Tag: کشمیر الیکشن

  • کشمیر الیکشن : مریم نواز کو ہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    کشمیر الیکشن : مریم نواز کو ہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    لاہور : مسلم لیگ ن کی قیادت نے مریم نواز کو کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم سونپنے پر اتفاق کرلیا ، کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کی۔

    دونوں رہنماؤں کے رابطے میں آزادکشمیر الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا گیا ، نواز شریف نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔

    پارٹی قائد کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور آپ الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں اور عوامی اجتماعات کے ذریعے حکومت کی کشمیر پالیسی سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    واضح رہے کہ آزادکشمیر انتخابات کے لئے پولنگ25 جولائی کو ہوگی، الیکشن کے دوران 32لاکھ 20ہزار 546کشمیری ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    ن لیگ کے چوہدری محمد سعید ایل اے تھری میرپور سے انتخابات لڑیں گے جبکہ ایل اے ون سے مسعود خالد،ایل اے ٹو سے نذیرانقلابی ، ایل اے فور سے رخسار احمد، ایل اے 5 سے وقارنور ، ایل اے 6 سے راجہ مقصود اور ایل اے 7 سے طارق فاروق کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

  • کشمیر الیکشن میں پی پی بھاری اکثریت سے فتح حاصل کریگی، راجہ پرویز اشرف

    کشمیر الیکشن میں پی پی بھاری اکثریت سے فتح حاصل کریگی، راجہ پرویز اشرف

    میرپور: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ’’آزاد کشمیر کے عوام بھاری تعداد میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر فتح سے ہمکنار کروائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نے میرپور آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا نہیں اتر سکی، پہلے لوڈشیڈنگ چھ ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا پھر بڑھا کر ایک سال ہوا اور اب وفاقی وزراء کہتے ہیں کہ 2018 میں لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف تو حکومتی اراکین شہروں میں 6 گھنٹے اور دیہاتوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے، گاؤں دیہاتوں میں بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    راجہ پرویز اشرف نے الزام عائد کیا کہ ’’وفاقی وزراء آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے امیدواران کی الیکشن مہم چلارہے ہیں اور ہمارے قائدین کے خلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں۔

    حکومتی اراکین کو تنبیہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’زبانیں ہمارے پاس بھی موجود ہیں اور اگر ہم نے زبانیں کھولیں تو بات بہت دور تک نکل جائے گی‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت چاہیے کچھ بھی کر لے کشمیری عوام پیپلزپارٹی کو ہی ووٹ دے گی اور کشمیر الیکشن میں پی پی بھارتی اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔

    اس موقع پر انہوں نے  وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور اعلان کیا کہ کل میرپور آزاد کشمیر میں ہونے والے جلسے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری میرپور کی عوام سے خطاب کریں گے۔