Tag: کشمیری

  • بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، صدرآزاد کشمیر

    بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، صدرآزاد کشمیر

    مظفرآباد : صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری پر کشمیریوں کی رائے کا احترام فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔

    مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، انتہا پسندہندوؤں، بی جے پی کا ظلم کشمیری کبھی نہیں بھول سکتے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ انتہا پسندہندوؤں، بی جے پی کا ظلم کشمیری کبھی نہیں بھول سکتے، جن خواتین کی بے حرمتی ہوئی وہ کیسے انتخابی عمل کا حصہ بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے کاروبارتباہ کرنے والی حکومت کیسی ووٹ مانگ سکتی ہے،کشمیری ظلم سہ رہے ہیں، انہیں الیکشن میں کیسے شریک کیا جا سکتا ہے۔

    مسعود خان نے کہا کہ حریت کانفرنس توپہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کرچکی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ووٹرٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔

    صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری پرکشمیریوں کی رائے کا احترام فرض ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال یکم فروری کو صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں نے بھارتی تسلط کبھی تسلیم کیا نہ کریں گے۔

  • کشمیری ہر ظلم کے بعد آزادی کے لیے مزید پرعزم ہوجاتے ہیں، اسد عمر

    کشمیری ہر ظلم کے بعد آزادی کے لیے مزید پرعزم ہوجاتے ہیں، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت کو سمجھنا ہوگا کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا ہر ظلم کے بعد  کشمیری آزادی کے لیے اتنے ہی پرعزم ہوجاتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھا کہ ’بھارت کو کشمیریوں کوسننے کی ضرورت ہے، انڈیا کوسمجھنا چاہیے کہ وہ تشدد کے ذریعے کشمیریوں کودبائے گا وہ بھارت کے قبضےسےآزادی کے لئے اتنے ہی پرعزم ہوں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے میں پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے سےحقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جس میں وادی کشمیر میں مسلمان 95 فیصد، جموں میں 28 فیصد اور لداخ میں 44 فیصد ہیں جبکہ وادی میں ہندو 66 فیصد اور لداخ میں بدھ 50 فیصد کے ساتھ اکثریت میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: کشمیر: ضلع پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    بھارت نے کشمیر میں اپنی پشت پناہی کی مدد سے کٹھ پتلی حکومت قائم کی اور اپنی فوج کو جنت نذیر وادی میں بھیجا تاکہ پوری وادی پر کنٹرول حاصل کیا جاسکے مگر نہتے اور پرعزم کشمیری بھارت کے شدید مظالم کے باجود کسی صورت جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ حالیہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان نے بدھ کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے جس کے بعد بھارت نے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔

    بعد ازاں بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مسلمانوں کو املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

    اسے بھی پڑھیں: مودی سرکار کشمیر میں رائے شماری کیوں نہیں کرواتی؟ کمل ہاسن

    حریت قیادت نے بھارتی بربریت کے خلاف وادی میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس پر پورے مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکزبند رہے اورٹرانسپورٹ معطل رہی جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں غیرعلانیہ کرفیو نافذ کردیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں آج پھرمظلومین کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا‘میرواعظ عمرفاروق

    مقبوضہ کشمیرمیں آج پھرمظلومین کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا‘میرواعظ عمرفاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کومشتعل کر کے تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ فتح کدل میں مقتول رئیس صوفی کے گھرپردھاوا بولا گیا۔

    میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پولیس نے گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑکی اورتشدد کا نشانہ بنایا گیا، 8 ماہ کے بچے پرمرچوں کا اسپرے کیا گیا، باپ نے روکنے کی کوشش کی توبے رحمی سے مارا پیٹا گیا۔

    کشمیری حریت رہنما نے رہنما نے کہا کہ ایسی کارروائیاں منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کومشتعل کرکے تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ یکم فروری کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرپرمشعال ملک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ لوگ گھروں میں بند، مقبوضہ کشمیر میں سانپ سونگھ گیا ہے، مقبوضہ وادی میں تمام حریت قیادت کونظربند کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق اورجمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، بھارت ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے۔

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ نریندر مودی کشمیرمیں ہائیڈروپاورپراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے،بھارت آزادی کے حق کے ساتھ قدرتی وسائل بھی لوٹ رہا ہے۔

    نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی، کشمیری عوام سیاہ جھنڈوں سے مودی کا استقبال کریں گے۔

    واضح رہے کہ نریندر مودی کا دور حکومت کشمیریوں کے لیے مظالم کا دور رہا ہے جس دوران معصوموں کا لہو بے دریغ بہایا گیا۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نہتےکشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے‘علی امین گنڈاپور

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نہتےکشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے‘علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگ کے بھارت کا یوم جمہوریہ منانا شرمناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی کھلی نفی کی، بھارت کس منہ سے یوم جمہوریت منا رہا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خون سے ہاتھ رنگ کے بھارت کا یوم جمہوریہ منانا شرمناک ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کوفوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

    وفاقی وزیرامورکشمیر نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ہورہا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی آبادی تبدیل کرنے کی مذموم کوشش ہورہی ہے۔

    بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں

    بھارت کے 70ویں یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال ہے۔

    یوم سیاہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔

    کشمیریوں کا احتجاج روکنے کے لیے سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔

  • بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

    بھارت کا 70 واں یوم جمہوریہ : کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے

    سری نگر : دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کا70واں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، کشمیری آج یوم سیاہ پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کریں گے، بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابقبھارت کے70ویں یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال ہوگی۔

    بھارتی فوج کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ظلم وستم جاری ہے، جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبرکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے اور بدترین ظلم کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے، میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے احتجاج کو دبانے کے لئے غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا ہے اور انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی، بھارتی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے تمام حربوں کے باوجود کشمیریوں نے احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی عوام آج70واں یومِ جمہوریہ منارہے ہیں تاہم کشمیر جسے بھارتی اپنا اٹوٹ انگ قراردیتا ہے وہاں کے عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت سے محروم ہیں۔

  • کشمیرسے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے‘ سید علی گیلانی

    کشمیرسے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے‘ سید علی گیلانی

    سری نگر : کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے، بھارت اپنا ہونے کا جھوٹ بولتا آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیرسے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے۔

    حریت رہنما نے کہا کہ کشمیر2 جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ ہے، کشمیر 2 جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ ہے۔

    کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے، بھارت اپنا ہونے کا جھوٹ بولتا آرہا ہے۔

    دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے‘ وزیراعظم عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک 70 سال سے متفق نہیں ہوسکے ہیں، مذاکرات ہوں گے تب ہی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکلے گا، امن سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

  • پاکستان ہرفورم پرکشمیریوں کی جدوجہد کواجاگر کرتا رہے گا‘ فواد چوہدری

    پاکستان ہرفورم پرکشمیریوں کی جدوجہد کواجاگر کرتا رہے گا‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کے صبرو استقلال سے بھارتی ظلم ہار چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس، تحریک حق خودارادیت کے وفد نے وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری سے ملاقات کی۔

    فواد چوہدری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے صبرواستقلال سے بھارتی ظلم ہارچکا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے خودارادیت کے حق کا سب سے بڑا وکیل ہے، پاکستان ہرفورم پرکشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگرکرتا رہے گا۔

    حریت کانفرنس، تحریک حق خودارادیت کے وفد نے حکومت کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت کے اظہار کو سراہا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    سری نگر: کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

  • دنیا کی بزدل ترین فوج بھارت کی ہے اس کیلئے کشمیری ہی کافی ہیں، فاروق حیدر

    دنیا کی بزدل ترین فوج بھارت کی ہے اس کیلئے کشمیری ہی کافی ہیں، فاروق حیدر

    اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے، اس کے لیے آزاد کشمیر کی عوام ہی کافی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل میں کہی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج چند سو مقامی مجاہدین کے سامنے بےبس ہے۔

    یہ فوج مقبوضہ کشمیر میں صرف معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے کشمیریوں پر ہی ظلم کرسکتی ہے، بھارتی فوج پاک فوج کامقابلہ نہیں کرسکتی۔

    فاروق حیدر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے بلکہ بھارتی فوج کو فوج کہنا فوج کی توہین ہے،  بزدل بھارتی آرمی چیف اور فوج کیلئے آزادکشمیر کی عوام ہی کافی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکیاں مارتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ وقت آگیا ہے پاک فوج اور دہشت گردوں سے بدلہ لیا جائے، پاکستان کو جواب دیا جائے گا۔

    اس کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • کشمیری رہنماؤں کی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد

    کشمیری رہنماؤں کی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد

    سرینگر: حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اورکشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں یوم آزادی کے موقع پرکشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی۔

    کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے دعا کی کہ پاکستان امن وسلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے ۔

    سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پرپاکستان کی شکرگزار ہے۔

    ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    کشمیری ہرسال یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں جبکہ بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ مناتے ہیں۔