Tag: کشمیر ڈے

  • کشمیرڈے کی تقریب روکنے کی کوشش، افغان حکومت بھارت نوازی میں اندھی

    کشمیرڈے کی تقریب روکنے کی کوشش، افغان حکومت بھارت نوازی میں اندھی

    کابل: افغان حکومت مودی سرکار کی خوشنودی میں اندھی ہوگئی، کشمیریوں کے حق میں کل یکجہتی پروگرام دباؤ ڈال کر منسوخ کرانے کی کوشش کرنے لگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ کابل کی جانب سے کل مقامی ہوٹل میں کشمیر ڈے منایا جانا تھا، جبکہ افغان حکومت ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کے حق میں یکجہتی پروگرام منسوخ کرانا چاہتی ہے۔

    ہوٹل انتظامیہ نے افغان عہدیداروں کا ذکر کرتے ہوئے ہوٹل مذکورہ پروگرام کے لیے دینے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان عہدیدار کشمیر پروگرام منسوخ کرانے کے لیے ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی افغان حکومت نے کشمیر بلیک ڈے کے مہمانوں کو ہراساں کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں یوم سیاہ کشمیر سے متعلق سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سفارت کار، سیاسی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرنا تھی، تاہم تقریب سے 2 گھنٹے قبل سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا، اور مہمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

    یوم سیاہ کی تقریب روکنے کی کوشش، افغان حکومت بھارت نوازی میں اندھی

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا سفارت خانے کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے پاکستان مخالف نعرے لگائے، مظاہرے کے باعث مہمان سفارت خانے نہیں پہنچ سکے، مہمانوں کو ڈنڈا بردار مظاہرین دھمکاتے بھی رہے۔

  • وزیراعظم کی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت

    وزیراعظم کی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے 5فروری کو کشمیرڈے بھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے ملک بھر میں تقریبات کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کے اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال کاجائزہ لیاگیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

    وزیراعظم نے 5فروری کوکشمیرڈےبھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلئےملک بھرمیں تقریبات کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی آوازدنیابھرمیں اٹھائیں گے، آرایس ایس نظریےکوعالمی سطح پربےنقاب کرناہوگا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اہم اجلاس ہوا تھا ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرسےمتعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا مودی سرکارکی ہندووتوااورمسلم کش پالیسیاں خطےکی سلامتی کیلئےخطرہ ہیں ، خطےکی سلامتی اورسیکیورٹی پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

    اجلاس میں بی جے پی حکومت کی بیان بازی اور جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی وسفارتی حمایت جاری رہےگی، بھارتی اقدامات سےخطے کےامن وسلامتی کوخطرات لاحق ہیں۔

    واضح رہے کہ جرمن میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ملک بھارت کو انتہا پسند چلا رہے ہیں، بھارت پر ایک خاص انتہا پسندانہ نظریاتی سوچ ہندووتوا غالب آچکی ہے۔

  • کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

    کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

    واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کاز سے وفاداری ان کے خون میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں کشمیر کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز سے وفاداری ان کے خون میں شامل ہے۔

    [bs-quote quote=”کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بلاول بھٹو زرداری” author_job=”چیئرمین پی پی”][/bs-quote]

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد حقِ خود ارادیت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے یومِ کشمیر منایا گیا، اور مختلف تقاریب کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر کے کشمیری اب ہم آواز ہو کر بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، بھارتی فوج باغیوں سے نہیں مقبوضہ کشمیر کی تمام عوام سے جنگ لڑ رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو چکے: وزیرِ اعظم

    انھوں نے مزید لکھا کہ آزادی سے محبت رکھنے والے دنیا کے تمام لوگ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

  • قومی اسمبلی میں قراردادِ حق خودارادیت برائے کشمیر منظور

    قومی اسمبلی میں قراردادِ حق خودارادیت برائے کشمیر منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں کشمیریوں کی حق خودارادیت سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے جس میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادں کے تحت حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں امور کشمیر کے وزیر برجیس طاہر نے کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے اور حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی مکمل حمایت سے متعلق قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے اور کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت و مدد جاری رکھے گا۔

    قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں بھارت کا یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی مسترد کیاگیا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے کیوں کہ بھارت نے دوخودمختار ریاستوں کے درمیان اس تنازعے کو خود اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین اور مسلسل کرفیوں نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں جب کہ ہزاروں کشمیری عقوبت خانوں میں جان کی بازی ہار گئے اس کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

    قرارداد میں پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور اقوام متحدہ قومی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیر کو حقوق خودارادیت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    دریں اثناء وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے ایوان کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم پاکستان سمیت مشیر خارجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران وقتآ فوقتآ مسئلہ کشمیر کی جانب عالمی توجہ دلاتے رہتے ہیں۔

    بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت اور نہتے کشمیریوں کے حوصلوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ایک ایک پاکستانی اپنے کیشمیریوں بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔