Tag: کشمیر کی خبریں

  • امریکا: کشمیریوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

    امریکا: کشمیریوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

    واشنگٹن: بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بھارتی فوج اور وزیرِ اعظم مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں نے امریکا میں وائٹ ہاؤس کے باہر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈین آرمی اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

    [bs-quote quote=”ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”مظاہرین کا مطالبہ”][/bs-quote]

    مظاہرے کی قیادت سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کی۔

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈین آرمی کے بدترین مظالم کے باعث کشمیر جل رہا ہے، بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے اور عالمی برادری آرام سے سو رہی ہے۔

    یاد رہے کہ تین دن قبل برطانوی شہر برمنگھم میں بھی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اختیار کیا ہے، ہم کشمیریوں کے لیے انصاف کی لڑائی لڑیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

    انھوں نے کہا کہ جون 2018 میں کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ شائع ہوئی، رپورٹ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ضمیر کو جھنجوڑا گیا ہے۔

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی پر میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگرحریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی، جس پر انھیں نظر بند کیا گیا۔

  • کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

    کشمیر کاز سے وفاداری میرے خون میں شامل ہے: بلاول بھٹو زرداری

    واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کاز سے وفاداری ان کے خون میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں کشمیر کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز سے وفاداری ان کے خون میں شامل ہے۔

    [bs-quote quote=”کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بلاول بھٹو زرداری” author_job=”چیئرمین پی پی”][/bs-quote]

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد حقِ خود ارادیت کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے یومِ کشمیر منایا گیا، اور مختلف تقاریب کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا بھر کے کشمیری اب ہم آواز ہو کر بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، بھارتی فوج باغیوں سے نہیں مقبوضہ کشمیر کی تمام عوام سے جنگ لڑ رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو چکے: وزیرِ اعظم

    انھوں نے مزید لکھا کہ آزادی سے محبت رکھنے والے دنیا کے تمام لوگ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

  • بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو چکے: وزیرِ اعظم

    بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو چکے: وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے آزادی کے لیے دنیا بھر کے کشمیری اب ہم آواز ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے کشمیری ہم آواز ہو کر بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”بھارتی فوج باغیوں سے نہیں مقبوضہ کشمیر کی تمام عوام سے جنگ لڑ رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عمران خان” author_job=”وزیرِ اعظم پاکستان”][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ بہیمانہ مظالم پر دنیا بھر میں کشمیری بھارتی تسلط کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج باغیوں سے نہیں مقبوضہ کشمیر کی تمام عوام سے جنگ لڑ رہی ہے، آزادی سے محبت رکھنے والے دنیا کے تمام لوگ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت نے تمام کشمیریوں کو بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کے مطالبے پر یک جا کر دیا ہے۔

    انھوں نے لکھا ’بھارتی افواج فتنہ پرور عناصر نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔‘

    یہ بھی پڑھیں:  ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا: جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان

    قبل ازیں آج یوم یک جہتیٔ کشمیر کے سلسلے میں اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    انھوں نے کہا ’ہزاروں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، کشمیریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا جا رہا ہے، جموں و کشمیر پر یو این رپورٹ پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔‘

  • ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا: جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان

    ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا: جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان

    لاہور: کونسل آف خالصتان کے جنرل سیکریٹری رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہمیں بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو قابو کرنا ہی ہوگا، وہ مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”بھارت اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”رنجیت سنگھ” author_job=”جنرل سیکریٹری کونسل آف خالصتان”][/bs-quote]

    خالصتان کونسل کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

    انھوں نے کہا ’بھارت اقوام متحدہ کی رپورٹ کو نظر انداز کر رہا ہے، اور اپنی اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے، دوسری طرف بھارتی لابی اپنے عزائم چھپانے کے لیے یورپ میں بہت متحرک ہے۔‘

    رنجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرتارپور بارڈر کھول کر بہت اچھا قدم اٹھایا ہے، ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان ہی امن چاہتا ہے بھارت نہیں، پاکستانی عوام اقلیتوں کے ساتھ بہت محبت کرتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں بھی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

    رنجیت سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان نے کرتارپور بارڈر پر 65 فی صد کام کر لیا ہے، بھارت نے اب تک کرتارپور بارڈر پر ایک فی صد کام بھی نہیں کیا، وہ کرتارپور بارڈر معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

    رنجیت سنگھ نے کہا ’وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے انسانیت بھرا پیغام دیا ہے۔‘

  • مقبوضہ کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

    مقبوضہ کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: ترجمانِ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، بھارتی دعوے کی قلعی کھل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز بند، موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ کی حریت رہنما سید علی گیلانی سے گفتگو کے بعد کشمیر پر بھارتی دعوے کی قلعی کھل گئی ہے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما نظر بند ہیں، مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز بند، موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

    ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہا ہے، وہ اپنی ناکامی کو تسلیم کرے۔

    خیال رہے کہ آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل طلب مسئلہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے اور عالمی دنیا خاموش ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہا ہے، عالمی دنیا خاموش ہے، شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے ہیں، جہاں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیرِ خارجہ پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

    انہوں نے کہا لندن میں سیاست پر بات نہیں کرنے آیا، پاکستانیوں کو جوڑنے آیا ہوں، مقبوضہ کشمیر پر کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آیا ہوں۔

  • کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو مسترد کرتے ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ

    کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو مسترد کرتے ہیں: ترجمان دفترِ خارجہ

    اسلام آباد: دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو پاکستان مسترد کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان ہمیشہ کشمیری قیادت کے ساتھ رابطوں میں رہا، اس میں کچھ نیا نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےعلاوہ بھی یہ متنازع معاملہ ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق شملہ معاہدہ اور اعلان لاہور کے مطابق بھی یہ متنازع معاملہ ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر بھی موجود ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کا نام دینے کو مسترد کرتے ہیں، حق خود اردایت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کرتار پور کوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے: دفتر خارجہ

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری قیادت کے ساتھ رابطوں میں رہا، اس میں کچھ نیا نہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل تک یہ حمایت جاری رکھے گا۔

    یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ بھارت کرتار پور کوریڈور سے متعلق بچگانہ حرکتیں کر رہا ہے، تاہم ہمارا جواب بچگانہ نہیں ہوگا۔

  • پولیس کے لاٹھی چارج سے آزاد جموں و کشمیر یونی ورسٹی کی 5 طالبات بے ہوش

    پولیس کے لاٹھی چارج سے آزاد جموں و کشمیر یونی ورسٹی کی 5 طالبات بے ہوش

    مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر یونی ورسٹی کے طلبہ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان پارکنگ کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر یونی ورسٹی کے طلبہ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان پارکنگ کے تنازعے میں شدت آ گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”پولیس نے طلبہ پر ربڑ کی گولیاں چلائیں، آنسو گیس شیل فائر کیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    مطالبات کی منظوری کے لیے یونی ورسٹی طلبہ نے مظفر آباد یونی ورسٹی روڈ پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔

    یونی ورسٹی روڈ پر احتجاج کرنے والے طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ بھی کی۔

    پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا، جس پر طلبہ بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جواباً پولیس نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس سے دو سیکورٹی گارڈز سمیت پندرہ طلبہ زخمی ہو گئے۔

    پولیس کی شیلنگ کے باعث پانچ طالبات بے ہوش ہو گئیں جب کہ پولیس کے ایک اے ایس آئی سمیت تین اہل کار بھی زخمی ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب یونی ورسٹی میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا خطاب

    بے ہوش طلبہ اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تصادم کے نتیجے میں کئی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، بعد ازاں مظاہرین نے پولیس کی ایک موٹر سائیکل کو نذرِ آتش کر دیا۔

    کئی گھنٹے جاری احتجاج اس وقت ختم ہوا جب انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان مذاکرات کام یاب ہوئے جس کے بعد شاہ راہ کو مکمل بحال کر دیا گیا۔

  • سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

    سال 2018: مقبوضہ کشمیر میں حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالر سمیت 355 شہری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے اسیر شہریوں کے لیے سال 2018 بھی نامہرباں رہا، ایک سال میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تنظیم برائے انصاف اور انسانی حقوق نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی عروج پر رہی۔

    سال 2018 میں مقبوضہ کشمیر میں 355 شہریوں کو شہید کیا گیا۔ شہدا میں 10 سالہ بچہ، حاملہ خواتین اور 3 پی ایچ ڈی اسکالرز بھی شامل ہیں جو بھارتی فوج کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 4 کشمیری شہید

    رپورٹ کے مطابق شہید کیے جانے والوں میں ایک صحافی اور 2 دماغی مریض بھی شامل ہیں جبکہ ایک 14 سالہ بھارتی لڑکا بھی اپنی ہی فوج کی سفاکی کا نشانہ بن گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کو فائرنگ اور پیلیٹ گنز کا نشانہ بنایا۔

    سال بھر میں بھارتی فورسز نے 95 نام نہاد سرچ آپریشنز بھی کیے جس میں 120 مکانات مسمار کیے گئے۔

    رپورٹ میں نومبر کے سال کو کشمیریوں کے لیے خونی مہینہ قرار دیا گیا، صرف نومبر میں قابض فوج نے 49 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

  • سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  کے خلاف  قرارداد منظور

    سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے دلدوز مظالم کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور کر لی گئی، اجلاس سے حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے خطاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم کشمیر کے خون پر کسی صورت سیاست نہیں کریں گے۔

    [bs-quote quote=”ماضی میں ہماری حکومتیں کشمیر پر غفلت کی ذمہ دار رہی ہیں: شیریں مزاری
    پاکستان کے علاوہ کوئی بھی کشمیر کی آواز نہیں اٹھاتا: شیری رحمان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سینیٹ میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔

    شیریں مزاری نے سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے کشمیر و فلسطین پر قرارداد پیش کی، ہماری حکومت کشمیر کے مسئلے پر کام کر رہی ہے، ریاست کو کشمیر کے مسئلے پر ایک تسلسل دکھاناہوگا۔

    ان کا کہنا تھا ’ کشمیری دہائیوں سے بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، ماضی میں ہماری حکومتیں کشمیر پر غفلت کی ذمہ دار رہی ہیں۔‘

    وزیرِ انسانی حقوق نے کہا کہ ماضی میں عالمی فورمز پر کشمیری خواتین پر ظلم کو نہیں اٹھایا گیا، بھارتی فوج ریپ کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں 500 شہادتیں، پاکستان کی شدید مذمت، او آئی سی اجلاس بلانے کی سفارش


    انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قرارداد کو رد نہیں کیاجا سکتا، کشمیر پر ہماری پالیسیاں ایک جیسی نہیں رہیں، کشمیریوں کا خون ایسے بہتا نہیں دیکھ سکتے، مذمتی بیان کافی نہیں، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم ہمیں ساری دنیا کو دکھانے ہیں۔

    سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے علاوہ کوئی بھی کشمیر کی آواز نہیں اٹھاتا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے ہر ممکن فورم پر کشمیر میں نسل کشی پر بات کریں، اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ پر توجہ کی ضرورت ہے۔

  • کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، علی امین گنڈا پور

    کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا، علی امین گنڈا پور

    اسلام آباد: وزیر امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پُر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے قتل عام میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، تاہم کشمیری نوجوان حقِ خود ارادیت کے لیے پُر عزم ہیں۔

    [bs-quote quote=”کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”علی امین گنڈا پور”][/bs-quote]

    وزیر امورِ کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی پُر امن جدوجہد کو زبردست تقویت مل رہی ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت سے نہیں دبایا جا سکتا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عالمی برادری اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دینا ہوگا، ہم نہتے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارتی پُر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی عالمی فورمز پر بھرپور ترجمانی جاری رکھے گا، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:   مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری نوجوان شہید


    واضح رہے کہ آج پھر کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے دو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جس کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو بھی نافذ کیا گیا اور اپنے مظالم کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی۔