Tag: کشمیری پلاؤ

  • پی آئی اے کا یوم کشمیر پر مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان

    پی آئی اے کا یوم کشمیر پر مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان

    کراچی: قومی ایئر لائن نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر فضائی مسافروں کے لیے انوکھی پیش کش کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کل پانچ فروری کا دن پاکستان میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے، قومی ائیرلائن پی آئی اے نے بھی کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار محبت کا انوکھا انداز اپنا لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یوم کشمیر پر پی آئی اے اپنے مسافروں کی تواضع کشمیری چائے اور پلاؤ سے کرے گی، کشمیری چائے اور پلاؤ پی آئی اے کی تمام پروازوں میں پیش کیے جائیں گے۔

    پی آئی اے کے مطابق کشمیری کھانے سے مسافروں کی تواضع کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور پانچ فروری کو ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر، 5فروری کوصبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

    خیال رہے کہ سندھ حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یوم یک جہتی کشمیر پر پورے پاکستان میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کے اجلاس میں 5 فروری کو کشمیر ڈے بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی آواز دنیا بھر میں اٹھائیں گے۔

  • مزیدار کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    مزیدار کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب جانیں

    پلاؤ بریانی کی نسبت کم مصالحوں والی ایسی ڈش ہے جس شوق سے کھایا جاتا ہے۔ پلاؤ کو مختلف مقامات پر علیحدہ طریقوں سے بنایا جاتا ہے جس سے اس کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو کشمیری پلاؤ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


    اجزا

    چاول: 500 گرام

    گوشت: آدھا کلو

    تیل: آدھا کپ

    پیاز: 1 سے آدھا عدد

    کلونجی: 1 چٹکی

    دار چینی: 4 اسٹکس

    کالا زیرہ: 1 سے آدھا چائے کا چمچ

    لونگ: 6 عدد

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    پسی سونف: 3 کھانے کے چمچ

    پسا دھنیہ: 3 کھانے کے چمچ

    دہی: 1 کپ

    دودھ: آدھا کپ

    کشمش: 1 کھانے کا چمچ

    پانی: آدھا جگ

    فوڈ کلر: 1 چٹکی

    ابلے انڈے: 3 عدد

    بادام: 10 عدد

    نمک: حسب ذائقہ


    ترکیب

    تیل میں کچی پیاز، کلونجی، کالا زیرہ، لونگ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب گوشت، پسی سونف، پسا دھنیہ، دودھ، دہی اور کشمش ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    اب پانی شامل کریں۔

    ہلکا سا جوش آنے پر چاول ڈال کر مکس کریں۔

    دم دینے سے پہلے دودھ اور دہی ایک پیالے میں ملائیں اور چٹکی بھر فوڈ کلر ڈال کر دم لگے ہوئے پلاؤ پر اوپر سے ڈال دیں۔

    تیار ہونے پر ڈش میں نکال کر سنہری پیاز، بادام، کشمش اور ابلے انڈوں سے سجا کر پیش کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔