Tag: کشمیر

  • اراکین پارلیمنٹ کشمیر سے متعلق اہم کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، صادق سنجرانی

    اراکین پارلیمنٹ کشمیر سے متعلق اہم کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، صادق سنجرانی

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے زور دیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر سے متعلق قومی پارلیمنٹرین کانفرنس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں قومی قیادت بشمول اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور قانون ساز اسمبلیوں کے نمائندوں پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق قومی پارلیمنٹرین کانفرنس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

    اس کانفرنس کا انعقاد 18 ستمبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں اور مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کریں۔

    مسئلہ کشمیر : اقوام متحدہ اور عالمی برادری تباہی کے ذمہ دار ہوں گے، نعیم الحق

    اس کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی برادری تک کشمیریوں کی آواز کو پہنچانا ہے، جبکہ اس کانفرنس کے ذریعے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کیا جائے گا۔

    ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مودی سرکار مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے انکاری ہے، عالمی طاقتوں نے اقدامات نہ کیے تو اقوام متحدہ اور عالمی برادری خطے کی تباہی کے ذمہ دار ہوں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی ویلفیئر پارٹی نے مودی سرکار کے مظالم کا پردہ چاک کر دیا

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی ویلفیئر پارٹی نے مودی سرکار کے مظالم کا پردہ چاک کر دیا

    دہلی: مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے والی بھارتی ویلفیئر پارٹی نے مودی سرکار کے مظالم سے پردہ اٹھا دیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ویلفیئر پارٹی کے ترجمانوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں تینتالیس روز سے کرفیو نافذ ہے، وادی میں غذائی بحران شدید ہوگیا ہے.

    پارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ چالیس ہزار کشمیری گرفتار  کیا جاچکا ہے، بھارتی فیصلے پر وادی کے عوام شدید غم وغصے کا شکار ہیں، مودی سرکار پابندیاں ختم کرکےمذاکرات کرے.

    یاد رہے کہ کشمیر میں ادویہ بھی نایاب ہوگئی ہیں، قابض بھارتی فوج نےمزید تین کشمیریوں کوشہید کردیا، گھروں میں محصورکشمیری جنازے میں بھی شریک نہ ہوسکے،مقبوضہ وادی کادورہ کرنےوالی بھارتی ویلفیئر پارٹی نےمظالم سےپردہ اٹھادیا.

    مزید پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیرمیں حالات ہرصورت معمول پرلانے کا حکم

    خیال رہے کہ ۔ہیومن رائٹس واچ نے بھی گرفتارافراد کی فوری رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے اسے بنیادی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔ 

    مودی سرکار نے 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی تھی، بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرتے ہوئے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا۔

    وادی میں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، پاکستان نے اپنے کشمیروں بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

  • مودی نے بھارتی میڈیا سے مل کر اپنے لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے: راجہ فاروق حیدر

    مودی نے بھارتی میڈیا سے مل کر اپنے لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے: راجہ فاروق حیدر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مودی نے بھارتی میڈیا سے مل کر اپنے لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے، بی جے پی پر آر ایس ایس کا قبضہ ہے وہ خطے کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر پہنچے۔ وزیر اعظم نے فتح پور تھکیالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون شہید اور 8 افراد زخمی ہوئے، ایل او سی آنے کا مقصد مقامی لوگوں کو سلام پیش کرنا ہے۔ مودی نے پلوامہ واقعے کو بنیاد بنا کر خطے میں انتہا پسندی کو فروغ دیا۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارتی میڈیا سے مل کر اپنے لوگوں کو بیوقوف بنایا، بی جے پی پر آر ایس ایس کا قبضہ ہے وہ خطے کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، پاکستان مودی اور اس کے حمایتی کے راستے کی رکاوٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے عزم آزادی نے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے، آزاد کشمیر کی ساری سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ بھارتی فوج ایل او سی پر اسنائپر گن سے بچوں کو نشانہ بناتی ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن بہت پست ذہنیت کا حامل اور بزدل ہے، ہماری حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آزادی کے قافلے کا ادنیٰ سپاہی ہوں، وقت آیا تو پہلی صف میں لڑوں گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

    مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

    نیویارک: ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے 4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، بنیادی آزادی چھین کر اور گرفتاریوں سے انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ہیومن رائٹس واچ بھی چپ نہ رہ سکی، ہیومن رائٹس واچ کی ساؤتھ ایشیا ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام زیر حراست نہتے کشمیریوں کو فوری رہا کرے۔

    ہیومن رائٹس واچ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے بعد سے 4 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں 400 منتخب نمائندے، صحافی اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔ جموں و کشمیر میں سابق وزرائے اعلیٰ بھی زیر حراست ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ زیر حراست افراد کو خاندان والوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا، مقبوضہ کشمیر سے تشدد اور مار پیٹ کی اطلاعات آرہی ہیں۔

    ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ گرفتار کشمیریوں کو فوری وکلا اور خاندان تک رسائی دی جائے، بنیادی آزادی چھین کر اور گرفتاریوں سے انسانی حقوق کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 43 روز ہوگئے، وادی میں مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے۔ قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیری 43 روز سے بھارتی جبر میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اسکول اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے وفاق کے تعاون سے منصوبہ منظور ہو چکا، آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر پہنچے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بسنے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا مان ہے، کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے وفاق کے تعاون سے منصوبہ منظور ہو چکا۔

    انہوں نے کہا کہ جارحیت کی گئی تو آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، آزاد کشمیر کے عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

    راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو تیسرے درجے کا مقام دیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت کوئی مریض اسپتال نہیں پہنچ سکتا۔ مقبوضہ وادی کو بھارت نےجیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو چار دیواروں تک محدود کردیا گیا، آج مودی کی سوچ پوری دنیا کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہی ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

  • اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: زلفی بخاری

    اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: زلفی بخاری

    نیویارک: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے نیویارک میں ’اوور سیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

    اس موقع پر زلفی بخاری نے پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے مقامی قائدین و ارکان سے ملاقات کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کو دکھائیں کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر متحد ہیں، کرتار پور کے بعد بدھ مت کے مقدس مقامات کو بھی کھولیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، اسلام آباد میں پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ 2 ماہ میں کیس نمٹائے گئی۔ اوور سیز پاکستانیوں کے الیکشن کے حق کے لیے سمری بھجوائی ہے۔

    تقریب کے دوران سکھ کمیونٹی نے کرتار پور راہداری پر وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • سفیر کشمیر عمران خان 27 ستمبر کو کشمیر کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے: شاہ محمود

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سفیر کشمیر عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ 54 سال بعد مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے اجلاس میں آیا، جنیوا میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا کر بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرایا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 41 دن ہو چکے ہیں، بھارتی فوج نے محرم الحرام میں امام بارگاہ پر حملہ کیا، بھارتی فوج نوجوان بچوں کو گھروں سے اٹھا کر تشدد کر رہی ہے، بچے جب تشدد سے بے ہوش ہو جاتے ہیں تو انھیں کرنٹ لگایا جاتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر یک جہتی کرنے والے تمام افراد کا شکر گزار ہوں، دنیا کے مختلف ممالک میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہو رہی ہے، ماضی میں مسئلہ کشمیر ایسے نہیں اٹھایا گیا جیسا ہم نے اٹھایا۔

    انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنا چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو رہی تھی تو اپوزیشن کو چاہیے تھا کشمیر پر ہمارا ساتھ دیتے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی اقدامات پر شدید تنقید کر رہی ہیں، بھارت پر عالمی دباؤ کو مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے، مقبوضہ کشمیرمیں نئی نسل بھی بھارت کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔

    دریں اثنا، وزیر خارجہ نے ملتان کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے منصوبے شروع کر رہے ہیں، سیوریج کا نظام ٹھیک کرنے اور سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا، ملتان میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی آج رکھ رہا ہوں۔

  • سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملے پر اکٹھے ہیں: شیخ رشید

    سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملے پر اکٹھے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہونے جارہی ہیں، چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 40 فیصد سے کم آمدن دینے والی ٹرینیں بند کریں گے، ایم ایل ون منصوبے کے معاہدے پر اکتوبر میں دستخط ہوں گے۔ ایم ایل 2 منصوبے پر بھی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں بنا رہے، بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ کشمیر ایشو پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہونے جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رات کو بات ہوئی وزیر اعظم نے کہا عثمان بزدار نہیں جا رہے، مرکز اور صوبے میں تھوڑی بہت تبدیلی ہوسکتی ہے۔ موسم کے ساتھ ساتھ سیاست بدل رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میرے سامنے کراچی میں گورنر راج جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو ہے، بات آگے بڑھ چکی ہے۔ افغانستان کے گزشتہ 4 سے 5 دن سے حالات بہت خراب ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام کشمیر کے معاملے پر اکٹھے ہیں، نیب اپنی علیحدہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ سپریم کورٹ ملک میں جمہوریت کی ضمانت ہے اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔ کراچی اور سندھ میں گورنر راج نہیں دیکھ رہا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درمیانی راستے کے لوگ بیچ میں موجود ہیں، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دیے ہیں۔ آصف زرداری ایسے ہیں کہ وہ بانٹ کر کھاتے ہیں، نواز شریف اکیلے کھاتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اے سی کی سہولت کی بات بہت چھوٹی ہے، پی ٹی آئی کے بعض لوگ خفا ہو جاتے ہیں لیکن اے سی ضرور ملنا چاہیئے۔ جو مکیش کے گانے سنتے ہیں انہیں مکیش کی ٹیپ ملنی چاہیئے۔

  • بھارتی حکومت کااقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، راج موہن گاندھی

    بھارتی حکومت کااقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے، راج موہن گاندھی

    نئی دہلی : مہاتما گاندھی کے پوتے نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کی کسی کشمیری نے حمایت نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی بھی کشمیر پر جاری بھارتی مظالم کے خلاف بول پڑے، راج موہن گاندھی نےکشمیرپربھارت کے حالیہ اقدام کیخلاف امریکی شہراربانا میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کااقدام غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔

    راج گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کےاچانک کشمیرکےغیرآئینی تسلط کی مخالفت کرتاہوں،پوری وادی کشمیر کا بھارتی فوج نے محاصرہ کر رکھاہے۔

    پروفیسر راج موہن گاندھی نے اربانا میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نےبھارتی جمہوریت پر سوال اٹھادیے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے وزیر داخلہ اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے بھارتی ایوان بالا میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے لیے بل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر  رام ناتھ کووند پہلے ہی اس بل پر  دستخط کرچکے ہیں۔

  • ایٹمی جنگ کے نتائج بھیانک ہوں گے، عالمی برادری کردار ادا کرے: وزیر اعظم

    ایٹمی جنگ کے نتائج بھیانک ہوں گے، عالمی برادری کردار ادا کرے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹمی جنگ ہوگا، ایٹمی جنگ کے نتائج بھیانک ہوں گے، عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹی جنگ ہوگا۔ ہتھیار ڈالنے اور آزادی میں انتخاب کرنا ہوا تو پاکستانی آخری دم تک لڑیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ کے نتائج بھیانک ہوں گے۔ ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم نے اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ جب 2 ایٹمی طاقتیں لڑیں گی تو اختتام بھیانک ہوگا۔ ایٹمی جنگ کے نتائج پوری دنیا میں پھیلیں گے۔ عالمی سطح پر مسئلے کو اسی لیے اٹھایا کہ جنگ سے بچا جائے۔

    اس سے قبل روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی بھی سمجھدارشخص جوہری جنگ کی بات نہیں کرسکتا، دنیا کو پاک بھارت جنگ کا نقصان ان کی سوچ سے بھی بڑھ کر ہوگا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 1962 کے بعد 2 جوہری طاقتیں آمنے سامنے ہیں، تنازعہ جوہری جنگ میں تبدیل نہ ہو، عالمی برادری مداخلت کرے، تقسیم کے وقت ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہو جانا چاہیئے تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، مکمل بلیک آؤٹ ہے، بھارت کشمیریوں سے فیصلہ منوانے کے لیے غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے، اقوام متحدہ نے بھی کشمیر میں مظالم کی رپورٹ جاری کی۔