Tag: کشمیر کی صورتحال

  • وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ ،  کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا

    وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ ، کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر رابطہ کرکے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کردیا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتے میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا عالمی رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کےدرمیان ٹیلی فون پر 2 ہفتے میں تیسرا رابطہ کیاگیا۔

    رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آگاہ کیا اور دونوں رہنماوں نے باہمی امورپرگفتگواور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر میں بھارت کے مظالم اور اس سے پیدا ہونے والے حالات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر سے متعلق گفتگو

    یاد رہے 27 اگست کو وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا کیا تھا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    اس سے قبل 20 اگست کو بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے کشمیر کےمعاملے تبادلہ خیال کیا تھا اور وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سےولی عہدمحمد بن سلمان کوآگاہ کیا تھا۔

  • کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے، اسد مجید

    کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے، اسد مجید

    واشنگٹن : امریکامیں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے دو ٹوک بتا دیا خود مختاری کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور طریقے سے ردعمل دے گا، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ، دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکامیں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو میں کہا وزیراعظم اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑیں گے اور عالمی برادری پر زور دیں گے وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

    ،اسد مجید کا کہنا تھا کہ خودمختاری کو خطرہ ہواتوپاکستان بھرپورطریقے سے ردعمل دے گا، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، کشمیر کی صورتحال پر دو جوہری طاقتوں میں جنگ چھڑسکتی ہے۔

    پاکستانی سفیر نے مزی کہا مسئلہ کشمیر خطے کے امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورت حال ایک سنگین انسانی المیے میں بدل رہی ہے، بھارتی رویے سے پیدا شدہ حالات امن اور سیکورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

    مزید پڑھیں : آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے، اسد مجید خان

    اسد مجید خان نے کہا تھا کہ آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے، بھارت کو حالیہ اقدام واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔

    اس سے قبل ڈاکٹراسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی ظلم وستم کا شکار ہے، مسئلے کے حل کے لیے عالمی قوتوں، اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کیخلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی۔

  • کشمیر کی صورتحال اس سےکہیں خراب ہے،جتنی دنیاسمجھ رہی ہے ، رہنما کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

    کشمیر کی صورتحال اس سےکہیں خراب ہے،جتنی دنیاسمجھ رہی ہے ، رہنما کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

    نئی دہلی : کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سیکریٹری جنرل ڈی راجا نے کہا کشمیرمیں صورتحال اس سے کہیں خراب ہے جتنی دنیا سمجھ رہی ہے، اشیائے خوراک ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ تک رسائی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا چپ نہ رہ سکی، جنرل سیکریٹری ڈی راجہ نے کہاہے کہکشمیرمیں صورتحال اس سےکہیں خراب ہےجتنی دنیاسمجھ رہی ہے ، کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور انکی اشیائے خوراک ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ تک رسائی نہیں ہے۔

    ڈی راجہ نے کہاکہ بھارتی حکومت کی طرف سے آئین کی دفعہ370کی منسوخی نہ صرف غیر جمہوری بلکہ غیر آئینی اقدام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حزب اختلات کے رہنماﺅں کو پہلے مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے مقبوضہ علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا خود جائزہ لینے کی دعوت دی تھی ۔تاہم حزب اختلاف کے 11رکنی وفد جس میںڈی راجہ ، راہول گاندھی اور دیگر شامل تھے جب سری نگر کے ہوائی اڈے پر اترے تو انہیں ائیر پورٹ سے باہر جانے اور لوگوں سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

    انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ حزب اختلاف کے وفد کوسرین گر کے ہوائی اڈے سے ہی واپس جانے پر مجبور کیاگیا۔

    یاد رہے ہفتے کے روز کانگریس رہنما راہول گاندھی، اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد سمیت دیگراپوزیشن رہنما کے ہمراہ سری نگر پہنچے تو جہاں قابض انتظامیہ نے انھیں ایئرپورٹ سے نکلنے ہی نہیں دیا گیا اور جبراًواپس بھیج دیا تھا۔

    واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں نافذ کرفیونے کشمیریوں کوگھروں میں قید کردیا ہےجبکہ گرفتار کشمیری نوجوانوں کوآگرہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ،موبائل سروس اورلینڈ لائن فون بدستوربند ہیں، مسلسل لاک ڈاؤن سے لوگ دواؤں اورکھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا کررہے ہیں۔بھارتی فوجی آدھی رات کوچھاپے مارکرکشمیری نوجوانوں کوگرفتارکررہی ہے اور ان افراد کے اہلخانہ کوبھی ان کے بارے میں معلومات نہیں دی جارہیں۔