Tag: کشمیری مظاہرین

  • سری نگر : کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیری مظاہرین بھارت کیخلاف سراپا احتجاج

    سری نگر : کرفیو کے دوران ہزاروں کشمیری مظاہرین بھارت کیخلاف سراپا احتجاج

    سری نگر : بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام کرفیو کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں مظاہرین نے پاکستان کا پرچم تھام کر گو انڈیا گو کے نعرے لگائے، بھارتی فورسز نے پیلیٹ گن سے فائرنگ کی جس سے سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ اقدامات تاحال جاری ہیں۔ وادی میں کرفیو کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔

    پاکستان کا پرچم تھامے گلیوں اورسڑکوں پرنعرے لگائے۔ سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے مظہارین پر لاٹھی، گولی، پیلیٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

     کشمیر میں قابض بھارت نے ظلم کا ہرحربہ استعمال کرلیا لیکن کشمیریوں کی آواز دبانے میں اب تک بری طرح ناکام ہے۔ کرفیو اور کڑی پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوان پاکستان کا پرچم تھامے گلیوں اورسڑکوں پر گو انڈیا گو کے نعرے لگارہے ہیں۔

    کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ہم آزادی چاہتے ہیں بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا مطالبہ ہے۔ مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں۔

    میڈیا کا بلیک آؤٹ بھی جاری ہے۔ موبائل اورانٹرنیٹ، لینڈ لائن فون اور ٹی وی نشریات کو تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز نے بلاجواز ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    علاوہ ازیں مقبوضہ وادی کی جیلوں میں جگہ کم پڑگئی۔ سیکڑوں کشمیری قیدیوں کو مقبوضہ وادی سے باہرمنتقل کردیا گیا۔

     

  • نریندرمودی کی سری نگر آمد، کشمیری مظاہرین کی اندھا دھند گرفتاریاں

    نریندرمودی کی سری نگر آمد، کشمیری مظاہرین کی اندھا دھند گرفتاریاں

    سری نگر : مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، فوجیوں نے  نریندر مودی کی آمد پر  پورے سری نگر کو جیل بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دئیے اور ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کیلئے بھارتی فورسز نے پورا سری نگر ہی جیل بنا دیا۔ حریت رہنماؤں کو ریلی روکنے کیلئے سارے راستے سیل کر دئیے گئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردیں اور پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔

    سری نگر میں ٹریفک کی آمد ورفت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ گزشتہ روز نریندر مودی کی آمد کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ مظاہرے کئے گئے تھے۔

    احتجاج کرنے والوں کی پکڑدھکڑ اور تشدد کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہا، بھارتی فوج کی جارحیت کے باوجود حریت قیادت نے آج پوری وادی میں میر واعظ مولوی فاروق کی برسی پر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔