Tag: کشمیری عوام

  • کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہئے، خورشید شاہ

    کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہئے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے سرگرم کردار ادا کرنا چاہئے اورکشمیری عوام کو آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دینا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں محض سہولت کار بننے سے مسئلہ کشمیر کا حتمی اور پائیدار حل ممکن نہیں ہوگا بلکہ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل در آمد کے نتیجے میں ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرا مودی نے بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے مگر یہاں کے غیورعوام پاکستان کے سبز ہلالی پرچم تلے ایک ہیں اور اگر دوسری طرف ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرائے تو پھر فیصلہ ہو جائے گا کہ ہندوستان نے جبراورتشدد سے کشمیری عوام کو محکوم بنا رکھا ہے اور وہ بھارت سے مکمل آزادی اور نجات چاہتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کشمیر اورفلسطین کے دیرینہ مسئلے کو حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہِ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ عالمی طاقتیں ایک طرف امن امن کے نعرے لگاتی ہیں اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر منہ بند کر لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عالمی قوتیں دوہرا نعیار ترک کرکے قیام امن کیلئےاگے نہیں بڑھیں گی دنیا میں پائیدار امن کبھی قائم نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ان قراردادوں پر جن میں مسلمان ممالک پر حملہ اور ہونے کی گنجائش نکلتی ہے، پر فوراََ عمل ہوتا ہے مگر نہتے کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں قراردادوں کو سرد خانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔

     

  • فیس بک سے کشمیری عوام کے حق میں مواد ہٹانے پر دفترخارجہ کا ردعمل

    فیس بک سے کشمیری عوام کے حق میں مواد ہٹانے پر دفترخارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے کشمیری عوام کے حق میں مواد ہٹا دیا گیا، پاکستان نے شدید رد عمل میں کہا ہے فیس بک کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنے ساتھ نریندر مودی کا عجیب و غریب سلوک بھول گئے یا پھر فیس بک انتظامیہ بھارتی اثر کا شکار ہو گئی، فیس بک سے کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی تمام پوسٹس ہٹالی گئیں۔

    دفتر خارجہ پاکستان کا فیس بک کے اس اقدام کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اظہار رائے کا حق سب کو حاصل ہونا چاہئے، فیس بک پر عوام کی پوسٹ سے عالمی برادری کو سبق سیکھنا چاہئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھی ہفتہ وار بریفنگ میں مقبوضۃ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بات کی، نفیس ذکریا نے واضح کر دیا پاکستان کشمیریوں کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔

    پاکستان نے حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ساٹھ کشمیریوں کی شہادت اور ایک ہزار سے زائد کشمیریوں کے زخمی ہونے کو بہیمانہ ظلم سے تعبیر کیا ہے۔

    ترجمان نے بریفنگ کے دوران کہا کہ انھوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حریت قیادت کی نظر بندی کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا میں سزائے موت کے قیدی ذوالفقار علی کے مقدمہ سے آگاہ ہیں ، انڈونیشیا سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یومِ شہداء جموں منارہے ہیں

    دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یومِ شہداء جموں منارہے ہیں

    آزاد کشمیر: دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں، شہداء جموں کے موقعے پر دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔

    چھ نومبر انیس سو سینتالیس کو سانحہ جموں و کشمیر کی یاد میں کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں، یہ کا دن ریاست جموں کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حوالے سے بہت اہمیت و افادیت کا حامل ہے۔ یہ دن پورے آزاد جموں کشمیر پاکستان اور پوری دنیا میں ان شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

    جموں و کشمیر کی ریاست برصغیر کی اہم ترین ریاستوں میں سے ایک ہے قیام پاکستان کے بعد ستائیس اکتوبر1947 کو انڈیا نے کشمیر پر لشکر کشی کر کے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جمالیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے قتلِ عام کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

    چھ نومبر 1947 کا دن جب ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے پھر پانچ نومبر کواعلان کیا گیا کہ پاکستان جانے کیلئے مسلمان پولیس لائنز میں اکٹھے ہوجائیں، اگلے دن خواتین اور بچوں سمیت مسلمانوں کو ٹرکوں میں بھر کر پاکستان کیلئے روانہ کیا گیا۔

    تاہم منزل پر پہنچے سے قبل ہی بھارتی اور ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ان کو قتل کردیا، پاکستان لانے کے بہانے لاکھوں مسلمانوں کو بلاامتیاز جس سفاکی سے قتل کیا گیا اس سے انسانی روح کانپ اٹھتی ہے۔

    بھارت نے قیام پاکستان کے بعد سے ہی کشمیریوں کے جذبہ کو کچلنے کی کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہیں ہو سکا، بھارتی فوج نے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا ، ہزاروں کشمیری مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی، بچوں و بوڑھوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہزاروں کشمیری نوجوان ابھی تک بھارتی جیلوں میں پڑ ے ہیں۔

    آزاد کشمیر میں شہداء جموں کے موقعے پر دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تحریک آزادی کشمیر کے زیرِ اہتمام آج قائد اعظم اسٹیڈیم میں یوم شہدا جموں کانفرنس منعقد ہوگی ۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، جنرل ریٹائرڈ حمید گل سمیت اہم شخصیات خطاب کریں گی۔ یہ دن تحریکِ آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کو تازہ کرتا ہے ۔