Tag: کشمیری

  • کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر رکھا ہے، فاروق حیدر

    کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر رکھا ہے، فاروق حیدر

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر رکھا ہے،حکومت کو مسئلہ کشمیر بارے تجاویز ارسال کر دی ہیں۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیری عالمی سطح پر اپنا مقدمہ پیش کر سکتے ہیں، آزاد کشمیر حکومت، حریت کانفرنس کو اپنا مقدمہ لڑنے کی اجازت دی جائے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر سے آنے والے دریاوں کا پانی پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کی لائف لائن پر وار کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری پاکستان اور مسلم امہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، مسلم امہ کشمیریوں کو مایوس نہ کرے۔

    تقریب سے خطاب میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل اور املاک کو تباہ کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے80 لاکھ شہری 10 ماہ سے بھارتی استبداد کا سامنا کر رہےہیں،وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر کے80 لاکھ شہری 10 ماہ سے بھارتی استبداد کا سامنا کر رہےہیں،وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے80 لاکھ شہری 10 ماہ سے بھارتی استبداد کا سامنا کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کی زیر صدارت سابق خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کرونا صورتحال،معاشی مضمرات، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا ایک عالمی وبائی چیلنج ہے،پاکستان جیسی ترقی معیشتوں پر وبا کےاثرات شدید نوعیت کے ہیں،وزیر اعظم کی ڈیٹ ایلیف تجویز کو عالمی پذیرائی مل رہی ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے80 لاکھ شہری 10 ماہ سے بھارتی استبداد کا سامنا کر رہے ہیں،کرونا وبا کے بعد مظلوم کشمیری دہرا لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،بھارت دانستہ طور پر خطے کا امن و امان تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے،عالمی برادری کوبھارت کے جارحانہ رویے کا فوری نوٹس لینا چاہیے،بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

    بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کے قتل پر پاکستان کی شدید مذمت

    یاد رہے کہ دو جون کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کے قتل پر شدید تشویش ہے۔

  • بچوں کےعالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر ظلم کا نوٹس لے،شبلی فراز

    بچوں کےعالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر ظلم کا نوٹس لے،شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر ظلم کا نوٹس لے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی جرائم میں کم سن بچوں کی قید،شہادتیں عالمی ضمیر پر سوالیہ ہے، پیلٹ گنز کے بے رحم استعمال نے بچوں کی بصارت چھین لی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وادی جنت نظیر میں غیرانسانی،تاریخ کا طویل لاک ڈاؤن جاری ہے،مقبوضہ وادی میں بچے بھی قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں خوراک،ادویات،بچوں کے لیے دودھ تک نہیں پہنچ پا رہا،قابض افواج کے جرائم پر انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کشمیری بچوں پر ظلم کا نوٹس لے۔

  • بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے،منیر اکرم

    بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے،منیر اکرم

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے ورچوئل مباحثے میں شرکت کی۔مباحثے کا موضوع تنازعات میں گھرے سولین کی حفاظت تھا۔پاکستانی مستقل مندوب نے مباحثے میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔

    پاکستانی سفیر نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیئے،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے موثر اقدامات نہ کرنے کی قیمت کشمیریوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مکاری سے کشمیر میں زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔

    انہوں نے مباحثے کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ میں بھارت نے33 کشمیریوں کو شہید کیا،ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے رواں سال 989 کشمیری شہید ہوئے۔منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر کے کشمیرمیں تسلط قائم کیے ہوئے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں نام نہاد آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی کو 9 ماہ سے چھاؤنی بنا رکھا ہے، ان 9 ماہ کے دوران بھارتی فوج کی بربریت سے 100 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کے مظالم رمضان میں بھی نہ رک سکے،3 کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کے مظالم رمضان میں بھی نہ رک سکے،3 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج کے مظالم رمضان المبارک میں بھی نہ رک سکے، کلگام میں 3 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سرورس کے مطابق6 روز میں شہیدکشمیری نوجوانوں کی تعداد 16 ہوگئی،بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو محاصرے کے دوران شہیدکیا،بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتار بھی کیا۔

    اس سے قبل 25 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے علاقے اونتی پورہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

    سال 2019 میں بھارتی فورسز نے 210 کشمیریوں کو شہید کیا

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسز نے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

  • مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا،وزیراعظم

    مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی میڈیا کو انٹریو میں کہا کہ کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

    کشمیر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، بھارت میں کوئی سنجیدہ حکومت تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا۔

    پاکستانی معیشت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل آیا ہے، روپے کی قدر مستحکم، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 75 فیصد کم ہوا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چار بڑے مذاہب کے مقدس مقامات پاکستان میں ہیں، نائن الیون کے بعد 2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں۔

    افغان عمل کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پہلی دفعہ درست راستے کا انتخاب کیاگیا ہے، امریکا طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہوگا۔

  • ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،وزیرخارجہ

    ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،وزیرخارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عبداللہ گیلانی، فیض نقشبندی، یاسین ملک کے نمائندے سمیت دیگر شریک تھے۔ وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وزارت خارجہ آمد پر وزیرخارجہ نے حریت رہنماؤں کوخوش آمدید کہا۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا حریت وفد نے کشمیر سے متعلق وزیراعظم،وزیرخارجہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، ہندوتوا سوچ پرعمل پیرا مودی سرکار کا چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر سطح، ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، حق خودارادیت ملنے تک پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کے شکارکشمیریوں کی سسکیاں عالمی ضمیرجھنجھوڑ رہی ہیں۔

    آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنماؤں کے وفد نے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں، وفد نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں کشمیریوں کی جیسی وکالت کی وہ قابل تحسین ہے۔

  • کشمیریوں نے اپنے خون سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے، دفترخارجہ

    کشمیریوں نے اپنے خون سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے خون سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کشمیری بھرپوراندازمیں تحریک حق خودارادیت چلا رہے ہیں، برہان وانی سمیت کشمیریوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین صورت حال، ظلم وبربریت ہے، کشمیریوں نے اپنے خون سے مسئلہ کشمیرکو زندہ رکھا ہوا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی صورت حال کو بھرپور اجاگر کر رہی ہے، وزیراعظم، وزیرخارجہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرفعال ہیں، 5 ماہ میں یواین کی سلامتی کونسل کے 2 اجلاس ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کو 5 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، دو روز میں 5 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، وزیراعظم

    مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، 9 لاکھ قابض فوج نے خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جنوری کشمیریوں کے بنیادی حقوق برقرار رکھنے کےعزم کو تقویت دیتا ہے، اسی دن 1949 میں یو این نے حق خودارادیت کے حصول کا عہد کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 5 جنوری کا دن عالمی برادری کو کشمیریوں سے وعدوں کی تکمیل کا احساس دلاتا ہے، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل فیصلوں میں حق خودارادی کا اعتراف کیا گیا، بھارتی مداخلت کے باعث سلامتی کونسل وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، 9 لاکھ قابض فوج نے خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز کیا، بے گناہ افراد، خواتین ، بچوں اور بوڑھوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔

    دنیا بھر میں کشمیری آج حق خودارادیت منارہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو کے باوجود شہریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے، دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منا رہے ہیں۔

  • کشمیری مذہبی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں، وزیرخارجہ

    کشمیری مذہبی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں، وزیرخارجہ

    ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ5 ماہ سے کشمیری عوام محاصرے میں ہیں، کشمیری مذہبی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قاسم باغ اسٹیڈیم میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنا دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں متنازع قانون مسلمانوں کے خلاف تعصب کی بدترین مثال ہے، قانون کو بھارت کی 11 ریاستوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، ہندوستان کےعوام متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے، گزشتہ 5 ماہ سے کشمیری عوام محاصرے میں ہیں، کشمیری مذہبی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسرمحروم ہیں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں کے حقوق دلانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔