Tag: کشمیری

  • بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کا دورہ کیوں نہیں کرنے دے رہا، شاہ محمود قریشی

    بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر کا دورہ کیوں نہیں کرنے دے رہا، شاہ محمود قریشی

    نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی موقف اگر سچ ہے توعالمی میڈیا کو کشمیرآنے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدرجنرل اسمبلی تجانی محمد باندے سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے منصب سنبھالنے پر تجانی محمد باندے کومبارک باد دی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غربت اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت پاکستان نےغربت کے خاتمے کے لیے’’احساس پروگرام‘‘ تشکیل دیا۔

    انہوں نے کہا کہ 5 دہائیوں بعد 16 اگست کو مسئلہ کشمیر سیکورٹی کونسل میں زیر بحث آیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کھل کرآواز اٹھائی گئی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی موقف اگرسچ ہے توعالمی میڈیا کوکشمیرآنے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن وفد کو سری نگر ایئرپورٹ سے واپس کیوں بھجوایا جاتا ہے، بھارت انسانی حقوق کی تنظیموں کو دورہ کیوں نہیں کرنے دے رہا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدرجنرل اسمبلی تجانی محمد باندے کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 54 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 54ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • کشمیری عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    کشمیری عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوریارک میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت انسانی حقوق کی تنظیموں کی کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے مظالم کا بازارگرم کر رکھا ہے، 53 روزسے کشمیرمیں 80 لاکھ انسان کرفیو سے انتہائی کرب میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، عالمی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 54 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 54ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، برنی سینڈرز

    مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، برنی سینڈرز

    نیویارک: ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں بھارتی اقدامات پر کوئی تنقید نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی اخبار میں مضمون لکھا ہے جس میں انہوں مودی سے انسانی حقوق کا مسئلہ نہ اٹھانے پرڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق بنیادی عنصرہے، کشمیرمیں بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کی دیگرمصائب کے ساتھ علاج معالجہ تک رسائی بھی نہیں۔

    امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پرچپ سادھ کرمودی کی ریلی میں شرکت کی، ملاقات میں دوستی کی بازگزشت اورانسانی المیے پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکا کا عالمی لیڈرشپ کا کردارتہس نہس کردیا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ ملاقات میں اٹھانا چاہیے تھا۔

    برنی سینڈرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کشمیرسے پابندیاں اٹھانے، ذرائع مواصلات کی بحالی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیرمیں حالیہ اقدامات پریشان کن ہیں۔

    امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے کشمیرمیں بھارتی اقدامات پر کوئی تنقید نہیں کی، ٹرمپ کوعالمی انسانی قوانین کی حمایت میں واضح طور پر بات کرنی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، ٹرمپ اقوام متحدہ کی نگرانی میں دونوں ممالک میں تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کریں۔

  • پاکستان اور کشمیر کا ایک جسم اور روح کا رشتہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    پاکستان اور کشمیر کا ایک جسم اور روح کا رشتہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عالمی برادری کو نریندر مودی کا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا ایک جسم اور روح کا رشتہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے، وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کر رہے ہیں

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عالمی برادری کو نریندر مودی کا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کر رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا مؤقف ڈٹ کر بیان کریں گے، وزیراعظم کا مؤقف ہے ہرصورت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 50ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 50ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • اقوام متحدہ کشمیریوں کو آزادی دلانے میں کردار ادا کرکے دنیا کے امن کو یقینی بنائے، چوہدری زوار حسین

    اقوام متحدہ کشمیریوں کو آزادی دلانے میں کردار ادا کرکے دنیا کے امن کو یقینی بنائے، چوہدری زوار حسین

    لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پرامن معاشرہ ترقی کی ضمانت ہوتا ہے، اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو آزادی دلانے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرکے پوری دنیا کے امن کو یقینی بنائے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذ مت کرتے ہیں، بھارت کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا بند کرے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، کشمیر پر کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش ہوئی تو پورا خطہ متاثر ہو۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 48ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 48ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

  • امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، مشعال ملک

    امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، مشعال ملک

    مظفرآباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی یوم امن کے دن کشمیری رہنما مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج امن کا دن ہے، دنیا کئی سال سے اس دن کو مناتی ہے، اقوام متحدہ پوری دنیا کوامن کا پیغام دیتا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیرکا مسئلہ ہے، اب بھی آس ہے اقوام متحدہ کب کشمیرکے مسئلے پرایکشن لے گا۔

    انہوں نے کہا کہ امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتاجب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا، کشمیرایک نیوکلیئرٹائم بم ہے۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ ایک پوری انسانیت پوری قوم کو بھارت ختم کرنا چاہتا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک اس وقت تہاڑجیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ آج کا دن کشمیری عوام کے نام کرے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی بات کی جائے تو وہ بھی اہم ہے، اگرنیوکلیئر وارشروع ہوئی تو دنیامیں موسمیاتی سسٹم تباہ ہو جائے گا۔ کشمیری رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے پلانٹ اورانسانیت کو بچانا ہے تو کشمیرکا مسئلہ حل کرنا ہوگا

    واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، عالمی یوم امن ہرسال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور امن کی ضرورت بتانا ہے۔

  • انسانی بنیادوں پر کوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، شیریں مزاری

    انسانی بنیادوں پر کوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نوجوان کشمیریوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا بھرمیں امن کا دن منایا جا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 50 روز سے کشمیری بھارتی پابندیوں کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں، نہتے بچوں اورخواتین پرپیلٹ گن سے فائرنگ کی جاتی ہے۔

    شیریں مزاری نے مزید کہا کہ انسانی بنیادوں پرکوئی امداد مقبوضہ کشمیرمیں نہیں دی جا رہی، نوجوان کشمیریوں کوبھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پراب تک دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہٹلرکے اوتارمودی کو دنیا بھرمیں ایوارڈ دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بل گیٹس کیا آپ سمجھتے ہیں فاشست مودی کو ٹائلٹس بنانے پرایوارڈ دینا چاہیے۔؟

    واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، عالمی یوم امن ہرسال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور امن کی ضرورت بتانا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان 7 روزہ دورے پر امریکا روانہ

    وزیراعظم عمران خان 7 روزہ دورے پر امریکا روانہ

    نیویارک: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوگئے، وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے جرائم بے نقاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوگئے۔ سعودی اعلیٰ حکام، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

    وزیراعظم پاکستان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مودی سرکار کے جرائم کو بے نقاب کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی جس میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی سے متعلق اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔

    عمران خان ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کیا اور ان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔

    وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

  • وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، ملیحہ لودھی

    وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، وزیراعظم اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک پہنچیں گے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط ، انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کریں گے۔

    پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں 48ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیرمیں 48ویں روز بھی کرفیو

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 48ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 48ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔