Tag: کشمیر ہائی وے

  • کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، 30 کارکن گرفتار

    کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ، 30 کارکن گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پولیس لائنز سے روانگی کے دوران کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 متعدد قوائد کے ساتھ نافذ ہے اسی دوران جب سابق وزیر اعظم کی ہائیکورٹ میں پیشی کا وقت قریب آیا تو کارکنان کی بڑی تعداد سرینگر ہائی وے  پہنچ گئی۔

    عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

    اس دوران سرینگر ہائی وے کے دونوں اطراف ٹریفک روک دی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی اس جگہ موجود تھی، پولیس نے کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی  پکڑ دھکڑ شروع کردی ان پر ڈنڈے برساتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق سرینگر ہائی وے سے اب تک پی ٹی آئی کے 30 کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی عام شہری کو بھی کارکنان سمجھ کے پولیس نے گرفتار  کرلیا۔

  • پاکستان نے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا

    پاکستان نے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا، سری نگرہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5اگست کو دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا، تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سرینگر ہائی وے کردیا گیا ہے۔

    ڈھوکری چوک،فیض آباڈ، زیروپوائنٹ ، گولڑہ موڑاور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈ نصب کردیئے گئے ، سری نگرہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5اگست کو دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔

    پہلے مرحلے کا افتتاح وفاقی وزیرمرادسعید، دوسرے مرحلے میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ کریں گے۔

    یاد رہے پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں بدترین ظلم کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو یوم استحصال منانے کا اعلان کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کو یک جہتی کا واضح پیغام دینا چاہتے ہیں، حق خود ارادیت کے مقصد کے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کے لیے کشمیری لیڈ کریں ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں، کشمیریوں کی ترجمانی اور ان کی آواز دنیا میں اٹھائیں گے، مایوس نہیں کریں گے، ہماری نظر سری نگر پر ہے، کشمیر ہائی وے کا نام 5 اگست سے سرینگر ہائی وے رکھ رہے ہیں، یہ شاہراہ ہمیں سرینگر تک لے کر جائے گی، نہ کشمیری جھکیں گے اور نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹیں گی۔