Tag: کشمیری نوجوان شہید

  • رمضان المبارک میں بھارتی مظالم میں‌ تیزی، 2 ہفتوں میں 12 کشمیری نوجوان شہید

    رمضان المبارک میں بھارتی مظالم میں‌ تیزی، 2 ہفتوں میں 12 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 12 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے ابتدائی 2 ہفتوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 کشمیری نوجوانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج نے بھی کشمیر کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں کیے جانے والے سرچ آپریشن اور نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی۔ سرکاری اعداد وشمارکے مطابق ان نوجوانوں کو10 سے 18 مئی کے دوران محاصرے اور سرچ آپریشن کے نام پر 6 نام نہاد کارروائیاں کر کے شہید کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    سری نگر سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے کو اعلیٰ بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران محاصرے اور سرچ آپریشن کی کارروائی میں تیزی آئی، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ رواں سال کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے کوئی دراندازی نہیں کی گئی۔

    دوسری جانب کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی دہشت گردی پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، حریت رہنماؤں نے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کر کے اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کی آزادی کا مسئلہ حل کرے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، استاد سمیت7 نوجوان شہید

    بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

    Comments

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ‘ کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ‘ کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے پلواما میں کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    بھارتی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بننے والا کشمیری نوجوان نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہوئی تھی۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ترال میں 6 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیری رہنما میرحفیظ اللہ بھارتی قید سے آزاد ہو کرپہنچے تھے اورانہیں مسلسل نامعلوم نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق 20 نومبر کو میرحفیظ اللہ کو ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 1 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 1 نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

    کشمیر: برہان وانی کی برسی منانے پر پابندی، تین کشمیری شہید

    یاد رہے کہ 7 جولائی کو شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں عملاً پابندی لگاتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    واضح رہے کہ رواں سال 22 جون کو بھارتی افواج کےاہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہہید کردیا تھا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر، مکمل ہڑتال، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر، مکمل ہڑتال، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر: کشمیری رہنما مسرت عالم کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی حمایت کا نتیجہ قابض بھارتی فوج کا تشدد اور جیل ٹھہرا، مقبوضہ وادی میں نکالی گئی ریلی میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے اور پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگانے کے جرم میں کشمیری رہنما مسرت عالم کو گرفتارکرلیا گیا۔

    جس کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بھی لاٹھیاں برسائی گئیں اور چودہ کشمیری زخمی ہوگئے۔

    بھارتی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف آج مبقوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث سڑکیں ویران ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کےکٹھ پتلی وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے مظاہروں اور ریلیوں کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔