Tag: کشمیر

  • بھارت کشمیر میں عائد پابندیاں ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرے: ہیومن رائٹس واچ

    بھارت کشمیر میں عائد پابندیاں ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرے: ہیومن رائٹس واچ

    نیویارک: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیرمیں سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، فوجی کارروائیاں ختم کرے اور انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بحال کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دوماہ سے جب سے بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی آئینی خودمختاری ختم کی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سمیت سخت پابندیاں عائد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی رہنماؤں نے کشمیری رہنماؤں کی مسلسل نظربندی، احتجاجی مظاہروں پر پابندی، لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بھاری تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی کے باعث نقل وحرکت پر قدغنوں، ہنگامی طبی امداد سمیت عوامی خدمات میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق تقریر پر بھارتی اعتراض مسترد، ملائیشین وزیر اعظم مؤقف پر ڈٹ گئے

    ان کے مطابق بھارت کہتا ہے کہ پابندیوں سے لوگوں کی زندگیوں کو بچایاگیا اور امن وامان کو قائم رکھا گیا ہے، لیکن بھارتی فورسز کے ہاتھوں فائرنگ کا نشانہ بننے اور گرفتاری کے خوف سے وادی کشمیرمیں تمام دکانیں بند اور کلاس روم خالی پڑے ہیں۔

    میناکشی گنگولی نے کہا کہ انتظامیہ سفارتکاروں، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے صحافیوں، بھارت کے سماجی کارکنوں اور حزب اختلاف کے سیاست دانوں کو علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کو ظالمانہ کارروائیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر فورسز اہلکاروں سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

  • اقوام متحدہ کو کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار بچوں کی مدد کرنا ہوگی، ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ کو کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار بچوں کی مدد کرنا ہوگی، ملیحہ لودھی

    واشنگٹن: ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار بچوں کی مدد کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی ظلم کا حساب مانگے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارت کی عالمی قوانین دلانے چاہئیں، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش بھی شریک جرم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج بچوں کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم نے خواتین پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں، قابض افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا کر لے جاتی ہے۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ محصور کشمیری خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی گئی، عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی۔

    مزید پڑھیں: عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی، ملیحہ لودھی

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہی نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر کشمیری ماں کی تصویرچھپی، کشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 65ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • ’’بھارت میں‌ ناگالینڈ، خالصتان نے علیحدگی کی تحریکوں کو تیز کردیا‘‘

    ’’بھارت میں‌ ناگالینڈ، خالصتان نے علیحدگی کی تحریکوں کو تیز کردیا‘‘

    اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت میں ناگالینڈ اور خالصتان نے علیحدگی کی تحریکوں کو تیز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے غیرسرکاری تنظیم کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے اقدام نے خطے کی صورتحال یکسر تبدیل کردی ہے، بھارتی غیرقانونی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام سے مسئلہ کشمیر عالمی سح پر بھرپور اجاگر ہوا، امریکا سمیت مغرب میں بھارت کی پالیسیوں پر تنقید جاری ہے۔

    مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ کشمیر پر اقدامات پر بھارت کے اندر واضح تقسیم پائی جاتی ہے، بھارت میں علیحدگی کی تحریکوں میں شدت آچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، کشمیر کی صورت حال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں 65ویں روز بھی کرفیو

    مشاہد حسین سید کے مطابق چین نے کشمیر پر کھل کر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے، بھارت نے پاکستان اور چین کے خلاف منافقانہ پالیسی اپنا رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 65ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • چین کا دورہ سفارتی لحاظ سے کامیاب رہا ہم مطمئن لوٹ رہے ہیں: وزیر خارجہ

    چین کا دورہ سفارتی لحاظ سے کامیاب رہا ہم مطمئن لوٹ رہے ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین کا دورہ سفارتی لحاظ سے کامیاب رہا ہم مطمئن لوٹ رہے ہیں، کوئی بھی تیسرا پاکستان اور چین کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کی اہمیت سے سب واقف ہیں، چین میں دونوں نشستیں مکمل ہوچکی ہیں، کل چینی وزیر اعظم سے دو طرفہ تعلقات پر بات ہوئی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی وزیر اعظم سے سی پیک منصوبوں اور اقتصادی ترقی پر بات ہوئی، چینی وزیر اعظم کل کی ملاقات میں مطمئن اور خوش نظر آئے۔ آج چینی صدر سے دوسری نشست ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ آج علاقائی اور اسٹریٹجک صورتحال پر بات ہوئی، چینی صدر سے نشست میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات ہوئی۔ چین نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ چین کو بھی بھارت کے 5 اگست کے اقدامات سے بہت اعتراضات ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے چینی صدر کے دورہ بھارت میں اس پر بات ہوگی، چینی صدر پاکستان کا نقطہ نظر پوری طرح سمجھ چکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر کو ہماری قومی امنگوں کا احساس دلایا۔ کوئی بھی تیسرا پاکستان اور چین کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے دورہ بھارت سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی مؤقف پر اعتماد میں لیا۔ چین کا دورہ سفارتی لحاظ سے کامیاب رہا ہم مطمئن لوٹ رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مختلف چینی سرمایہ کاروں سے بات ہوئی ہے، چینی بزنس مینوں کو سرمایہ کاری کے فوائد سے آگاہ کیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

  • قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور

    قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر سے گرفتار قیدیوں کو بھارت کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے، بھارتی جیلوں میں قیدیوں کے رکھنے کی جگہ ختم ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو و دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا۔

    وزارت خارجہ کے حکام نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔

    حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار افراد گرفتار کر چکی ہے، بھارتی جیلوں میں قیدیوں کے رکھنے کی جگہ ختم ہو چکی ہے۔ کشمیر سے گرفتار قیدیوں کو بھی بھارت کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیئے، امریکی سینیٹرز، کانگریس اور دیگر رہنما بھی بھارت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آج تک اتنی تنقید نہیں ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے دوران متعدد اہم ملاقاتیں کیں، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو بھی اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

  • کشمیریوں کے حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے: رالزبتھ ویرن

    کشمیریوں کے حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے: رالزبتھ ویرن

    واشنگٹن: امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینٹر اور دوسری صدارتی امیدوار الزبتھ ویرن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الزبتھ ویرن نے مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں اور مواصلاتی نظام کی معطلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بنیاد مشترکہ جمہوری اقدار پر ہے اور مجھے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مسلسل معطلی اور دیگر پابندیوں پر شدید تشویش ہے۔

    صدراتی امیدوار کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کا یہ بیان ان کے ساتھی سینٹر اور صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کے اسی طرح کے بیان کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

    بھارتی حکومت نے امریکی سینیٹر کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا

    برنی سینڈرز نے یکم ستمبر کو شمالی امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی کے سالانہ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کرے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر: امریکا، برطانیہ سمیت فرانس میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج

    مقبوضہ کشمیر: امریکا، برطانیہ سمیت فرانس میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج

    پیرس:امریکا، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک کے بعد اب فرانس میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے مختلف شہروں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے گئے، جس میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کا مونتلہ جولی شہر میں ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا، اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی۔

    شدید بارش کے باوجود ریلی کی قیادت معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی، چوہدری خلیل احمد، مشتاق جرال، خان یوسف خان اور چوہدری انور گجر نے کی، مظاہرین نے کشمیری پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

    امریکا اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، راجہ فاروق حیدر

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا اس موقع پر خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کررہے ہیں، وہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورہ چین میں چین میں معیشت، اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیربحث آئے گا۔

  • امریکا اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، راجہ فاروق حیدر

    امریکا اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں، راجہ فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ امریکا اور اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاکشمیر سے امریکی سینیٹرز کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم ازاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان تنازع نہیں ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کشمیر کو زمینی مسئلہ نہیں سمجھا ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل پر زور دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی کانگریس کے وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور 80 لاکھ لوگوں خو محصور رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ارکان سینیٹ کرس وان ہولین، میگی حسن نے مظفرآباد کا دورہ کیا، دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز بھی کانگریس کے وفد کے ہمراہ تھے، امریکی وفد کے دورے کا مقصد آزاد کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینا تھا۔

    امریکی سینیٹرز نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری کرفیو ختم کرکے تمام قیدیوں کو رہا کرے، مسئلہ کشمیر کے مستقل دیرپا حل کے لیے کوششیں کرنی چاہئے۔

  • کشمیر لہو لہو ہے، دنیا اس ظلم پر آواز بلند کرے، مشعال ملک

    کشمیر لہو لہو ہے، دنیا اس ظلم پر آواز بلند کرے، مشعال ملک

    کراچی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر لہو لہو ہے، دنیا اس ظلم پر آواز بلند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ترک قونصلیٹ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر لہو لہو ہے، نہ ادویات ہیں نہ ہی خوراک میسر ہے، جو 60 دن گزرے ہیں گزشتہ 7 عشروں میں ایسا نہیں ہوا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری بیٹیوں کو اٹھایا جارہا ہے، زیادتیاں کی جارہی ہیں، دنیا اپنے مالی مفادات پر کشمیر کے مسائل پر خاموش ہے، وقت آگیا ہے کہ دنیا اس ظلم پر آواز بلند کرے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری پر امن شہری ہیں مگر کب تک لاشیں اٹھائیں گے، خونی مودی کشمیریوں کو مار رہا ہے، پر امن قیادت کو قتل کیا جارہا ہے، کشمیر دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے، جان بوجھ کر اسے حل نہیں کیا جارہا ہے۔

    ترکی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا، ترک قونصل جنرل

    ترک قونصل جنرل نے مشعال ملک کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق پر آواز بلند کرے، کشمیریوں کا ترکی کے عوام بھرپور ساتھ دیں گے۔

    ترک قونصل جنرل نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان عالمی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں، ترکی ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا۔

    کشمیریوں کو دور حاضر کے کربلا کا سامنا ہے، والدہ مشعال ملک

    مشعال ملک کی والدہ ریحانہ ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو دور حاضر کے کربلا کا سامنا ہے، ریحانہ ملک کشمیریوں پر مظالم کی داستان بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

    والدہ مشعال ملک نے کہا کہ میرا داماد اس وقت بھارت کے ڈیتھ سیل میں قید ہے، یاسین ملک بہادر بیٹا ہے، بھارتی فوج کا مقابلہ کررہا ہے۔

  • بھارتی انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے: راجہ فاروق حیدر

    بھارتی انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے: راجہ فاروق حیدر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے، کشمیریوں کو ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سوڈانی وفد کے شرکا سے ملاقات ہوئی۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دن سے کرفیو نافذ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت 64 ہزار کشمیریوں کو مختلف جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے، بھارتی فوج بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو گرفتار کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو قید کر لیا گیا ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے، پاک فوج ہماری محافظ اور پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔ کشمیریوں کو ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر پر مضبوط مؤقف کے لیے پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں کو ایک ہو کر متفقہ آواز بلند کرنا ہوگی مگر اس سلسلے میں زیادہ ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے اہل علم و دانشور مسئلہ کشمیر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں، قیادت متحد ہوگی تو آواز میں طاقت پیدا ہوگی اور دنیا آپ کی بات سنے گی۔