Tag: کشمیر

  • کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے: شاہ محمود

    کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے: شاہ محمود

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں توقع نہیں تھی کہ ٹرمپ ثالثی کی پیش کش کریں گے، بھارت مذاکرات کی طرف نہیں آئے گا تو حالات بگڑتے جائیں گے، کشمیر پر ہٹ دھرمی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیش کش پاکستان کی بڑی کام یابی ہے، ثالثی کی درخواست مودی نے کی، اب وہ انکار کر رہے ہیں اور ثالثی کی پیش کش پر سیخ پا ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بگڑتی جا رہی ہے، امریکا کو باور کرا دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل طلب ہے۔

    شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا بھارت سے تعلقات رکھنا چاہتا ہے رکھے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

    تازہ ترین خبریں پڑھیں:  محبوبہ مفتی کی اضافی بھارتی فوجی اہل کار بھیجنے کی مذمت

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے قائل کریں گے، افغان انتخابات میں طالبان کو بھی شامل ہونا چاہیے، امریکا کی خواہش ہے افغانستان کے اندر بھی انٹرا مذاکرات ہونے چاہئیں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان معاون اور مدد گار بننے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں چاہتا، کوشش یہی ہے افغانستان میں بلٹ بیلٹ میں تبدیل ہو جائے، نہیں چاہتے خطہ کسی اور جنگ میں جائے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکا میں سرمایہ کاروں سے بہت اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، ٹرمپ نے کہا پاکستان کے ساتھ ٹریڈ سے مطمئن نہیں ہوں، ٹریڈ کو مزید بڑھایا جائے۔

  • محبوبہ مفتی کی اضافی بھارتی فوجی اہل کار بھیجنے کی مذمت

    محبوبہ مفتی کی اضافی بھارتی فوجی اہل کار بھیجنے کی مذمت

    سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی جانب سے وادی میں اضافی بھارتی فوجی اہل کار بھیجنے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں مزید 10 ہزار فوجی بھیج رہا ہے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت کی طرف یہ اعلان قابل مذمت ہے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے عوام میں خوف و ہراس بڑھے گا، کشمیر سیاسی مسئلہ ہے فوجی طریقے سے حل نہیں ہو سکتا۔

    محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بھارت کو کشمیر سے متعلق پالیسی دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پر مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، اعلان کے بعد کمپنیاں روانہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مزید دس ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

    بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ وادی میں انٹیلی جنس کو مضبوط کرنے کے لیے فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جن کمپنیوں کو مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ان میں سی آر پی ایف کی 50 کمپنیاں، بی ایس ایف کی 10، ایس ایس بی کی 30 اور آئی ٹی بی کی 10 کمپنیاں شامل ہیں۔

    خیال رہے یہ احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پیش کش کے بعد جاری کیے گئے ہیں جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر تنازع پر ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

  • بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش

    بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش

    سرینگر: بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، مقبوضہ کشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے وادی کشمیر میں مہاجر ہندو پنڈتوں کیلئے علیحدہ کالونیاں قائم کرنے کے ذریعے جموں وکشمیر کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔

    گورنر ستیا پال ملک کی سربراہی میں اسٹیٹ ایڈمینسٹریٹو کونسل نے وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں 1680فلیٹوں پر مشتمل ٹرانزٹ کیمپوں کی تعمیر شروع کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

    قابض انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ری ہیب لیٹیشن آرگنائزیشن اور جموں وکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن کو منصوبہ بندی، ترقی اور نگرانی کے محکمے سے ضروری فنڈز کی منصوری اور تاخیر کے شکار منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ایک پریزنٹیشن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئروں کی طرف سے تیار کی گئی منصوبے کی چھ تفصیلی رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    رپورٹس میں بارہمولہ کے علاقے خواجہ باغ میں 336فلیٹ، کپواڑہ کے علاقے مغل پورہ میں 288، شوپیاں کے علاقے پنڈوان میں 192، بانڈی پورہ کے علاقے اوڈینہ سنبل میں480، گاندربل کے علاقے وند ہامہ میں 192 اور اسلام آباع کے علاقے مرہامہ میں 192فلیٹوں کی تعمیر شامل ہے۔

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی برسلز میں اعلیٰ یورپی حکام سے ملاقاتیں، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

    وزیراعظم آزاد کشمیر کی برسلز میں اعلیٰ یورپی حکام سے ملاقاتیں، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

    برسلز: آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کی اور انہیں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے برسلز میں اقوام متحدہ کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی ادارے کی حالیہ رپورٹ کا خیرمقدم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حالیہ اور گزشتہ سال کی رپورٹوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کی بین الاقوامی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرائی جانی چاہئیں اور اس مقصد کے لیے حقائق معلوم کرنے والے مشنز مقبوضہ کشمیر روانہ کئے جائیں۔

    راجہ فاروق حیدر نے برسلز میں قیام کے دوران کشمیر کونسل ای یو کے سیکرٹریٹ کا بھی دورہ کیا اور کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں حقائق کو یورپی حکام اور عوام تک پہنچانے کے لیے جاری کوششوں کی تعریف کی۔

    پاک بھارت ایٹمی جنگ کا خطرہ مسئلہ کشمیر کے حل تک رہے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر

    انھوں نے کہا کہ کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور ان کی پوری ٹیم جس جانفشانی سے یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

    اس موقع پر کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید، سینئر عہدیدار ایمبسڈر انتھونی کرزنر، اندرے بارسس اور رومونا بنزر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد خان بھی موجود تھے۔

  • برہان وانی کشمیر کی تحریک آزادی کا درخشندہ ستارہ تھے، سردار مسعود خان

    برہان وانی کشمیر کی تحریک آزادی کا درخشندہ ستارہ تھے، سردار مسعود خان

    مری: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی شہید کشمیر کی تحریک آزادی کا وہ درخشندہ ستارہ ہے جو کشمیر سمیت دنیا بھر میں آزادی اور حریت کے لیے بر سر پیکار نوجوانوں کے ہیرو اور رول ماڈل بن چکے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مظفر وانی نے اپنے جان کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کو نئے مہمیز اور جہت عطا کی اور کشمیری نوجوانوں کے اندر ایسا جذبہ پیدا کیا کہ آج اُن میں سے ہر ایک برہان مظفر وانی بننا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لڑی جانے والی جنگ پاکستان کی جنگ ہے اور پاکستان کو یہ جنگ اپنانا ہوگی، کشمیریوں نے بھارت کے ساتھ رہنے کے آپشن کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہہ دیا ہے اگر کشمیریوں نے بھارت کے ساتھ رہنا ہوتا تو پھر جنگ کس بات کی اور قربانیاں دینے کی کیا ضرورت ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں اور گلیوں میں ہزاروں نوجوان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اُٹھا کر جب پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرتے ہیں اور اس دوران اپنے سینے پر گولیاں کھا کر اسی پرچم کو کفن بنا کر دفن ہو جاتے ہیں تو یہ دہلی کے حکمرانوں کے لیے واضح اور دو ٹوک پیغام ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے ساتھ رہنے کے آپشن کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری اکہتر سال سے جدوجہد کر رہے ہیں، لڑ رہے ہیں اور مر رہے ہیں لیکن انہوں نے ایک لمحہ کے لیے بھی یہ نہیں کہا کہ وہ تھک گئے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی جانب سے  مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نئی رپورٹ جاری

    اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نئی رپورٹ جاری

    برسلز: اقوام متحدہ کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نئی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2018 سے اپریل 2019 تک کشمیر کے دونوں حصوں کا جائزہ لیا گیا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 1990 کی پرتشدد پالیسی کو دوبارہ متعارف کرایا۔

    جنیوا سے شایع شدہ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج غیر قانونی حراست، تشدد، جبری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 2018 میں 160 افراد کو قتل اور 1253 افراد کو بیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا گیا۔

    رپورٹ میں اقوام متحدہ کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ پیش کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں ایک بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری قائم کرے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کی جا سکے۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کی تیاری میں سول سوسائٹی جے کے سی سی ایس نامی تنظیم نے کردار ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، نیویارک ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ

    ادھر پاکستانی سفیر طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل نے کشمیر پر دوسری رپورٹ شایع کر دی ہے، بھارت کو کشمیری عوام کا حق خود ارادیت تسلیم کرنا چاہیے۔

    طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ کشمیر رپورٹ نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا ہے، رپورٹ میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم کا تفصیلی ذکر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی افواج کے مظالم رکوانے کے لیے بھارت پر زور ڈالے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ عالمی انکوائری کمیشن قائم کرے۔

  • کشمیریوں کی جدوجہد بھارتی مظالم کے باوجود جاری ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کشمیری مجاہد برہان وانی کی تیسری برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد بھارتی مظالم میں شدت کے باوجود جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کے تیسرے یوم شہادت پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ چلے گئے لیکن بھولے نہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برہان وانی کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد بھارتی مظالم میں شدت کے باوجود جاری ہے۔

    خیال رہے کہ شہید برہان وانی جنہوں نے صرف 15 سال کی عمر میں بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد آزادی کا آغاز کیا جنہیں 8 جولائی 2016 کو کرناگ قصبے کے بم ڈورہ گاؤں میں شہید کردیا گیا تھا۔

    22 سال کی عمر میں جام شہادت نوش کرنے والا برہان وانی کشمیر میں جاری تحریک کی نئی شمع روشن کر گیا، وانی کے جنازے پر شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    برہان مظفر وانی اور دیگر 126 شہدا سمیت تمام شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج سوموار کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

  • نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوج کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں: فاروق حیدر

    نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوج کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں: فاروق حیدر

    اسلام آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری دنیا کی چوتھی بڑی فوجی قوت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک پراکسی وارنہیں.

    انھوں نے کہا کہ عورتوں نے اپنے سہاگ، عصمت، عزت، والدین، جوان بیٹے قربان کیے، یہ ایک حقیقت ہے.

    فاروق حیدر کا کہنا تھا ہے کہ پاکستان سیز فائر لائن کے پارجاری تحریک میں کوئی مداخلت نہیں کررہا.

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    انھوں نے کہا کہ رائی کے دانے کے برابربھی کوئی چیز ایل اوسی کے پار نہیں جا سکتی، کشمیریوں کی تحریک مکمل طورپران کی اپنی ہےاس میں کوئی بیرونی ہاتھ نہیں.

    خیال رہے کہ 22 مئی 2019 کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا تھا کہ بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے. کشمیریوں سے ہمیشہ والہانہ محبت کا اظہار کیا، پاکستان کی ہرحکومت نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔

  • صدر  آزاد کشمیر کی چھمب  دھماکے کی شدید مذمت

    صدر  آزاد کشمیر کی چھمب  دھماکے کی شدید مذمت

    مظفر آباد: صدر  آزاد کشمیر مسعود خان کی جانب سے چھمب  دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد وطن کی حفاظت کے لئے جوانوں کی قربانی قابل تحسین ہے.

    [bs-quote quote=” بھارت خطے میں امن کا بڑا دشمن ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”صدر آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ ایل او سی پر ہونے والے دھماکے میں ممکنہ طور پر دشمن ملک ملوث ہوسکتا ہے، بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے.

    مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دونوں اطراف کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، برنالہ واقعہ نے ثابت کیا کہ بھارت خطے میں امن کا بڑا دشمن ہے.

    خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا ہوا، جس میں پاک فوج کے پانچ جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایل او سی پر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔

    شہدا میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور شیر زمان شامل ہیں۔

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل وغارت بند کرائے، حریت رہنما کا مطالبہ

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل وغارت بند کرائے، حریت رہنما کا مطالبہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے، عالمی برادری اور انسانی حقوق تنظیمیں وادی میں جاری قتل وغارت بند کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مختار احمد وازہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے طول وعرض میں قتل وغارت، لوگوں کو ہراساں کئے جانے اور محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو مداخلت کرنی چاہیے۔

    انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے اور تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے ہمیشہ پاکستان، بھارت اور کشمیری قیادت کے درمیان بامعنی مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

    حریت رہنماؤں کا اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ

    حریت رہنما نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔