Tag: کشمیر

  • جرمنی میں کشمیریوں کے حق میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ

    جرمنی میں کشمیریوں کے حق میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ

    برلن: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی جس کے باعث دنیا بھر میں لوگ بھارتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور مظاہرے کا سلسلہ جرمنی میں بھی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے بندرگاہ شہر ہیمبرگ میں گزشتہ چار ہفتوں سے ہر منگل کو بھارتی قونصلیٹ کے سامنے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیمبرگ میں بھارتی فوج اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی بھی کی جاتی ہے۔

    مظاہرین بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور مقامی افراد کو مقبوضہ وادی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں۔

    پاکستانی کمیونٹی ہیمبرگ کے زیر اہتمام مسلسل چار ہفتوں سے بھارتی قونصلیٹ کے سامنے وزیراعظم مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کی جانب سے کشمیری بچوں، خواتین اور بزرگوں پر مظالم اور کرفیو کے خلاف پر امن مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

    خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    اس مظاہرے میں ہیمبرگ کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ مقامی لوگ بھی شرکت کرتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق جب تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم نہیں کیا جاتا اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق نہیں ملتے، اس وقت تک ہیمبرگ میں اس نوعیت کے احتجاج جاری رہیں گے۔

    علاوہ ازیں گزشتہ ماہ بھارتی ہندو قوم پرست حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد سے جرمنی کے دارالحکومت برلن سمیت دیگر بڑے شہر فرینکفرٹ، بریمن، ڈریسڈن، میونخ میں بھی مسلسل احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں۔

  • مسئلہ کشمیر، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاس داری کرے: او آئی سی کا مطالبہ

    مسئلہ کشمیر، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاس داری کرے: او آئی سی کا مطالبہ

    جدہ: او آئی سی نے کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کشمیریوں کی شناخت اورجغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے.

    اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ کشمیرپربھارتی اقدام عالمی قوانین، خودبھارتی وعدوں کےبرعکس ہیں، اقدام مسلم اکثریتی علاقےکو ہندو اکثریت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے.

    رابطہ گروپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این ہائی کمشنرکی رپورٹس، پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل کے 16 اگست کےاجلاس کا خیر مقدم کیا، رابطہ گروپ نے یو این سیکریٹری جنرل کے 8 اگست کے بیان کا بھی خیرمقدم کیا ہے.

    مزید پڑھیں: دنیا کو باورکرانے آیا ہوں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے: وزیر اعظم

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازع ہے، خطے میں امن کے لئے یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، بھارت یک طرفہ اقدامات واپس لے.

    او آئی سی رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاس داری کرے، پرامن مظاہرین کےخلاف طاقت کااستعمال بند کرے.

    تمام اسیروں کوفی الفور رہا کیا جائے، کالے قوانین واپس لے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی دے.

  • دنیا کو باورکرانے آیا ہوں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے: وزیر اعظم

    دنیا کو باورکرانے آیا ہوں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے: وزیر اعظم

    نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو باورکرانے آیا ہوں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیویارک ٹائمزکے ایڈیٹوریل بورڈ سے ملاقات کے موقع پر کیا. وزیراعظم نے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال سےآگاہ کیا.

    اس موقع پر  بھارتی اقدامات سے خطے اور دنیا کے امن کو لاحق خطرات پرتفصیلی گفتگو  ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث پیدا بحرانی صورت حال پربھی بات چیت ہوئی.

    وزیر اعظم عمران خان کی نیویارک ٹائمزکےادارتی بورڈسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً یو این کی ذمے داری ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرے.

    پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، دنیا باور کرانے آیا ہوں کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے.

    مقبوضہ کشمیرمیں خوں ریزی کاخدشہ ہے،عالمی طاقتیں خاموش نہیں رہ سکتیں، صورت حال سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری فوری ایکشن لے.

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ’نفرت انگیز تقاریر‘ کی روک تھام کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے.

    انھوں نے کہا کہ مذہبی دہشت گردی کے پیچھے حقیقت کی بہ جائے سیاست ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا الزالہ کیا جانا ضروری ہے۔

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا

    اسلام آباد: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منایا جائے گا، وزارت داخلہ نے جمعہ کو یوم کشمیر منانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں یوم کشمیر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، جمعہ کو ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے۔

    یوم کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں پر مظالم دنیا کے سامنے لانا ہے، جمعہ کو ہی وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے، عمران خان کشمیر میں مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 52 واں روز

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 52 واں روز ہے، مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل اور ٹی وی نشریات بند ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بدستور بند ہیں، انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

    حریت قیادت بھی بدستور نظر بند ہے یا قید میں ہے۔ اب تک 343 سیاستدانوں، صحافیوں اور طلبا پر کالے قانون کے تحت مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ گرفتار کشمیریوں کو ہریانہ اور اتر پردیش کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

  • آرمی چیف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، آبادی کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت

    آرمی چیف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، آبادی کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس دورے میں جاتلاں کنال روڈ پر جاری تعمیراورمرمت کا جائزہ لیا.

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ حالات معمول پرلانے کے لئےسو ل انتظامیہ کی بھرپورمدد کی جائے

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہدایت کی کہ زلزلے سے متاثرہ آبادی کا مکمل خیال رکھا جائے.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سہ پہر آزاد کشمیر اور خیبر پختون خوا میں‌زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    واقعے کے اطلاع ملتے ہی آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ریسکیو کے لیے روانہ ہوگئی تھیں.

    زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے،  25افرادجاں بحق،350زخمی  ہوئے، مجموعی طورپر450گھرمتاثرہوئے، 135 کوزیادہ نقصان پہنچا۔

    زلزلے میں جاتلاں کا روڈ مکمل طورپرتباہ ہوگیا، علاقوں کا مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئے.

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 52 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 52 واں روز

    سرینگر: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 52 روز گزر گئے، وادی میں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 52 واں روز ہے، مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل اور ٹی وی نشریات بند ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بدستور بند ہیں، انتظامیہ کے اصرار کے باوجود والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

    حریت قیادت بھی بدستور نظر بند ہے یا قید میں ہے۔ اب تک 343 سیاستدانوں، صحافیوں اور طلبا پر کالے قانون کے تحت مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ گرفتار کشمیریوں کو ہریانہ اور اتر پردیش کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیری عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں، سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

    شاہ محمود قریشی کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

    نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آئر لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت علاقائی امور پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 50 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ ہے، یکطرفہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ آسام میں بھارت نے 20 لاکھ مسلمانوں کی رجسٹریشن اچانک ختم کی، لاکھوں آسامی مسلمانوں کو بھارت نے اپنے ہی ملک میں دربدر کر دیا۔ ہیوسٹن میں ہزاروں افراد نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں ہندو کانگریس ممبران بھی شامل تھے۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ نے آئر لینڈ کے ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، آئر لینڈ سے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔ آئر لینڈ میں بہت سے پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارت جبراً آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو خطے میں جنم لیتے انسانی المیے کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • مسلمانوں کے حقوق کی بات پر دنیا اسلامی دہشت گردی کا نام لے کر جان چھڑاتی ہے: وزیر اعظم

    مسلمانوں کے حقوق کی بات پر دنیا اسلامی دہشت گردی کا نام لے کر جان چھڑاتی ہے: وزیر اعظم

    نیویارک: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے حقوق کی بات پر دنیا اسلامی دہشت گردی کا نام لے کر جان چھڑاتی ہے، کشمیر کے 80 لاکھ افراد کی جگہ 80 لاکھ یورپی، عیسائی یا یہودی ہوتے تو عالمی برادری کا رد عمل کیا ایسا ہی ہوتا؟

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ برائے کشمیر کے وفد کے سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    وزیر اعظم نے عشائیے سے خطاب بھی کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے لیے اہم وقت ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ 80 لاکھ لوگ غیر قانونی طور پر قید کر دیے گئے، بھارت نے غیر آئینی طور پر 51 دن سے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا رکھا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن صرف اس لیے ہے کہ وہاں مسلمان ہیں، مقبوضہ وادی میں ہندو کشمیریوں کو لاک ڈاؤن کا سامنا نہیں۔ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری سے جیسی توقعات تھیں ویسا ردعمل نہیں آیا۔ یہ 80 لاکھ یورپی، عیسائی یا یہودی ہوتے تو عالمی برادری کا رد عمل ایسا ہوتا؟

    انہوں نے کہا کہ بھارت جو مقبوضہ وادی میں کر رہا ہے 21 صدی میں ایسی بکواس کہیں نہیں، مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دنیا خاموش رہتی ہے۔ مسلمانوں کے حقوق کی بات پر دنیا اسلامی دہشت گردی کا نام لے کر جان چھڑاتی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد مسئلہ کشمیر پر مسلم ممالک کے مشترکہ پلان کی تشکیل ہے، 80 لاکھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ عالمی برادری کو کشمیریوں کو درپیش مصائب سے متعلق سمجھانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو 51 روز گزر گئے، دنیا کو بتانا ہے کشمیر میں جانور نہیں انسان بستے ہیں، مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا تخلیق کار مودی ہے۔ مودی ایسے گھوم رہا ہے جیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا سربراہ ہو، مودی کی یہ کیسی بکواس جمہوریت ہے جہاں انسانوں سے ایسا سلوک ہوتا ہو۔

  • بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے آچکا ہے: صدر آزاد کشمیر

    بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے آچکا ہے: صدر آزاد کشمیر

    دبئی: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کو نریندر مودی کا اصل چہرہ دکھانے اور خطہ کے امن وسلامتی کے خلاف بھارت کے مکروہ عزائم بے نقاب کرنے کے لئے اپنی کوششیں تیز تر کریں۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی طرف سے منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے آچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک آباد کشمیریوں اور پاکستانیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم رکھتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی وحشت و دردندگی انسانی حقوق کی پامالیوں اور انصاف پر مبنی کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو محنت، جانفشانی اور تن دہی سے اجاگر کرنا ہوگا۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت مل سکے گا، بھارتی جارحیت سب کے سامنے ہے۔

    پاکستان کے اہل علم ودانشور کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں: فاروق حیدر

    مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے جاری تحریک آزادی کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت کے تمام تر انسانیت سوز مظالم اور درندگی کے باوجود کشمیری عوام چٹان کی طرح اپنے موقف پر قائم ہیں اور ان کا یہ آہنی عزم ان کی جدوجہد کی کامیابی کی دلیل اور حق وصداقت پر ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ کے بعد بھارت نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم کے بے پناہ پہاڑ توڑے ہیں بلکہ صدیوں سے کشمیری عوام کو حاصل بنیادی حقوق پر بھی کھلا ڈاکہ ڈالا جس کے خلاف کشمیریوں کے رد عمل کو روکنے کےلئے بھارت نے کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور ہزاروں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

  • پاکستان کے اہل علم ودانشور کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں: فاروق حیدر

    پاکستان کے اہل علم ودانشور کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں: فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر پر مضبوط موقف کے لیے پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں کو ایک ہو کر متفقہ آواز بلند کرنا ہوگی مگر اس سلسلے میں زیادہ ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اہل علم ودانش ور مسئلہ کشمیر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں، قیادت متحد ہوگی تو آواز میں طاقت پیدا ہوگی اور دنیا آپ کی بات سنے گی، مودی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور خطرناک ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری عوام کو جنوبی ایشیاء کے ہٹلر مودی سے بچایا جائے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کی ہے، ٹرمپ، مودی ملاقات کے تناظر میں بھارت سے مرعوب ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ کہہ کر امریکا اور عالمی برادری سے فریب کررہا ہے، شاہ محمود

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان بھارت کے جارحانہ عزائم کو روکنے کیلئے کافی ہے، امریکی ثالثی کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوا مگر ہمیں اس میں نہیں پڑنا چاہیے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا امریکا اور بھارت فطری اتحادی ہیں آج ان کی بات درست ثابت ہوئی، پاکستان کے اہل علم و دانش ور مسئلہ کشمیر اور قومی یکجہتی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں اور قومی بیانیہ کی تشکیل میں حکومت اور عوام کی رہنمائی کریں۔