Tag: کشمیر

  • 75 سال میں بھارتی فوجیوں نے 4 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

    75 سال میں بھارتی فوجیوں نے 4 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

    سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ75برسوں میں چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ27 اکتوبر 1947 سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر سے 35 لاکھ سے زائد کشمیری آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔

     رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے 27 اکتوبر 2022 تک 96 ہزار 1سو40کشمیری شہید کیے جن میں سے7ہزار 2 سو65کو دوران حراست وحشیانہ تشدد اورجعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا قبرستان بنانے پر تُلا ہوا ہے، بلاول بھٹو

    بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 1 لاکھ65 ہزار2 سو 93 افراد کو گرفتار کیا اور 1 لاکھ 10 ہزار 4 سو 95 مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران 22 ہزار 9 سو51 خواتین بیوہ جبکہ 1 لاکھ7 ہزار 8 سو83 بچے یتیم ہوئے۔

     بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک 11ہزار 2 سو 56خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔

  • دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

    دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے

    سری نگر: حریت رہنماؤں کی جانب سے یوم سیاہ پر ہڑتال کی کال دی گئی ہے، دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل عوام مکمل ہڑتال اور سول کرفیو نافذ کریں گے، ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔

    کل جماعتی حریت نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیریوں سے کہا ہے کہ وہ کل دنیا کو یہ باور کرا دیں کہ وہ جموں و کشمیر کو بھارت کی غلامی سے آزاد کرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

     بیان میں عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے پر مجبور کرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتاکر جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف قبضہ جما لیا تھا۔

  • بھارتی نصاب میں کشمیر آزاد ملک قرار، بے جے پی رہنما سیخ پا

    بھارتی نصاب میں کشمیر آزاد ملک قرار، بے جے پی رہنما سیخ پا

    بھارت کی ریاست بہار میں ساتویں جماعت کے پرچے میں کشمیر کو آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے ہٹ دھرم بھارت ہمیشہ سے کشمیر کو نہ صرف آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم نہیں کرتا بلکہ فوج کشی کے ذریعے جنت نظیر وادی پر قبضہ کیے بیٹھا ہے۔

    لیکن بھارتی ریاست بہار میں ساتویں جماعت کے امتحانی پرچے میں ایک سوال میں کشمیر کو ایک آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا۔

    ساتویں جماعت کے انگریزی کے پرچے میں طلبہ سے پوچھا گیا کہ جس طرح چین کے لوگوں کو چینی کہا جاتا ہے اسی طرح مندرجہ ذیل ممالک کے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے؟” اور ان ممالک کی فہرست میں کشمیر کا نام بھی شامل تھا۔

    بہار میں بی جے پی کے لیڈر اس معاملے پر سیخ پا ہوگئیں اور کہا کہ بہار حکومت نے جان بوجھ کر کشمیر کو بھارت اور نیپال کی طرح الگ ملک قرار دیا ہے ۔

    دوسری جانب بہار کے وزیر تعلیم چندر شیکھر سنگھ نے اسے انسانی غلطی قرار  دیا ہے۔

    چندر سنگھ نے کہا کہ حال ہی میں نریندر مودی نے پاکستان کے ایک شہر کو بہار کا شہر قرار دیا تھا تو اس وقت بی جے پی کے لیڈر خاموش کیوں رہے تھے جب کہ وہ بھی ایک غلطی ہی تھی۔

    انگریزی کے پرچے میں نادانستگی میں جو حقیقت تسلیم کرگئی اس پر اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ یہ پرچہ ہم نے نہیں تیار کیا بلکہ بہار بورڈ سے آیا ہے۔

    امتحانی پرچے میں کشمیر کو آزاد ملک قرار دینے کے معاملے پر وزیر تعلیم نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • کشمیری آج بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے

    کشمیری آج بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے

    سرینگر: کشمیری آج بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کو آج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

    حریت قیادت کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، وادی بھر میں جگہ جگہ پوسٹرز لگا دیے گئے، جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج ہیں۔

    بہادر کشمیری قابض بھارتی فوجیوں کو خاطر میں نہ لائے، ریاستی دہشت گردی کے باجود کشمیری بھارتی قابض فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے

    وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کہتے ہیں کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو اس وقت تک یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے جب تک کہ انھیں حقیقی آزادی کا حق نہیں مل جاتا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام نے پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا۔

    لوگوں نے سرینگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام اور خطہ جموں کے کئی علاقوں میں 14 اگست کی آدھی رات کو پاکستان سے محبت کے اظہار میں پاکستانی پرچم لہرائے۔

  • بھارتی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت اور پختہ عزم کو ماند نہ کر سکے: وزیر اعظم

    بھارتی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت اور پختہ عزم کو ماند نہ کر سکے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی مظالم کشمیریوں کی مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔

    وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے پاکستان سے الحاق کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی مظالم اس مزاحمت، قربانی اور عزم کی پختگی کو ماند نہ کر سکے، ہم کشمیریوں کے اس عظیم جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، کشمیر کا دورہ متوقع

    امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، کشمیر کا دورہ متوقع

    اسلام آباد: امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون رکن الہان عمر سمیت 4 رکنی امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، امریکی وفد کشمیر کا دورہ کرے گا اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 4 رکنی امریکی وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد میں کانگریس کی رکن منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون الہان عمر اور سابق رکن نک لیمپسن بھی شامل ہیں۔

    وفد کے دیگر ارکان ٹم مے نٹ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھی طاہر جاوید ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کشمیر کا دورہ کرے گا اور کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، امریکی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔

  • مشعال ملک کا بہادر مسکان کو خراج تحسین

    مشعال ملک کا بہادر مسکان کو خراج تحسین

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی لڑکی مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ میں بہادر لڑکی مسکان کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں، دعا کرتی ہوں اللہ سب کو اتنی ہمت دے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں، آر ایس ایس کا نفرت انگیز نظریہ مودی حکومت میں فروغ پایا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر مانڈیا میں ایک کالج کے باہر زعفرانی اسکارف پہنے انتہا پسند جنونی ہندوؤں نے ایک برقع پوش لڑکی مسکان کو گھیر لیا تھا۔

    مسکان ذرا بھی نہیں گھبرائیں اور ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کیا جس کے بعد ان کی تصاویر و ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں اور انہیں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ قرار دیا جانے لگا۔

  • کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں: مشعال ملک

    کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں: مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں، بھارتی فورسز کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی زیر قیادت اسلام آباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوا، مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت کے لیے دربدر ہیں، مظلوم کشمیری قوم بھارتی مظالم کی چکی میں پس رہی ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، کشمیریوں کے جنازوں کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی 5 دہائیوں تک کشمیریوں کی جنگ لڑتے رہے، ان کے جنازے میں لوگوں کو شریک نہ ہونے دیا گیا۔

  • کشمیریوں کی جدوجہد سے اظہار یک جہتی  کے لیے مصر میں بھی  یوم سیاہ کشمیر

    کشمیریوں کی جدوجہد سے اظہار یک جہتی کے لیے مصر میں بھی یوم سیاہ کشمیر

    :پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح مصرمیں بھی غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم سیاہ کشمیر منایا گیا۔

    اس سلسلےمیں گزشتہ روز قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام "کشمیر یوم سیاہ” کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے آغاز میں صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔قاہرہ میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے اپنے ریمارکس میں کشمیریوں کو ان کی جرات مندانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا اور بھارتی غیرقانونی زیرتسلط کشمیر میں سنگین انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے حمایت کا اعادہ کیا۔

    سیمینار میں مصری دانشوروں، میڈیا اور تھنک ٹینک کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والے مقررین نے اپنی تقاریر میں اس بات کو اجاگر کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ ہے اور کسی بھی ملک کو یکطرفہ طور پر اسکی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کا حق نہیں ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

    مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت کے فاشسٹ، کشمیر اور مسلم دشمن اقدامات کی عالمی برادری کو بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک سنگین انسانی صورتحال کو جنم دیتی ہیں جس پر عالمی برادری کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ 05 اگست 2019 کے اپنے اقدامات واپس لے اور کشمیریوں کیساتھ امتیازی سلوک روکے۔

    سیمینار کے بعد ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بھارتی قبضے کے تحت کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے والے پلٹزر انعام یافتہ صحافیوں کی تصاویر کی نمائش کی گئی۔

  • کشمیریوں کے جائز اور ناقابل تنسیخ حق خودارادیت ملنے تک ان کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم

    کشمیریوں کے جائز اور ناقابل تنسیخ حق خودارادیت ملنے تک ان کے ساتھ ہیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے جائز اور ناقابل تنسیخ حق خودارادیت ملنے تک ان کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے، کشمیری باشندوں، عورتوں اور بچوں کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ سے منسوب کرتے ہیں، یوم سیاہ کا مقصد بھارت کی ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی مذمت ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ دن غیر انسانی تسلط کے خلاف مزاحمت اور لاتعداد قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کے لیے اقدامات کرے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، جائز اور ناقابل تنسیخ حق خودارادیت تک کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے، عالمی برادری پر زور دیتا ہوں کہ بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دلائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے ناجائز قبضے کا مقصد کشمیریوں کے مستقبل کے آزادانہ تعین کی امنگوں کو دبانا ہے، قابض افواج کے 7 دہائیوں کے ظلم کے باوجود کشمیریوں کا عزم مضبوط ہے۔ کشمیری باشندوں، عورتوں اور بچوں کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج کے ہندوستان پر انتہا پسند آر ایس ایس نظریے کی حکمرانی ہے، اس نظریے میں مسلمانوں یا دیگر اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ بی جے پی نے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے مزید ظالمانہ طریقے اختیار کیے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ فیصلے کو آج 815 دن ہو چکے ہیں، جعلی مقابلے، عصمت دری اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیاں ناقابل بیان ہیں۔ ماورائے عدالت ہلاکتوں کی شکل میں انسانی مصائب ناقابل بیان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وادی کی آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے بھارت نے ڈومیسائل قوانین متعارف کروایا۔ پاکستان نے 2 سال میں تمام غیر قانونی بھارتی اقدامات کی سختی سے مخالفت کی، پاکستان نے مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی واضح حمایت کی ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت اہم ممالک کے ساتھ اٹھایا۔ سلامتی کونسل نے 3 بار اس تنازعہ کو اٹھایا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 55 سالوں میں پہلی بار جموں و کشمیر کے تنازعہ کو زیر غور لایا گیا ہے، یہ کافی نہیں ہے مقبوضہ کشمیر پر ڈوزیئر دنیا کے لیے چشم کشا ہونا چاہیئے، ڈوزیئر میں بھارت کے غیر انسانی رویے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔