو بھی اس ٹوئٹ پر مرچیں لگ گئیں، گوتم گمبھیر نے جوابی ٹوئٹ میں انتہائی سستا مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اس پر دھیان نہ دے، آفریدی صرف لفظ یو این پر زور دے رہے ہیں، جس کا آفریدی کی ڈکشنری میں مطلب انڈر نائنٹین ہے۔

    دوسری جانب جلا بھنا بھارتی میڈیا بھی آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرکے بھارت کی بے عزتی کی ہے، اب بھارتیوں کو کون سمجھائے آفریدی نے تو آئینہ دکھایا ہے۔

    اسٹار کرکٹر کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا گیا کہ آئی ایس آئی کی ہدایت پر آفریدی نے بیان دیا، گوتم گمبھیر بھی آفریدی کے خلاف زہر اگلتے رہے،

    بعد ازاں  بھارتی میڈیا اور دیگر ناقدین کے جواب میں شاہد آفریدی نے مؤثر جواب دیتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کی عزت کرتا ہوں اور ایک اسپورٹس مین بھی ہوں اور یہ تصویر اس بات کا ثبوت ہے، لیکن جب انسانی حقوق کی بات آتی ہے تو ہم معصوم کشمیریوں کے حوالے سے بھی یہ ہی توقع رکھتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا اور متعصب کرکٹر یہ نہیں جانتے کہ شاہد آفریدی تو پھر پاکستان کے اسٹار ہیں، کسی بھی عام پاکستانی کو بھی کشمیری بھائیوں کےحق میں آواز اٹھانے کے لیے کسی ہدایت کی ضروت نہیں، جب اُس پار خون بہتا ہے تو اِس پار خون کھول اٹھتا ہے۔

     

  • کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد کی حمایت جاری رہے گی، سرتاج عزیز

    کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد کی حمایت جاری رہے گی، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف تاریخی جدوجہد کررہے ہیں، کشمیریوں کی اخلاقی اور اصولی حمایت کرتے رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نو رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر کشمیری وفد نے مشیرخارجہ کو وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    حریت رہنماؤں نےبھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر امن مظاہرین کیخلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

    حریت رہنماؤں نے حکومت پاکستان کی مؤثر کوششوں اور کشمیریوں کی بھرپورحمایت کو بھی سراہا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بے حد ضروری ہے۔

    مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف تاریخی جدوجہد کررہے ہیں، بین الاقوامی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کا دہشت گردی سے موازنہ کرنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کر چکی ہے۔

    مشیر خارجہ نے کہا کہ بے مثال قربانیوں اور لازوال جدوجہد پر کشمیرکے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت پاکستان اورعوام کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے پر اپنے اصولی مؤقف پر آج بھی قائم ہے۔