Tag: کشمیر کونسل

  • مقبوضہ کشمیر پریورپی پارلیمنٹ کےموقف کا خیرمقدم کرتے ہیں، علی رضا سید

    مقبوضہ کشمیر پریورپی پارلیمنٹ کےموقف کا خیرمقدم کرتے ہیں، علی رضا سید

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا ہے کہ اسٹراسبرگ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کا ردعمل حوصلہ افزا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے متعلق یورپی پارلیمنٹ میں اجلاس ہوا جس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ کے موقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں پالیسی بیان کے ساتھ مزید اقدامات ضروری ہیں، بھارت پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ فوری کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے۔

    علی رضا سید کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے کیلئے اثرورسوخ استعمال کیا جائے، بھارتی جارحیت دنیا کے سامنے ہے۔

    خیال رہے کہ یورپین یونین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہ کرے، مسئلہ کشمیر عوامی خواہشات اور عالمی قوانین کے مطابق مذاکرات سے حل کیا جائے۔

    بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہ کرے، یورپین یونین کا مطالبہ

    گذشتہ روز یورپین یونین کے اجلاس میں 12سال بعد مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی، بھارتی کوششوں کے باوجود مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث جاری رہی۔

    واضح رہے کہ فرینڈز آف کشمیر گروپ ای یو کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر آج زیر بحث آیا، یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آنا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

  • کشمیری رہنما کی بیلجیم کے وزیر خارجہ سے ملاقات، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

    کشمیری رہنما کی بیلجیم کے وزیر خارجہ سے ملاقات، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا

    برسلز: کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے بیلجیم کے وزیر خارجہ مسٹر دیدیئر ریندرس سے برسلز میں ملاقات کے دوران انہیں مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علی رضا سید نے مسٹر دیدیئر ریندرس سے یہ ملاقات ایسے وقت میں کی جب دو دن قبل ہی یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ظالمانہ رویئے پر بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے وہاں فافذ کرفیو ختم کرنے اور کشمیریوں کے شہری حقوق بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    علی رضا سید نے بلجیئم کے وزیرخارجہ کو بتایا کہ بھارت کی طرف سے گزشتہ ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ جاری ہے۔ بے گناہ کشمیری مسلسل کرفیو کا سامنا کررہے ہیں اور علاقے میں غذائی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مواصلاتی رابطہ نہ ہونے کے باعث مقبوضہ وادی ایک ماہ سے بیرونی دنیا سے کٹی ہوئی ہے۔

    کشمیرصرف بھارت یا پاکستان کا ذاتی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے، برطانوی وزیرخارجہ

    چیئرمین کشمیرکونسل یورپی یونین نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً بڑی طاقتیں آگے آئیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں۔

    بیلجیئم کے وزیر خارجہ مسٹرعلی رضا سید کی بات توجہ سے سنی اور کہا کہ وہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے نیوریاک جانے والے ہیں جہاں کشمیر کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔

  • کشمیر کونسل ای یو کا آج یورپی وزارت خارجہ کے سامنے بھارت کیخلاف دھرنے کا اعلان

    کشمیر کونسل ای یو کا آج یورپی وزارت خارجہ کے سامنے بھارت کیخلاف دھرنے کا اعلان

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے اعلان کیا ہے کہ آج یورپی وزارت خارجہ کے سامنے بھارت کے خلاف دھرنا ہوگا۔

    اپنے ایک بیان میں کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت بڑے پیمانے پر کشمیریوں پر مظالم میں ملوث ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال تمام امن پسند اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اقوام عالم کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

    علی رضاسید کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط اور ای میلز کی جارہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کھل کر سامنے آچکی ہے، حالیہ اقدامات کے بعد مودی کے عزائم دنیا دیکھ رہی ہے۔

    بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، میاں اسلم اقبال

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں دشمن کے چھ اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

  • غیور کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی ہر صورت جاری رکھیں گے، کشمیر کونسل ای یو

    غیور کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی ہر صورت جاری رکھیں گے، کشمیر کونسل ای یو

    برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج میں توسیع تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتی۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غیور کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی ہر صورت جاری رکھیں گے، بھارتی مظالم آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا حق خودارادیت زیادہ دیر صلب نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اپنے تحقیقاتی مشنز مقبوضہ کشمیر بھیجیں۔

    علی رضا سید کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    قبل ازیں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں سے پاکستان کو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے نہیں روک سکتا۔

    بھارت خطے میں امن واستحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے، سردار مسعود خان

    اپنے ایک بیان میں مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن واستحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے، بین الاقوامی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔

  • دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی، نوازشریف

    دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتی، نوازشریف

    کشمیر: وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات کے کسی ایجنڈے کو مکمل نہیں سمجھتے اور پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اس لئے کشمیر کے ساتھ اپنے تعلق اور رشتے کو نبھائیں گے۔

      وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خوف زدہ کرنے کے لئے وادی میں سات لاکھ مسلح فوجی تعینات کئے گئے لیکن اس کے باوجود کشمیری عوام کےجذبے متذلزل نہیں ہوئے، خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر ناممکن ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نےکہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا، ان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کی قراردادوں  عملدرآمد نہ ہونا باعث تشویش ہے، جنرل اسمبلی اوردیگرپلیٹ فارمز کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی بات کی۔

    آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ترقیاتی کاموں کیلئے وسائل مہیا کررہے ہیں، نیلم جہلم منصوبے سے بجلی کے ساتھ عوام کو روزگار بھی ملے گا اور خواہش ہے کہ کشمیر بھی ترقی اور آزادی کی راہ پر گامزن ہو، حکومت پاکستان مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک بڑھائے گی جبکہ پاک چین اکنامک کوری ڈور سے خطے کو فائدہ پہنچے گا اور خنجراب سے لے کر اسلام آباد تک سڑک بھی بنائی جارہی ہے، جس پرکام شروع ہوچکا ہے۔