Tag: کشمیری نوجوان

  • قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

    قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

    غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع سانبہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، قابض فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر، مزید 2 کشمیری شہید

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے رام گڑھ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کو گولی مارکر قتل ہے۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے کے دوران بھارتی فورسز کی جارحیت سے شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ 100 سے زیادہ کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے آج ضلع شوپیاں کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کیا، آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

    دوسری جانب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کی 9 املاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی جن میں جماعت اسلامی کے ایک اسکول کی عمارت بھی شامل ہے۔

    یہ فیصلہ بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی درخواست پر کیا گیا ہے، یاد رہے کہ بھارت نے پہلے ہی جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ماہ کے شروع میں قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں  تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

  • شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    شوپیاں میں محاصرہ، بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے محاصرے کی آڑ میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

    بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہیف شرمل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    نوجوان کی شہادت کے بعد علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے، قتل کی خبر پھیلتے ہی لوگ گھروں سے سڑکوں پر نکل آئے اور قابض بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

    بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا، آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے بڈگام میں کشمیری نوجوانون کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    خیال رہے کہ دو روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پردنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے‘ شیری مزاری

    مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پردنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے‘ شیری مزاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی خاموشی پرافسوس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیری مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ اور جنیوا میں اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا بھارتی مظالم کے خاتمے کے لیے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

    سری نگر: کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید

    شیری مزاری کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی فورسز نے گزشتہ روز کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کشمیر کے ضلع کپواڑہ اور سوپور میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • کشمیری نوجوان کی لاش رسی سے باندھ کر گھسیٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کشمیری نوجوان کی لاش رسی سے باندھ کر گھسیٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں سے انسانیت سوز سلوک کی تمام حدیں پار کردیں ، نوجوان کوشہید کرنے کے بعدلاش کورسی سے باندھ کرسڑک پر گھسیٹا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانیت کی تذلیل کی انتہا کردی، شہید کشمیری نوجوان سے بھارتی فورسزکے بہیمانہ سلوک نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

    بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوان کو بے دردی سے شہید کرنے کے بعد لاش کو رسی سے باندھ کر سڑک پرگھیسٹا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دنیا بھر میں بھارتی سفاکیت پر شدید غم وغصے کا اظہارکیا جارہا ہے۔

    گذشتہ روزمقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں ظالم بھارتی فورسز نے سوپور کے علاقے میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے مزید دو کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا۔

    چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے پانچ بیٹیوں کےباپ کوشہیدکردیا تھا، حکیم الرحمٰن کی بیٹی جنازے سے لپٹ کر روتی رہی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مناظر نے دنیا کو رلا دیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے لوگوں کے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر شہر کا گشت کیا تھا اور ساتھ ساتھ جیپ سے اعلان بھی نشر کیا جاتا رہا کہ پتھر مارنے والوں کا ایسا حال ہوگا۔

    اس واقعے کی تصویر دنیا بھر کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور دنیا بھر کی جانب سے بھارتی فوج پر لعن طعن کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘3کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘3کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کےبعد 2روزکےدوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاقے کاکاپورہ میں فائرنگ کر کے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد 2روز کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 5تک جا پہنچی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزمقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2کشمیری شہید ہوگئےتھے۔ بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مار کر متعدد کشمیریوں کو حراست میں بھی لے لیاتھا۔


    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2کشمیری شہید


    بارہ مولا میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیاتھا۔ ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ آخری سانس تک آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

    یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ماہ صیام میں 30سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔


    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید


    واضح رہےکہ رواں ماہ 5جون کومقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز نےضلع باندی پور کے علاقے سنبل میں 4 نوجوان کشمیروں کو فائرنگ کرکےشہید کردیاتھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ‘ 8کشمیری نوجوان شہید‘ پاکستان کی شدید مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ‘ 8کشمیری نوجوان شہید‘ پاکستان کی شدید مذمت

    اسلام آباد : مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ کشمیری نوجوانوں کےقتل کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں آٹھ کشمیری نوجوانوں کےقتل کی شدید مذمت کرتے ہوئےعالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بےگناہ کشمیریوں کا قتلِ عام فوری طورپربند کرائے۔

    سرتاج عزیز نے اپنے بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کرانے کےلیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

    مشیر خارجہ کا کہناہےکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگی کی پرواہ کیے بغیر ان کے بنیادی انسانی حقوق دینے سے مسلسل انکار کرتارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے وادی میں جاری جارحیت اوروحشیانہ مظالم انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں۔

    سرتاج عزیزنے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے پختہ عزم نے بھارت کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول تک اپنے موقف پر ثابت قدم رہیں گے۔


    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘وادی میں ہڑتال


    واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں آٹھ نوجوانوں کے قتل عام کےخلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے۔

  • سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘4کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘4کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےکریک ڈاؤن کےدوران فائرنگ سے چار کشمیری نوجوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کےضلع کولگام میں آج صبح اندھا دھند فائرنگ سے 4نہتے اور بےگناہ کشمیری نوجوان شہیداور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے میڈیا سے بات کے دوران واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان ہلاک ہوئے۔

    ڈی آئی جی پی نے بتایا کہ واقعہ بھارتی فوج اور پیراملٹری سینٹرل رزرو پولیس کے جانب سے ضلع میں مشترکہ کریک ڈاؤن کی کارروائیوں کے دوران پیش آیا۔

    دوسری جانب ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوپورا کے علاقے کا محاصرہ کرنے پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران 2بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہے۔

    یاد رہےکہ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات سے 150سے زائد کشمیری جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

    بھارتی فوج کی جانب سےاستعمال کی گئی پیلٹ گنوں سے کم سے کم 700 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوگئےہیں۔

    مزید پڑھیں:اللہ کی رضا بیٹے سے زیادہ اہم ہے،والد برہان وانی

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کونوجوان حریت پسند رہنمابرہان وانی کو بھارتی فورسز نےدوساتھیوں سمیت ماوارائےعدالت قتل کیاتھا۔