Tag: کشمیر

  • پاکستانی قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سراج الحق

    پاکستانی قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، بھارت کلسٹر بموں سے بڑی تباہی کی کوشش کررہا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو مذمتی بیانات سے آگے بڑھنا ہوگا۔

    یہ پڑھیں: بھارتی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے، مشعال ملک

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران آج بھی فائرنگ کرکے مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

    گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے دو الگ الگ واقعات میں سرچ آپریشن کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، شہید ہونے والے نوجوان مقامی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

  • چیئرمین سینیٹ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے نام خط

    چیئرمین سینیٹ کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دنیا بھر کی پارلیمنٹس کے نام خط

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے پیشِ نظر چیئرمین سینیٹ نے دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دنیا بھر کی پارلیمنٹس کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے دنیا بھر کی پارلیمان کے نام خط لکھ کر انھیں مقبوضہ کشمیر میں روز بہ روز بگڑتی صورت حال کی طرف متوجہ کیا ہے۔

    صادق سنجرانی اہم ممالک کی پارلیمنٹس کے اسپیکرز سے ٹیلی فونک رابطے بھی کریں گے۔

    چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر دنیا کا واضح مؤقف آنا چاہیے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی برادری بری الذمہ نہیں۔

    صادق سنجرانی نے خط میں کہا ہے کہ دنیا کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خاتمے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    یہ بھی پڑھیں:  او آئی سی کشمیر میں گھمبیر صورت حال کا فوری طور نوٹس لے: شاہ محمود

    چیئرمین سینیٹ نے خط میں وادیٔ نیلم میں بھارتی جارحیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عالمی برادری کلسٹر بموں کے استعمال اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لے۔

    خط میں انھوں نے لکھا کہ دنیا بھر کی پارلیمان ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں، نیز عالمی برادری کو مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں گھمبیر ہوتی صورت حال کا فوری طور نوٹس لیا جائے۔

  • بھارتی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے، مشعال ملک

    بھارتی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی حکومت ان کے شوہر کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سخت بیمار ہیں، تہاڑ جیل کے ڈاکٹروں نے بھی انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا کہا ہے۔

    مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو یاسین ملک کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سےمتعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نےبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی ہے.

    مزید پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے: مشعال ملک

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنےکی کوئی کسرنہیں چھوڑ رہی.

    مشعال ملک نے کہا تھا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہی ہیں.

    خیال رہے کہ مودی سرکار کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر میں‌ ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے، وادی میں شدید خوف و ہراس ہے۔

  • او آئی سی کشمیر میں گھمبیر صورت حال کا فوری طور نوٹس لے: شاہ محمود

    او آئی سی کشمیر میں گھمبیر صورت حال کا فوری طور نوٹس لے: شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں گھمبیر ہوتی صورت حال کا فوری طور نوٹس لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے فون پر رابطہ کر کے کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ بھارت کا نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کلسٹر بم کا استعمال، وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کو کشمیر سے نکلنے کے احکامات تشویش میں اضافے کا سبب ہیں، او آئی سی فوری طور اس گھمبیر صورت حال کا نوٹس لے۔

    دریں اثنا، سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف احمد نے کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

  • بھارت نے  مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے: مشعال ملک

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگ کا ماحول بنا دیا گیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے کہا کہ بھارتی حکومت کا کیا منصوبہ ہے، ابھی یہ واضح نہیں.

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سےمتعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئیں، برٹش پارلیمنٹ نےبھی کشمیرکی صورت حال پر رپورٹ جاری کی.

    ان کے مطابق بھارت اپنی جارحیت بے نقاب ہونے پر اپنی دہشت گردی کی پالیسی کو مزید بڑھا رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کو مارنےکی کوئی کسرن ہیں چھوڑ رہی.

    مزید پڑھیں: بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کرنے جارہا ہے، سید علی گیلانی

    مشعال ملک نے کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی فوج کا ظلم مسلسل برداشت کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کوکوئی طبی سہولتیں نہیں دی جا رہیں.

    خیال رہے کہ مودی سرکار  کا جنگی جنون  عروج پر پہنچ گیا ہے۔ کشمیر میں‌ ہزاروں اضافی بھارتی فوجی تعینات کر دیے گئے، وادی میں شدید خوف و ہراس ہے.

    کشمیری عوام نے اشیائے خورونوش ذخیرہ لی ہے، پیٹرول پمپس بند ہوگئے، حالات شدید کشیدہ ہیں.

  • مودی جنگی جنون کا شکار، مقبوضہ کشمیر میں مزید 38 ہزارفوجی تعینات

    مودی جنگی جنون کا شکار، مقبوضہ کشمیر میں مزید 38 ہزارفوجی تعینات

    سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 38 ہزار فوجی تعینات کر دیے، جس سے وادی میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا.

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیش کش کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، صرف دو ہفتے کے دوران مقبوضہ وادی میں مزید اڑتیس ہزار فوجی تعینات کردیے۔

    اس اقدام نے وادی میں سراسیمگی پھیلا دی ہے. عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں، لوگوں نے اشیائے خورونوش محفوظ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا.

    ادھر بیش تر پیٹرول پمپس بند ہیں،اے ٹی ایمز پرقطاریں لگ گئیں، بھارتی فورسز کو دہلی کی جانب سے چوبیس گھنٹے کارروائی کے لئے تیار رہنےکی ہدایت کر دی گئی.

    مزید پڑھیں: بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کمشیر کا رخ کرنے والے یاتریوں اور سیاحوں کو دہلی سرکار نے فوراً وادی چھوڑنے کا حکم کادیا ہے. ملک میں عملآ گورنر راج ہے.

    سابق پاکستان سفیر عبد الباسط نے اپنے بیان میں اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ آرایس یس امقبوضہ وادی کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے.

  • دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے: میر واعظ کا ٹویٹ

    دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے: میر واعظ کا ٹویٹ

    سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت نے یاسین ملک کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، ان کی روز بہ روز بگڑتی صحت پر انھیں تشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دلی میں قید یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر تشویش ہے، یاسین ملک کو دلی کے تہاڑ جیل میں محبوس رکھا گیا ہے۔

    حریت پسند کشمیری رہنما نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ بھارت یاسین ملک کو فوراً مناسب طبی سہولتیں فراہم کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حریت رہنماؤں اور نوجوانوں کو انتقاماً حراست میں رکھا ہوا ہے، بھارت یاسین ملک کو غیر قانونی حراست سے رہا کرے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، آج بارہ مولہ میں قابض فورسز نے فائرنگ کر کے ایک کشمیری نہتے نوجوان کو زندگی سے محروم جب کہ ایک زخمی کو گرفتار کر لیا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں دہشت گردی کے بعد غیر اعلانیہ کرفیو بھی نافذ کیا، اور حسب معمول انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی۔

    انڈین فوجیوں نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی، اور اس بہانے خواتین اور بچوں کو گھروں سے نکال دیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے: فواد چوہدری

    بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم والی صورتحال کسی صورت بھی قبول نہیں کی جاسکتی، بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بگڑنے کی ابتدا لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے ہوئی، کشمیری کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں نئے آرٹیکل کے خلاف ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت پر جس طرح عالمی دباؤ آیا ہے نریندر مودی بوکھلا گئے ہیں، کلسٹر بم والی صورتحال تو کسی صورت بھی قبول نہیں کی جاسکتی۔ مجھے لگتا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر اپنا صوبہ بنانے کی سازش کر رہا ہے، پاکستان مخالف سیاست دان بھی دہلی سرکار کے خلاف ہوگئے ہیں۔ آرٹیکل 317 اے کو چھیڑا گیا تو صورتحال بالکل ہی بگڑ جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری کبھی سامنے نہیں آئی، انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پاسداری کی توقع عبث ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

  • ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، صدر آزاد کشمیر کا خیرمقدم

    ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، صدر آزاد کشمیر کا خیرمقدم

    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا ایک بار پھر خیرمقدم کیا۔

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات دنیا میں کسی بھی جگہ ہو سکتے ہیں، مذہبی انتشار کیلئے مقبوضہ کشمیر کے انتخابی حلقوں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آبادی کے تناسب کو بدلنا شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو بھارت نے ایک بار پھر مسترد کر دیا، پلوامہ کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم شروع کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذہبی انتشار کیلئے مقبوضہ کشمیر کے انتخابی حلقوں کو تبدیل کیا جارہا ہے، بھارتی ریاستوں کے لوگوں کو کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے۔

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اسلحے کی نوک پر حراساں کیا جا رہا ہے، ہندوستان کے اس اقدام پر لوگ سراپا احتجاج ہیں، بھارت دہشتگری کے تحت نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بھی کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات دنیا میں کسی بھی جگہ ہو سکتے ہیں، ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ثالثی کا کہا ہے اور بھارت نے پھر اس آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔

  • آج بھارت میں بھی مائنس بی جے پی کی باتیں ہو رہی ہیں: شاہ محمود قریشی

    آج بھارت میں بھی مائنس بی جے پی کی باتیں ہو رہی ہیں: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پارلیمانی کشمیرکمیٹی کو وزارت خارجہ میں مدعو کیا تھا، جہاں اس مسئلے کے تاریخی پس منظر اور آئندہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    ان خیالات کا اظہار  وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نئی رپورٹس سامنےآئیں، افغانستان کی صورت حال کابھی جائزہ لیا گیا، امن کو بحال کرنے کے لئے ہماری افواج کا کردار اہم ہے، یورپی یونین اوردیگررپورٹس میں پاکستان کی کوششوں کوتسلیم کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کومانا گیا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نےانتخابات میں پاکستان کارڈ کا استعمال کیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حد سے زیادہ فوج رکھی ہے، بڑی فوج کے بعد بھارت کشمیریوں کی آواز دبانےمیں ناکام رہا، آج مقبوضہ کشمیر کے حالات بگڑتے جا رہے ہیں، مشرقی سرحدپر توجہ بنی رہے ، تو  افغان سرحد پر صورت حال پراثرپڑتا ہے، کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم اور پارلیمنٹ متحد ہے.

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر فائرنگ، ایک نوجوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی، تین بھارتی فوجی ہلاک

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیرپرثالثی چاہتا ہے، نہ ہی دوطرفہ مذاکرات پرآمادہ ہے، بھارت کی جانب سے 10 ہزار اضافی نفری مقبوضہ کشمیربھیجی جارہی ہے، پاکستان نے امن واستحکام کے لئے جو کیا، وہ دنیا کے لئے پیغام ہے.

    شاہ محمود قریشی کے بہ قول آج بھارت میں بھی مائنس بی جے پی اے پی سی کی باتیں ہو رہی ہیں، بھارت میں بھی لوگ بی جے پی کی انتہا پسندی پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں، محبوبہ مفتی بھی کہتی ہے کہ مائنس بی جے پی اے پی سی ہونی چاہیے، مسئلہ کشمیر اور دورہ امریکا پر خارجہ کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا، خطے کے امن کو  سامنے رکھتےہوئےامیدکی کرن دکھائی دے رہی ہے، ستمبر 2018 سے جولائی 2019 تک مسئلہ کشمیرعالمی سطح پرتوجہ کامرکزبنا، جو لوگ پہلےسننےکوتیارنہیں تھےاب وہ اس کےحل کے لئے کوشاں ہیں، بھارت کی جانب سے ایل او سی پرنہتے عوام پرظلم کیا جارہا ہے.