Tag: کشمیر

  • بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے: مشال ملک

    بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر میں خون کا پیاسا بنا ہوا ہے، اس وقت جو کشمیر میں ہو رہا ہے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چوتھے مہینے سے کرفیو ہے، بھارتی فورسز کشمیر میں ہر طرح کا ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، بھارتیوں کا یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر مشال ملک نے کہا تھا کہ بھارت کو بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو اس کا اگلا قدم آزاد کشمیر کی جانب ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ماہ سے جاری کرفیو میں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کی گئی ہیں، کشمیری تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہے ہیں۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ حریت قائدین سمیت 15 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف جیلوں میں رکھا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

  • مہاجرین پر کانفرنس ، وزیراعظم عمران خان  17 اور 18 دسمبر  جنیوا جائیں گے

    مہاجرین پر کانفرنس ، وزیراعظم عمران خان 17 اور 18 دسمبر جنیوا جائیں گے

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم 17 اور 18 دسمبر کو مہاجرین پر کانفرنس میں شرکت کے لیے جنیوا جائیں گے،  پاکستان کی کشمیر پالیسی  میں  کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 126 روز سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ بند ہیں، بھارتی حکومت کسی کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل آواز اٹھا رہا ہے، او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ نہیں ہوگا تو مسئلہ بھی حل نہیں ہوگا۔ پاکستان کی کشمیر پالیسی اسی جگہ ہے جہاں تھی، کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ ممبئی کیس عدالت میں زیر التوا ہے اس پر بات نہیں کر سکتااور  پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا دوبارہ رکن منتخب ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 17 اور 18 دسمبر کو مہاجرین پر کانفرنس کے لیے جنیوا جائیں گے، یو این ایچ سی آر اور سوئس حکومت مشترکہ میزبانی کریں گے۔ پاکستان امریکا اور طالبان مذاکرات بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے یکم اور 2 دسمبر کو سری لنکا کا دورہ کیا، وزیر خارجہ نے سری لنکا کی نئی قیادت کو مبارکباد دی۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے 17 گولڈ میڈل حاصل کیے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کو 4 ماہ ہو گئے

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کو 4 ماہ ہو گئے

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کو 4 ماہ ہو گئے لیکن بھارتی فورسز کی درندگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 4 ماہ ہو گئے ہیں، وادی میں 121 روز سے کرفیو نافذ ہے اور معمولات زندگی مفلوج ہیں، چار ماہ کے دوران بھارتی فورسز نے 2 خواتین سمیت 38 کشمیری شہید کیے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ، شیلنگ اور پیلٹ گن کے استعمال سے 853 کشمیری زخمی ہو چکے ہیں، حریت رہنما، صحافی، سول سوسائٹی ممبران، نوجوان کشمیریوں سمیت 11 ہزار 400 افراد زیر حراست ہیں، بڑی تعداد میں کشمیریوں کو وادی سے باہر بھارتی جیلوں میں بھی منتقل کیا جا چکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی

    4 ماہ کے دوران ظالم بھارتی فوج نے 9 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا، 5 اگست سے لگے کرفیو کے بعد سے جمعے کی نماز مساجد میں ادا کرنے پر پابندی ہے، دکانیں، تجارتی مراکز، اسکول اور دفاتر بند پڑے ہوئے ہیں، جب کہ انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بھی معطل ہے۔

    بھارتی قبضے کے دوران بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد بھی ہتھیانے لگی ہے، دوسری طرف لاک ڈاؤن اور مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں چار ماہ سے خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔

  • بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی

    بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 119 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، کرفیو کے مسلسل نفاذ سے مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے دوران بھارتی انتظامیہ جھوٹے مقدموں کے ذریعے کشمیریوں کی جائیداد ہتھیانے لگی ہے، دوسری طرف لاک ڈاؤن اور مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں ایک سو انیس دنوں سے خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی کی صورت حال برقرار ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دکانیں، تجارتی مراکز، اسکول اور دفاتر بدستور بند ہیں، کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں، جب کہ سرد موسم کے باعث کشمیریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے، او آئی سی

    گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے، تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے نے کہا کہ کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت دیا جائے۔

    کمیشن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام جاری ہے، بھارت کے پانچ اگست کے اقدامات غیر قانونی اور غاصبانہ ہیں، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کشمیریوں کی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے: مشال ملک

    بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے جشن مناتی ہے: مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور محاصرہ 117 ویں روز بھی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

    مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں۔ بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر کشمیری مائیں ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 117 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروبار اور تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر میں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری 16 ہفتوں سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 115واں روز، وادی میں زندگی سسکنے لگی

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 115واں روز، وادی میں زندگی سسکنے لگی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 115واں روز ہے، دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جنت نظیر وادی میں زندگی سسکنے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور کرفیو کو 115واں روز ہے، برفباری اور سرد موسم میں کشمیریوں کو کھانے کی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے، بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل کر دیا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند اور مواصلاتی رابطے نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام اور ڈاکٹرز کو اسپتال جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، طلبا اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹی میں نہیں پہنچ پا رہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔

    سابق بھارتی وائس ایئرمارشل کا مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کا اعتراف

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی ایئر فورس کے سابق ایئر مارشل کپل کاک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر یخ بستہ جیل ہے، 80 لاکھ کشمیری یخ بستہ قید میں ہیں، صورت حال نارمل کیسے کہہ سکتے ہیں۔

    سابق بھارتی وائس ایئر مارشل کپل کاک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعلانات کے بجائے کشمیریوں کا درد سمجھنے کی ضرورت ہے۔

  • او آئی سی کشمیریوں کی مدد کرے، صدر آزادکشمیر کا مطالبہ

    او آئی سی کشمیریوں کی مدد کرے، صدر آزادکشمیر کا مطالبہ

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون کی تنظیم(او آئی سی) کشمیریوں کی مدد کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر نے او آئی سی سمیت سعودی حکام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کرفیو کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ یواین کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکلا جائے، بھارت کشمیر میں جاری مظالم بند کرے، کشمیری عوام خود کو یتیم نہ سمجھیں ہم ہر محاذ پر مدد کریں گے، او آئی سی کمیشن میں مسئلہ کشمیر تفصیل سے پیش کر چکا ہوں۔

    انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور سعودی حکومت کشمیریوں کی مدد کرے۔

    آکسفورڈ کونسل میں کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

    خیال رہے کہ مودی اپنی جارحیت سے باز نہ آیا، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو114 ویں روز بھی برقرار ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب آکسفورڈ کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

  • آکسفورڈ کونسل میں کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

    آکسفورڈ کونسل میں کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

    آکسفورڈ: سٹی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آکسفورڈ کونسل میں پیش کی گئی قرارداد بھارت پر دباؤ ڈالے گی، قرارداد کے متن میں بھارتی فوج کی وادی سے واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے، سٹی کونسل میں قرارداد کونسلرالطاف خان کی جانب سے پیش کی گئی۔

    دریں اثنا وزیراعظم، وزارت خارجہ اور ممبران پارلیمنٹ کو خطوط لکھنے کی بھی منظوری دے دی گئی، کونسل نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    قرارداد میں زور دیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی مداخلت سے پاک بھارت مذاکرات شروع کیے جائیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اس سے قبل یورپی پارلیمنٹ اور امریکی ایوان نمائندگان میں بھی زیربحث آچکے ہیں۔ سٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سلامتی کونسل کی رکنیت، پاکستان نے بھارتی اہلیت پر سوالات اٹھا دیے

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کا 114واں روز ہے، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیا اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔

    واد ی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

  • کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور برقرار، کرفیو کا 114واں روز

    کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور برقرار، کرفیو کا 114واں روز

    سری نگر: مودی اپنی جارحیت سے باز نہ آیا، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو114 ویں روز بھی برقرار ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی دباؤ کے باوجود بھارت نے اپنی روش نہ بدلی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کا 114واں روز ہے، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔

    مظلوم کشمیری عالمی اداروں کی جانب مدد کی آس لگائے بیٹھے ہیں لیکن اب تک کوئی مدد کو نہیں پہنچا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ظالم فوج مظلوموں پر قہر ڈھا رہی ہے، کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    کئی عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے باوجود بھارت اپنے ناپاک عزائم سے پیچھے نہیں ہٹا، یاد رہے کہ تین روز قبل بھارتی ایئر فورس کے سابق ایئر مارشل کپل کاک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر یخ بستہ جیل ہے، 80 لاکھ کشمیری یخ بستہ قید میں ہیں، صورت حال نارمل کیسے کہہ سکتے ہیں۔

    سابق بھارتی وائس ایئر مارشل کپل کاک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعلانات کے بجائے کشمیریوں کا درد سمجھنے کی ضرورت ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 112واں روز، عالمی برادری خاموش

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 112واں روز، عالمی برادری خاموش

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور کرفیو کو 112روز ہوگئے، برفباری اور سردموسم میں کشمیریوں کو کھانے کی اشیا اور دواؤں کی قلت کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کو 112 روز مکمل ہوچکے ہیں، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔

    آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے، قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل کردیا ہے، وادی میں کھانے پینے کی چیزوں، ادویات اور دیگر ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں اکتوبر میں 10 کشمیریوں کی شہادتیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی پیلٹ گنز، شیلنگ اور فائرنگ سے 57 کشمیری زخمی ہوئے۔