Tag: کشمیر

  • بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ کہہ کر امریکا اور عالمی برادری سے فریب کررہا ہے، شاہ محمود

    بھارت مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ کہہ کر امریکا اور عالمی برادری سے فریب کررہا ہے، شاہ محمود

    نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا جس پر امریکی صدر نے کہا ساری باتیں مودی سے کروں گا، ٹرمپ نے مودی سے ساری باتیں بھی کیں لیکن مودی نے امریکی صدر کو کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ کشمیر کا مسئلہ دوطرفہ نہیں ہے، بھارت دوطرفہ کہہ کر امریکا کو دھوکا اور عالمی برادری سے فریب کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سویت یونین کیخلاف امریکا سمیت دیگر ممالک نے مل کر لوگوں کو تربیت دی، اس وقت بھارتی حکومت بے پناہ اخلاقی دباؤ میں ہے، نیویارک میں موجود تمام ہیومن رائٹس باڈی بھارت پر تنقید کررہی ہے، عالمی ادارے، عالمی میڈیا بھارتی کردار سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ بہت سے ممالک بھارتی مؤقف کی حمایت نہیں کررہے، بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہا ہے، بھارتی پروپیگنڈے سے دنیا آج اختلاف کررہی ہے، بھارت تو کشمیریوں کو بھی دہشت گرد کے طور پر پیش کرنےکی کوشش کررہاہے، کیاحق خودارادیت مانگنا دہشت گردی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی اقدام واپس لیے بغیر مودی سے ملاقات کا امکان نہیں، عمران خان

    انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کونسل میں چین کی مدد سے آئے تھے، ہیومن رائٹس کونسل میں جانے کا مقصد بھارت کا چہرہ بے نقاب کرناتھا، ہیومن رائٹس کونسل میں قرارداد لانے کا فیصلہ نہیں کیا تھا، 1994 میں بھی اس وقت کے حالت میں ہمارے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوا تھا۔

    شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ کوئی فیصلہ عجلت میں نہیں کرنا چاہتے، تمام کارڈ آہستہ آہستہ شو کریں گے، ہیومن رائٹس کونسل کا اجلاس27ستمبر تک چل رہا ہے، کونسل کے سال میں3اجلاس ہوتے اس میں کبھی بھی جاسکتے ہیں، بردباری سے کام کریں گے، بھارت کو پروپیگنڈا سے کچھ نہیں ملے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی اقدام واپس لیے بغیر مودی سے ملاقات کا امکان نہیں، عمران خان

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی اقدام واپس لیے بغیر مودی سے ملاقات کا امکان نہیں، عمران خان

    نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر لے کر آیا ہوں، دنیا کو بتانا چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر میں کیا ہورہا ہے، یہ ایک بحران کا آغاز ہے اور دنیا کو اس کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرںس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام واپس لیے بغیر مودی سے ملاقات کا امکان نہیں ہے، 9لاکھ بھارتی فوجیوں نے 50دن سے کشمیریوں کو یرغمال بناکر رکھا ہے، کشمیری عوام دنیا اور اپنے پیاروں سے کٹ چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر سے کوئی اچھی خبر نہیں آرہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کا منصوبہ ہے کہ کشمیر کا جغرافیہ بدلا جائے، ایسی حرکت جنیوا کنونشن کے مطابق جنگی جرم ہے، مقبوضہ کشمیر میں کچھ ہوتو بھارت پاکستان پر جھوٹا الزام لگاتا ہے، خدشہ ہے کہ کشمیر میں جو بھی ہوگا بھارت الزام پاکستان پر لگائے گا، پلواما حملے پر ثبوت مانگے تو بھارت نے ہم پر بم برسا دیے۔

    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی حکومت

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں اس وقت ہندوانتہاپسندوں کی حکومت ہے، افسوس کی بات ہے کہ بھارت انتہاپسندوں کے قبضے میں ہے، وزیراعظم مودی ہندووتوا نظریے کا لائف ٹائم ممبر ہے، یہ وہی مودی ہے جس کے دور وزارت اعلیٰ میں گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہاقوام متحدہ کی11قراردادوں میں مقبوضہ کشمیر کو متنازع تسلیم کیا گیا، موجودہ بھارتی حکمران مسولینی اور ہٹلر کے نظریے پر ہیں، بھارت میں پچھلے چھ برسوں سے انتہا پسندجماعت کی حکومت ہے، اقتدار میں آتے ہی ہماری جماعت نے بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کی، بھارت سے مذاکرات کی بات کی لیکن جواب سرد مہری تھی۔

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار پاکستانیوں نے جانیں دی ہیں

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوآئی سی میٹنگ میں کشمیری مسلمانوں کا مقدمہ رکھوں گا، سوویت یونین والوں کیخلاف لڑنے والوں کو مجاہدین کہا گیا، ان ہی مجاہدوں کو امریکی اور یورپی ممالک نے فنڈنگ اور تربیت فراہم کی، یہ ہی مجاہدین جب امریکا کیخلاف لڑے تو انہیں دہشت گرد کہا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں70ہزار پاکستانیوں نےجانیں دی ہیں، امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیاہے، بھارت پاکستان پر الزام لگاتا ہے لیکن آج دنیا صورتحال سے واقف ہوگئی ہے، مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر انکشاف ہوا پاکستان کیخلاف سازشیں جاری ہیں۔

    عمران خان نے کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر کا ذکر کرنے پر ترک صدر کا مشکور ہوں، ترک صدر کا اصولی موقف اپنانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ترکی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، اردوان اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں۔

    افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، وزیراعظم نے واضح کردیا

    عمران خان پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن معاہدہ نہ ہونا پاکستان اور دیگر ملکوں کیلئے نقصان دہ ہے، واضح کردوں افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں، ایک موقع پر طالبان قیادت مجھ سے ملنا چاہتی تھی، طالبان سے ملاقات سے پہلے افغان ڈیل کے انتظار میں تھا۔

  • خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    خواہش ہے، پاکستان اور انڈیا مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات اچھی رہی.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان مسئلہ کشمیرکے حل میں کردار ادا کریں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مودی جب ملیں گے، تو بات آگے بڑھے گی، میری خواہش ہے دونوں ملک مل کرکشمیر کے مسئلے کا حل نکالیں.

    دہشت گردی کامحورکوئی دوسراملک نہیں صرف ایران ہے، اس لیے اس پر پابندیاں عائد کیں.

    خیال رہے کہ آج جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ایران ہے.

     ماضی میں‌ عالم گیریت کے نام  پر چھوٹی قوموں کو نشانہ بنایاگیا: ٹرمپ

    انھوں نے کہا کہ ایران نہ صرف دہشت گردوں کا سب سے بڑا اسپانسر ہے، بلکہ شام اور یمن میں بھی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے.

    سعودی عرب پر حملے کے بعد ہم نے ایران پر بڑی پابندیاں لگائیں، رویہ بہتر بنانے تک ایران پر ایسی ہی پابندیاں لگتی رہیں گی.

  • عمران خان، جاسنڈا آرڈن ملاقات، کشمیر کی صورت حال، اسلاموفوبیا کے چیلنجز پر تبادلہ خیال

    عمران خان، جاسنڈا آرڈن ملاقات، کشمیر کی صورت حال، اسلاموفوبیا کے چیلنجز پر تبادلہ خیال

    نیویارک: وزیر اعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈن کی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن پرہوئی.

    دونوں رہنماؤں نے خطےکی مجموعی صورت حال اورعلاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا، دو طرفہ باہمی دل چسپی کےاموراور کشمیرکی صورت حال پربات چیت ہوئی.

    عمران خان اور جاسنڈا آرڈن کے مطابق اسلاموفوبیا اور مسلمان مخالف جذبات سےمتعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا.

    اس موقع پر وزیراعظم نےمقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی سےبھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیو اٹھنے کے بعد شدید بحران جنم لے گا.

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، برنی سینڈرز

    وزیراعظم عمران نے نیوزی لینڈ میں مسجد پرحملےکے بعد جاسنڈآ آرڈن کے قائدانہ کردارکی تعریف کی.

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کرائسٹ چرچ مساجد پر حملے کے بعد ایک ایسی عالمی لیڈر کے طور پر ابھریں، جنھوں نے اسلاموفوبیا کے تصور پر کاری ضرب لگاتے ہوئے مسلمانوں کے یکساں‌ حقوق پر بات کی.

  • بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں پر افواج پاکستان کا دو ٹوک بیان

    بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں پر افواج پاکستان کا دو ٹوک بیان

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کے دراندازی اور دہشت گرد کیمپس کے الزامات جھوٹے آپریشن کا تسلسل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں پر افواج پاکستان نے دو ٹوک بیان جاری کردیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کمانڈر کا آزاد کشمیر پر بیان ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہے۔ بھارتی کمانڈر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے۔

    افواج پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوششیں کر رہا ہے، بھارت کے دراندازی اور دہشت گرد کیمپس کے الزامات جھوٹے آپریشن کا تسلسل ہیں، بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو علاقائی امن پر گہرے اثرات ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، افواج پاکستان مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہے۔

    اس سے قبل دفتر خارجہ نے بھی بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان پر در اندازی کا الزام مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں خلاف ورزیاں چھپ نہیں سکتیں۔ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں سے 26 شہری شہید اور 124 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت نے ایل او سی پر جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔

  • 35اراکین کانگریس کا اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کو خط

    35اراکین کانگریس کا اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کو خط

    نیویارک: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف 35 اراکین کانگریس نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خط میں امریکی اراکین کانگریس نے کشمیر کی صوت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے حل پر زور دیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان بھارت میں کشیدگی بڑھ رہی ہے، پاکستان بھارت دونوں جوہری قوتیں ہیں، جنوبی ایشیا میں کشیدگی پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

    ’بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی ہے، کشمیریوں کو انفرادی حیثیت دی گئی تھی، بھارت نے کشمیر کی انفرادی حیثیت کو ختم کیا، بھارت نے کشمیر میں فوجی تعینات کئے ہوئے ہیں۔

    امریکی سینیٹر کی ٹرمپ مودی ریلی پر تنقید، مسلم ڈے پریڈ میں کشمیر خصوصی توجہ کا مرکز

    خط کے مطابق 5 اگست سے کشمیر میں نقل وحرکت کی اجازت نہیں ہے، بھارت نے کشمیر میں رابطوں کے تمام ذرائع منقطع کردیے ہیں، امریکا، پاکستان اور بھارت میں مذاکرات پر زور دے۔

    اراکین کانگریس کے خط میں مزید گیا ہے کہ امریکا پاکستان بھارت میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، ہمیں بتایا جائے امریکی مشن اقوم متحدہ میں کیا کردار ادا کررہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قرارداد منظور

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قرارداد منظور

    کراچی: بلدیہ عظمی کراچی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد کے تحت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم بالخصوص انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق انہیں دلائے اور کشمیر میں بھارتی غنڈہ گردی کو روکے۔

    اس موقع پر سٹی کونسل کے اراکین نے کہا کہ کشمیر میں معصوم اور نہتے شہریوں کو مسلسل 48 ویں دن ناقابل بیان اذیت کا سامنا ہے جس پر امت مسلمہ کی خاموشی حیران کن ہے اور اقوام متحدہ بھی اس پر خاموش ہے، حالانکہ کشمیر میں لوگوں کو زندہ درگور کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں 8 لاکھ فوج اتار کر بھارت کی مزید تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، امن نیست و نابود ہو تو جنگ کے آثار بن جاتے ہیں، کشمیر پر اگلی جنگ تیسری عالمی جنگ ثابت ہوسکتی ہے، اگر جنگ چھڑی تو پاکستان کا بچہ بچہ سرحد پر ہوگا۔

    بھارت کے یکطرفہ، غیرآئینی اقدام نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، شاہ محمود قریشی

    سٹی کونسل نے کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے دوٹوک موقف کی حمایت اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے جانے کی تائید بھی کی جبکہ اس موقع پر ”کشمیر بنے گا پاکستان“ اور ”لے کر رہیں گے کشمیر“کے نعرے بھی لگائے گئے۔

    کونسل کا اجلاس ڈپٹی میئر سید ارشد حسن کی صدارت میں پیر کی سہ پہر کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہواجس میں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بھی شرکت کی، اجلاس میں مجموعی طور پر 19دیگر قراردادوں کی بھی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔

    جن میں گزشتہ بارشوں کے دوران کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس اور اس کے ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دینے سمیت دیگر اہم امور پر مطالبات درج تھے۔

  • دنیا کا کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا، راجہ فاروق حیدر

    دنیا کا کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا، راجہ فاروق حیدر

    لاہور: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ مودی کے جلسے میں گئے مگر آپ نے مایوس نہیں ہونا ہے، مودی بھی ہٹلر کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میں نے بیرون ملک یہی باور کرایا ہے کہ ایک اور ہٹلر پیدا ہوگیا ہے، مغرب والے انسانی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وقت آنے والا ہے جب اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، مودی نے کشمیر میں تجربہ کیا ہے، خاموشی رہی تو آزاد کشمیر تک آئے گا۔

    مزید پڑھیں: 3 لاکھ سے زائد کشمیری پاکستان کی طرف ہجرت کر چکے ہیں: راجہ فاروق حیدر

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے تحت کشمیریوں کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت ہے، مودی کا اصل ٹارگٹ پاکستان ہے، مودی جہلم، سندھ اور ستلج کو بھی راوی بنانا چاہتا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ عرض کرتا ہوں کشمیری آپ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیری 72 سال سے اس آزمائش کا سامنا کر رہے ہیں۔ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی ڈھال آزاد کشمیر ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے کسی اور کی طرف نہیں۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، کشمیر کا ہر شخص آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

  • بھارت کو کشمیری نہیں کشمیر کی سرزمین چاہیے، مشال ملک

    بھارت کو کشمیری نہیں کشمیر کی سرزمین چاہیے، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیری نہیں کشمیر کی سرزمین چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 50 روز گزر چکے ہیں، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو گھروں میں قید کررکھا ہے۔

    مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ادویات و خوراک کی شدید قلت ہے، تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے، بھارت کشمیریوں پر جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مطالم کی نئی داستان رقم کررہا ہے، بھارتی فورسز مظالم ڈھانے میں تمام حدود سے تجاوز کرچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں 50ویں روز بھی کرفیو

    مشال ملک کے مطابق بھارتی فورسز کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد 50 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • آج کشمیریوں کو پیغام دینے ایل اوسی جا رہا ہوں، شیخ رشید

    آج کشمیریوں کو پیغام دینے ایل اوسی جا رہا ہوں، شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کشمیرکی جدوجہد آزادی کی مکمل سپورٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر کے ساتھ جیئیں گے، لڑیں گے مریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کو پیغام دینے ایل اوسی جا رہا ہوں، کشمیر کی جدوجہد آزادی کی مکمل سپورٹ کریں گے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 49ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔