Tag: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 45 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 45 واں روز

    سرینگر: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 45 روز گزر گئے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 45 روز ہوگئے، 7 ہفتے سے مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

    جدید اسلحے سے لیس بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہیں۔ قابض فوج نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرلیے۔ مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔

    وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس اور ٹی وی نشریات بدستور بند ہیں جس سے کشمیری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ اسپتالوں میں دواؤں کی قلت کا بحران سنگین ہے۔ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز پر تالے ہیں۔

    حریت رہنما بھارتی قید میں ہیں یا نظر بند ہیں، سابق بھارت نواز وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کے خلاف کرفیو کی پابندیاں توڑ کر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے تشدد بھی کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب مقبوضہ جموں کے فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی افسر کی لاش ملی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • کشمیر سے متعلق نیشنل پارلیمنٹیرینز کانفرنس آج  ہوگی

    کشمیر سے متعلق نیشنل پارلیمنٹیرینز کانفرنس آج ہوگی

    اسلام آباد : کشمیرسے متعلق نیشنل پارلیمنٹیرینزکانفرنس آج کنونشن سینٹرمیں ہوگی، جس میں صدر پاکستان عارف علوی ،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور تمام اسمبلی کےاراکین خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے زیراہتمام کشمیر سے متعلق قومی پارلیمانی کانفرنس آج کنونشن سینٹرمیں ہوگی، کانفرنس کی میزبانی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کریں گے۔

    کانفرنس میں صدر پاکستان عارف علوی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، تمام اسمبلی کے اراکین ، کے پی، بلوچستان، سندھ کے وزرائے اعلیٰ اور صدر آزاد کشمیر خطاب کریں گے ، سینیٹ قائد ایوان، قائد حزب اختلاف بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کانفرنس میں ملک کی تمام سیاسی قیادت کو دعوت دی گئی ہے ۔قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے تمام ارکان کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت آئےاورکشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرے ، کشمیریوں کیساتھ ظلم وستم کی داستان ہم دنیا کو بتائیں گے، کانفرنس سے مظلوم کشمیریوں کی آوازدنیا تک پہنچائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات یواین قراردادوں کےمنافی ہیں ، بھارتی اقدامات کی بین اقوامی سطح پرتشہیر انتہائی ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور لا قانونیت کا ماحول بن چکا ہے۔

  • زلفی بخاری کی امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید سے ملاقات

    زلفی بخاری کی امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید سے ملاقات

    نیویارک: وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اور امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید کی نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کی تیاری پر گفتگو ہوئی۔

    طاہر جاوید نے زلفی بخاری کی فون پر متعدد کانگریس اراکین سے بھی بات کروائی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    اس سے قبل زلفی بخاری نے نیویارک میں اوور سیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کو دکھائیں کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر متحد ہیں، کرتار پور کے بعد بدھ مت کے مقدس مقامات کو بھی کھولیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں کے الیکشن کے حق کے لیے سمری بھجوائی ہے۔

  • 44 روز کے کرفیو کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں: راجہ فاروق حیدر

    44 روز کے کرفیو کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں: راجہ فاروق حیدر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 44 روز کے کرفیو کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول کے حویلی فاروڈ کہوٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن حویلی میں بسنے والے افراد کے حوصلے بلند ہیں، حویلی کے عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح سینہ سپر ہیں۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 44 روز کے کرفیو کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خونی لکیر کو کشمیری جلد روند ڈالیں گے، حویلی فاروڈ کہوٹہ 3 اطراف سے بارڈر لائن میں گھرا ہے۔ کنٹرول لائن پر بسنے والے افراد کو ریلیف دیا جائے گا۔

    راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ بھارت 72 سال سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مائیں بہنیں لازوال استقامت دکھا رہی ہیں۔ کشمیری اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔

    خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے فتح پور تھکیالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے، ایل او سی آنے کا مقصد مقامی لوگوں کو سلام پیش کرنا ہے۔ مودی نے پلوامہ واقعے کو بنیاد بنا کر خطے میں انتہا پسندی کو فروغ دیا۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارتی میڈیا سے مل کر اپنے لوگوں کو بیوقوف بنایا، بی جے پی پر آر ایس ایس کا قبضہ ہے وہ خطے کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، پاکستان مودی اور اس کے حمایتی کے راستے کی رکاوٹ ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 44 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 44 واں روز

    سرینگر: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 44 روز گزر گئے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 44 روز ہوگئے، بھارت کے غاصبانہ قبضے میں جکڑی جنت نظیر وادی کشمیر کے عوام 44 روز سے کاروبار، تعلیم اور روزمرہ کی زندگی گزارنے سے محروم ہیں۔

    جدید اسلحے سے لیس بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہیں۔ قابض فوج نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرلیے۔ مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔

    وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس اور ٹی وی نشریات بدستور بند ہیں۔ اسپتالوں میں دواؤں کی قلت کا بحران سنگین ہے۔ تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز پر تالے ہیں۔

    حریت رہنما بھارتی قید میں ہیں یا نظر بند ہیں، سابق بھارت نواز وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کے خلاف کرفیو کی پابندیاں توڑ کر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے تشدد بھی کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب مقبوضہ جموں کے فوجی کیمپ میں ایک بھارتی فوجی افسر کی لاش ملی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر سے مواصلاتی اور دیگر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر سے مواصلاتی اور دیگر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

    نئی دہلی: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وادی سے مواصلاتی اور دیگر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80 لاکھ کشمیری بری طرح محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مواصلاتی تعطل نے ریاست میں زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے۔

    ایمنسٹی انٹریشنل نے جموں و کشمیر میں مواصلاتی اور دیگر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    گزشتہ روز ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے 4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، بنیادی آزادی چھین کر اور گرفتاریوں سے انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ کی ساؤتھ ایشیا ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام زیر حراست نہتے کشمیریوں کو فوری رہا کرے۔

    ہیومن رائٹس واچ ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ 5 اگست کے بعد سے 4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں 400 منتخب نمائندے، صحافی اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔ جموں و کشمیر میں سابق وزرائے اعلیٰ بھی زیر حراست ہیں۔

  • مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیائی جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسن

    مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیائی جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسن

    واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی فوری یقینی بنائی جائے، مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیائی جنگ کے دہانے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، ٹیکسس سے منتخب شیلا جیکسن لی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن بھی ہیں۔

    شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی فوری یقینی بنائی جائے۔ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیائی جنگ کے دہانے پر ہیں، صدر ٹرمپ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر دونوں ملکوں میں مذاکرات کروائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کرے۔

    اس سے قبل امریکی رکن کانگریس جین شی کاسکی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کو معاملے کا حل قرار دیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند ہے۔

    جین شی کاسکی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا۔ امریکا اور اقوام متحدہ کشمیر میں بحران کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کریں، بھارت میں حراستی کیمپ قائم کیے جارہے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے: مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی دنیا کے تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ وادی میں طبی سہولیات عالمی ادارے طاقت سے پہنچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگ کی صورتحال میں بھی علاج اور خوراک پر پابندی نہیں ہوتی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جنگ زدہ علاقوں سے بری ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا ہے کہ طبی سہولتوں کی عدم فراہمی دنیا کے تمام قوانین کی خلاف ورزی ہے، طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عالمی تحریک کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر بھی اس ظلم کو محسوس کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی پابندیاں ایک سال تک رہ سکتی ہیں، یہ صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے۔ مقبوضہ وادی میں طبی سہولیات عالمی ادارے طاقت سے پہنچائیں۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اداروں میں کشمیر کا معاملہ موجود ہے، بھارت پر عالمی دباؤ اقوام متحدہ سے ہی آئے گا۔ ایٹمی جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہوگی۔

    اس سے قبل مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے شوہر سے بات نہیں ہوئی ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ یاسین ملک کی حالت دن بہ دن خراب ہو رہی ہے، پاکستانی کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔

    مشعال ملک نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بڑا بریک تھرو ہے، ہمیں اب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل پر فوکس کرنا ہے۔ پوری دنیا میں ہمارا پیغام اس وقت پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ لوگ کہتے ہیں ہندوستان بڑی مارکیٹ ہے اس لیے کوئی اسے کچھ نہیں کہے گا، میں اس بات سے اختلاف کرتی ہوں، ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔

  • امریکی رکن کانگریس کا مبقوضہ کشمیر میں بحران پر شدید تشویش کا اظہار

    امریکی رکن کانگریس کا مبقوضہ کشمیر میں بحران پر شدید تشویش کا اظہار

    واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس جین شی کاسکی نے مقبوضہ کشمیر میں بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کو معاملے کا حل قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند ہے۔

    امریکی رکن کانگریس جین شی کاسکی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ کشمیر میں بحران کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کریں، بھارت میں حراستی کیمپ قائم کیے جارہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

    ان کا کہنا تھا کہ نسل در نسل مقیم افراد کو شہریت ثابت کرنے کا کہا جارہا ہے، بھارت میں ایسا طرز عمل خطرناک رجحان ہے جس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    ادھر ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے 4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، بنیادی آزادی چھین کر اور گرفتاریوں سے انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

  • حریت رہنماﺅں کا جدوجہد آزادی کشمیر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، کرفیو کی مذمت

    حریت رہنماﺅں کا جدوجہد آزادی کشمیر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، کرفیو کی مذمت

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے پیر کو مسلسل 43 ویں روز بھی مقبوضہ علاقے میں کرفیو، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز سمیت مواصلاتی پابندیاں جاری رہنے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء بلال احمد صدیقی اور زمرودہ حبیب نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں بھارت کی جارحیت اور نہتے کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنز اور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت رکوانے کیلئے اقدامات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ مذہبی فرائض اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاست دہشت گردی بند کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھانا چاہیے۔

    بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیرمیں حالات ہرصورت معمول پرلانے کا حکم

    حریت رہنماﺅں نے کرفیو اور پابندیوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور تحریک خواتین کشمیر کی رہنماء شمیمہ شال نے جنیوا میں اقوام متحدہ پراپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو مقبوضہ کشمیرکی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیم مقبوضہ وادی بھیجنے کا مطالبہ کیا۔