Tag: کشمیر ریلی اسلام آباد

  • بھارت نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، جواب ضرور دیں گے، صدر آزاد کشمیر

    بھارت نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، جواب ضرور دیں گے، صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، اس کا جواب ضرور دیں گے، اس جنگ کا آغاز بھارت نے کیا ہے، اختتام ہم کریں گے، ہم پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے آزادی کی تڑپ کو دبانے کی کوشش کی ہے، مودی شکریہ تم نے ساری دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر مبذول کرادی۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں تازہ حملہ کیا، پاکستانی قوم نے کشمیر کا جھنڈا اپنے دل سے لگایا ہے، بھارت نے نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست سے پہلے ایک لاکھ 80 ہزار مزید فوج کشمیر میں بھیجی، بھارت نے پورے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر کو اندھیرے کی چادر میں لپیٹ دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی، سکھ رہنما پرتاب سنگھ

    مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے انتہاپسندانہ اقدام کرکے کشمیریوں کی غیرت کو للکارا ہے، ہم بھارت کو اس کا جواب ضرور دیں گے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بزدل فوج گھروں پر حملے کرتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی بہادر اور نہتی قوم ہے، متعصب بھارتی حکمرانوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مسعود خان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ راج ناتھ سن لو، آزاد کشمیر، گلگلت بلتستان جنگ سے آزاد کرایا ہے، آزاد کشمیر کی بات کی تو یہاں تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنائیں گے۔

  • مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی، سکھ رہنما پرتاب سنگھ

    مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی، سکھ رہنما پرتاب سنگھ

    اسلام آباد: سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ مودی! کشمیر بھی آپ سے لیں گے اور خالصتان بھی لے کر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنما پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، 18 دن سے کشمیریوں کے ساتھ ظلم اور بربریت جاری ہے۔

    [bs-quote quote=”سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سکھ رہنما” author_job=”سردار پرتاب سنگھ”][/bs-quote]

    سکھ رہنما نے کہا کہ مودی اقتدار کے نشے سے اترو، کچھ بھی ہوا تو سکھ برادری سرحد پر سب سے پہلے جائے گی، سکھوں کو یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

    سردار پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی سکھ بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاندنی چوک پر خالصتان کا جھنڈا لہرایا جائے گا، سکھ برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر کے ساتھ ساتھ آپ سے نئی دہلی بھی لیں گے، سکھ جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں مرتے دم تک ساتھ ہوتے ہیں۔

    پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول اور کالج نہیں جا پارہے ہیں، مودی یاد رکھو جب سکھ قوم اٹھتی ہے تو بڑے بڑے بھاگ جاتے ہیں۔