Tag: کشمیر

  • مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: گورنر پنجاب

    مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، مودی کے ہوتے ہوئے امن کی توقع نہیں، بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، مودی کے ہوتے ہوئے امن کی توقع نہیں ہے۔ فاشسٹ آدمی کبھی امن کی بات نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردانہ ذہن کی عکاس ہے، مختلف ہتھکنڈوں سے بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت جان لے کسی بھی در اندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی عوام اور افواج ملک کے تقدس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کا زوال شروع ہو چکا، شہریت متنازعہ بل کے خلاف احتجاج پورے بھارت میں پھیل گیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام نے کالے قانون کو یکسر مسترد کردیا ہے، نام نہاد سیکولر بھارت کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے 2 قومی نظریے کو تقویت ملی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کا بغض کھل کر سامنے آگیا، بھارتی حکومت متنازعہ قانون سے اپنی عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

  • آج کی جدوجہد اور مزاحمت کل آزادی لائے گی: علی گیلانی

    آج کی جدوجہد اور مزاحمت کل آزادی لائے گی: علی گیلانی

    سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ آج کی جدوجہد اور مزاحمت کل جموں و کشمیر میں آزادی لائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بزرگ حریت رہنما علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی حیثیت قابض اور جارح کی ہے، اقوام متحدہ کی قراردادیں اس بات کا ثبوت ہیں، آج کی جدوجہد اور مزاحمت کل آزادی لائے گی۔

    سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیر کی سیکڑوں ایکڑ زمین پر قبضہ کر چکی ہے، بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ فوجی محاصرہ

    خیال رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا 141 واں دن ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل محاصرے سے کشمیری بنیادی ضروریات کی اشیا سے محروم ہیں، مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بدستور بند ہے جب کہ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چند دن قبل حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی کو 21 سال پرانے جعلی مقدمے میں طلب کیا گیا، میر واعظ اور علی گیلانی کو مسلسل نظر بند رکھا جا رہا ہے جب کہ یاسین ملک قید ہیں۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن اور محاصرے کے دوران کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بھارت میں احتجاج اب ایک بڑی تحریک بن چکا ہے: عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 5سال میں بھارت بالادستی کے نظریے کے تحت ہندو ریاست کی طرف بڑھا، شہریت کے قانون کو لےکر بھارت میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، یہ احتجاج اب ایک بڑی تحریک بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک جانب بھارت بھر میں احتجاج ہورہے ہیں تو دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کا محاصرہ بھی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ ختم ہونے پر خونریزی کا خدشہ ہے، احتجاج بڑھنے کے ساتھ بھارت کی جانب سے پاکستان کے لیےخطرہ بڑھ رہا ہے، بھارتی آرمی چیف کے بیان کے بعد جعلی فلیگ آپریشن پر ہمارے خدشات بڑھے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس بارے میں خبردار کرتا رہا اور اب بھی کررہا ہوں۔

    بھارت میں پرتشدد مظاہرے، اترپردیش میں 9 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اترپردیش میں پولیس گردی کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک اترپردیش میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

    جبکہ دہلی میں نماز جمعہ کے بعد بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، پولیس نے خواتین سمیت سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

  • کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں: شیخ رشید

    کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو کشمیریوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کشمیریوں نے بے سرو سامانی میں جدوجہد شروع کی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے خون کے نذرانے دینے ہوں گے۔ کشمیری قوم بہت ذہین قوم ہے۔ پاکستان جدوجہد آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو کشمیریوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں، کشمیر کے معاملے پر پاکستان میں سب متفق ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس ملک کو لوٹنے والے کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ملکی جنگی محاذ پر فتح حاصل کرنے کو غدار قرار دے دیا گیا۔ ہمیں آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہئیں۔ کل کے فیصلے سے فاصلہ بڑھے گا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر مشرف غدار ہو سکتے ہیں تو ضمانتیں لینے والے چوروں لٹیروں پر کیا کہیں؟ عدالتی فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پڑوس میں شہریت بل کے خلاف بھرپور احتجاج چل رہا ہے ایسے حالات میں پاک فوج کے خلاف ایسی باتیں کرنے سے نقصان ہوگا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ہے: وزیر اعظم

    مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ہے: وزیر اعظم

    جنیوا: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے، 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جنیوا میں گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ریفیوجی گلوبل فورم کے انعقاد پر خوشی ہے، اس فورم کے انعقاد پر سوئس حکومت اور یو این ایچ سی آر کا شکریہ۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی ﷺ مہاجر تھے، پاکستان غریب ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے پر ترک صدر اور قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خود بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے، ایسے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے لوگ مہاجر بنتے ہیں۔ پاکستان کو افغان پناہ گزینوں کی 40 سال سے زیادہ میزبانی پر فخر ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن عمل کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیری عوام کا محاصرہ کیا۔ 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر دیا گیا۔ انٹرنیٹ اور مواصلات معطل کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ کرفیو اٹھے گا تو کیا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوجی ہیں۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے، دنیا کو بھارت پر دباؤ ڈال کر بحران کو روکنا چاہیئے۔ پاکستان صرف پناہ گزینوں کے حوالے سے فکر مند نہیں۔ دو ایٹمی طاقتوں میں کشیدگی بڑھی تو کیا ہوگا اس کا خدشہ ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ آسام میں 20 لاکھ افراد جن میں بیشتر مسلمان ہیں، کو شہریت کے ثبوت دینے کا کہا گیا۔ مسلمانوں کے علاوہ تمام لوگوں کو بھارت کی شہریت دینے کا قانون لایا گیا۔ پاکستان میں 20 کروڑ مسلمان ہیں، اس کا کیا اثر ہوگا سمجھنے کی ضرورت ہے، اگر بحران پیدا ہوا تو قابو پانا مشکل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نوٹس لے، پڑوس میں کچھ ہوا تو اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے۔ ہمارے ملکی وسائل ایسے نہیں کہ مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھا سکیں۔ بے بس اور بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کر سکتے۔

  • مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    نیویارک: مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا، سیکیورٹی کونسل کا بند کمرہ اجلاس چین کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے سدباب اور جائزہ لینے کے لیے سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ مودی مشن کے تحت وادی میں کرفیو تاحال برقرار ہے۔

    غیر ملکی خبررسان ادارے کے مطابق اگست میں بھی مقبوضہ کشمیر پر سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا تھا۔ جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 12دسمبر کو سیکیورٹی کونسل کو خط لکھا تھا، خط میں مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 135ویں روز میں داخل ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    سیکیورٹی کونسل کا فوری مسئلہ کشمیر پر نوٹس لینا حکومت کی کامیابی ہے، راجہ بشارت

    مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

  • ایشیائی پارلیمانی اجلاس میں سینیٹر سیف نے بھارتی وفد کو کھری کھری سنادی

    ایشیائی پارلیمانی اجلاس میں سینیٹر سیف نے بھارتی وفد کو کھری کھری سنادی

    اناتالیہ: ایشیائی پارلیمانی اجلاس میں سینیٹر سیف کی جانب سے کشمیریوں اور مسلمانوں پر مودی سرکار کے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر بھارتی وفد سیخ پا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کےشہراناتالیامیں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں سینیٹر محمد سیف کی جانب سے مودی سرکار کی مسلم مخالف اور انسانیت سوز مظالم کی حقیقت بیان کرنے کے دوران بھارتی وفد نے تقریر میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو سینیٹر سیف نے انہیں کھری کھری سنادی۔

    سینیٹر محمد سیف دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹیرین بنیں مودی نہیں اور جواب کیلئےاپنی باری کا انتظار کریں۔

    سینیٹرسیف نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور انسانیت کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم کانوٹس لے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں70ہزارسےزائدجانوں کی قربانیاں دیں، پاکستان نے بھارت کا جہاز گرایا اورپائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکیا، بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کیا تو منہ توڑ جواب بھی مل گیا۔

    سینیٹر سیف کا کہنا تھا کہ ابھی نندن اپناچائےکاکپ بھی پاکستان میں بھول گئے جب کہ افسوس ہےبھارتی وفد ایک دہشتگرد کا دفاع کررہاہے۔

  • متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے: فردوس عاشق اعوان

    متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے: فردوس عاشق اعوان

    ‏اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ متنازعہ شہریت بل بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے۔ دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بھارتی متنازعہ قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس دن پوری دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی تھی تو دوسری طرف بھارت متنازعہ شہریت بل سے انسانی حقوق کے قوانین کی سر عام دھجیاں اڑا رہا تھا۔

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فاشسٹ مودی کی اقلیتوں کے حقوق پر کاری ضرب اور مسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کا عمل گاندھی کے نظریے کو دفن اور قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی حقانیت پر مہر ثبت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متنازعہ شہریت بل نام نہاد جمہوریت اور بھارتی سیکولر ازم کے دعووں کو جھوٹ ثابت کر چکا ہے۔ یہ قانون سازی نہیں بلکہ انتہا پسند ہندو توا سوچ پورے خطے پر مسلط کرنے کی گھناؤنی سازش اور ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

    معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ دنیا کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بھارتی متنازعہ قانون سازی کے خلاف آواز بلند کرے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی لوک سبھا میں شہریت کا متنازعہ بل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیش کیا تھا۔

    اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیر قانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی، بل کے حق میں 293 ووٹ آئے جبکہ 82 اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔

    ترمیمی شہریت بل سے آسام میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر لاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثرہوں گے۔

  • آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد انسانوں کو قابل احترام مقام دینا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کا عالمی دن اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر انسانی وقار برقرار رکھنے اور لوگوں میں انسانوں کے حقوق کے حوالے سے شعور کی بیداری کی غرض سے منایا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے 2019 کے لیے جس تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ہے ’نوجوان انسانی حقوق کے لیے اٹھ رہے ہیں‘ یہ تھیم اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے کہ عالمی سطح پر نوجوانوں میں قیادت کا جذبہ بیدار ہونے لگا ہے۔

    تازہ ترین:  عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں: عمران خان

    اقوام متحدہ کے منشور میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ کچھ ایسے انسانی حقوق ہیں جو کبھی چھینے نہیں جا سکتے، جن میں انسانی وقار بھی شامل ہے۔

    دوسری طرف تحریک ِآزادی کشمیر کے ممتاز رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بین الاقوامی بے حسی کے خلاف انسانی حقوق کے عالمی دن پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے آج ٹویٹر کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کے رکھوالے بھارت کے غاصبانہ قبضے کا نوٹس لیں، کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے، مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق پر بھارت کے خلاف اقدام کرے۔

  • 4 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں: مشال ملک

    4 مہینے سے کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 مہینے سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 4 مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ہیں اور تمام حریت قیادت نظر بند ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر قوم کشمیریوں کے لیے باہر نکلے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر میں خون کا پیاسا بنا ہوا ہے، اس وقت جو کشمیر میں ہو رہا ہے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے مہینے سے کرفیو ہے، بھارتی فورسز کشمیر میں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اس کا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔