Tag: کشمیر

  • کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے ‘ صدرپاکستان

    کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے ‘ صدرپاکستان

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کے منافی اپنی فوجیں سری نگر بھیجیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کشمیریوں کے یوم سیام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین ے منافی اپنی فوجیں سری نگر میں اتاریں اور آج تک کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کے حق استصواب کا فیصلہ دے چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مشن کی رپورٹ میں کشمیریوں پرمظالم دستاویزی شکل میں موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے بل پرنہیں دبا سکتا۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سفارشات کے مطابق کشمیریوں کے حق رائے دہی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    کشمیر میں بھارتی قبضے کے 71سال مکمل

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 71سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

  • وزیرخارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں‌ بہتری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط قرار دے دیا

    وزیرخارجہ نے پاک بھارت تعلقات میں‌ بہتری کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط قرار دے دیا

    اسلام آباد:‌ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے، ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پریس کلب میں کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے قومی اتفاق رائے موجود ہے، سیاسی تفریق سے بالاتر ہوکر سب متفق ہیں اور رہیں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں خطاب کی حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں، او آئی سی میں بھی کشمیر کے معاملے پرمؤثر نشست ہوئی، ترک، آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے مؤثرموقف پیش کیا، کشمیرپر پاکستان کے مؤقف میں کوئی ابہام یادوسری رائے نہیں.


    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب اور سیکیورٹی کونسل چپ ہے: وزیر خارجہ


    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تقسیم کے بنیادی اصول کے مطابق کشمیربھارت کا حصہ نہیں بنتا، طے ہوا تھا مسلم اکثریتی علاقے پاکستان کا حصہ ہوں گے.

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپردو جنگیں ہوئیں، اس تحریک میں بہت لہو شامل ہو چکا، ہندوستان کے ساتھ اچھے ہمسایوں والے تعلقات چاہتے ہیں. البتہ تعلقات میں بنیادی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کےبغیر تعلقات کشیدہ رہیں گے.

    اس موقع پر انھوں‌ نے مسئلہ کشمیر  اجاگر کرنے کے لئے نوابزادہ نصراللہ مرحوم اور قاضی حسین احمد مرحوم کے کردار کو سراہا.

  • مودی سے دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا: فیاض الحسن چوہان

    مودی سے دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا: فیاض الحسن چوہان

    لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مودی سے دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا۔ مودی کے یاروں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کشمیری قوم عزت دار اور دلیر ہے، عمران خان صاحب کو نیازی کہہ کر پکارا جاتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کا ذکر ہم نے کشمیری عوام سے متعلق نہیں کیا، کشمیری بھائیوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔ اس خاندان کا نام اب کشمیری خاندان کے ساتھ نہیں ملایا جائے گا۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں نے کہا اس خاندان کا نام ہم سے نہ ملایا جائے، کشمیریوں سے متعلق میرے الفاظ پر ن لیگ نے ہنگامہ کھڑا کیا۔ کشمیری ذات کے دوستوں سے معذرت خواہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ واحد سیاستدان ہوں جس نے بھارتی میڈیا پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔ مشرف نے معاشی طور پر مستحکم ملک آصف زرداری کے حوالے کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے دور میں معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، رہی سہی کسر مسلم لیگ ن کی حکومت نے پوری کردی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی سے دوستی کر کے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا۔ مودی کے یاروں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری اپنے 5 سالہ دور میں بی بی شہید کے قاتلوں کو کٹہرے میں نہ لا سکے، پیپلز پارٹی حکومت کو درس اور اخلاق دینا چھوڑ دے۔ ایان علی جیسی فنکاروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کیا اخلاقی درس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم اور اویس ٹپی جیسے لوگوں کو بچانے والے ہمیں درس دیتے ہیں۔

    فیاض الحسن نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، اپوزیشن کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کا قانونی طریقہ کار بھی ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احتجاج سے عوامی مسائل بڑھا رہے ہیں۔

  • بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے‘ آصف زرداری

    بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے‘ آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےمظالم تشویش ناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

    سابق صدرپاکستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کو متحرک کیا جائے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 4 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے چار کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    سری نگر: کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • آج کشمیر، گلگت سمیت کئی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    آج کشمیر، گلگت سمیت کئی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    مظفرآباد: آج کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث موسم سرد رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرات مٹھی میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گذشتہ روز اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا تھا، جبکہ کئی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی تھی۔

    اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ماہ قبل باشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب میں دو روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے تھے۔

    مذکورہ بارش کے باعث شہر کی کئی اہم شاہراہیں اور گلیاں ندی نالوں کامنظر پیش کررہی تھیں، گھروں میں بھی تین تین فٹ پانی جمع ہوگیا تھا اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

    مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

    نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پیدا ہونی والی صورتِ حال کو قابلِ تشویش قرار دے دیا۔

    انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے پُر امن خاتمے کے لیے مثبت مذاکرات کیے جائیں۔

    [bs-quote quote=”شاہ محمود قریشی نے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دوسری طرف بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوٹیرس آج سے بھارت کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں مسئلۂ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت سے کہا جائے کہ وہ مہم جوئی سے باز رہے، انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے کے دیرپا امن کے لیے بھارت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےاپنا کردارادا کرے‘ شاہ محمود قریشی


    وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

  • پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے، سید علی گیلانی

    پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے، سید علی گیلانی

    سری نگر: کشمیری حریت  رہنما سید علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وزیرِ خارجہ کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری امنگوں کا ترجمان ہے۔

    چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ’شاہ محمود قریشی نے جرأت کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔‘

    حریت رہنما علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں موت اور تباہی کا کھیل رک نہیں سکتا۔ انھوں نے بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔ کہا ’بھارتی وزیرِ خارجہ کی تقریر جھوٹ سے بھرپور تھی۔‘

    قبل ازیں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی پاکستانی وزیرِ خارجہ کی تقریر کی تعریف کی اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں بھارتی بربریت کا کھل کر ذکر کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی: شاہ محمود قریشی


    یاد رہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

    انھوں نے کہا ’دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔‘

  • کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا‘ خورشید شاہ

    کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا‘ خورشید شاہ

    سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گھربنانےکا اعلان اچھا ہے، سپورٹ کرتے ہیں مگراعلان سے کچھ نہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجود غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس وزیر کے جو منہ میں آرہا ہے کہے جا رہا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک تو کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی آئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ جودعوے کیے اس کے لیے حکومت کو ہم وقت دے رہے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ قرض سے پیٹرول لیا جاتا ہے، حکومت گھرکہاں سے بنا کے دے گی، مشورہ دیتے ہیں گھر کی بجائےمستحقین کو حکومت 15 لاکھ امداد فراہم کرے۔

    800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو‘ خورشیدشاہ

    یاد رہے کہ دو روزقبل قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوروزگاردینا حکومت کی آئینی ذمے داری ہے، اگرحکومت یہ کرتی ہے تو سب کوخوشی ہوگی۔

  • بھارتی فوج کے پاس کشمیریوں کوقتل کرنےکا کھلا لائسنس ہے‘ میرواعظ عمر فاروق

    بھارتی فوج کے پاس کشمیریوں کوقتل کرنےکا کھلا لائسنس ہے‘ میرواعظ عمر فاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ کشمیری حکومت کے پاس شہریوں کوقتل کرنے کا کھلا لائسنس ہے۔

    میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ آج ایک اورشہری کو بھارتی فوج نے گھرمیں شہید کردیا، عیدگاہ میں نمازجنازہ پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی، کرفیونافذ اورانٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر اور بڈگام میں آج بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    یاد رہے کہ رواں سال 2 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر فائرنگ کرکے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 300 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔

  • حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری

    حالات کشیدہ ہونےکےباوجود پاکستان کرتار پور بارڈر کھولنے کو تیار‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا ہے مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کوٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پرمذاکرات کے لیے تیار ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ معاملات سے نمٹنے کے کئی طریقے ہیں، ایک آپشن ہے کہ دونوں ممالک جنگ کی طرف جائیں جو بےوقوفی ہوگی جبکہ دوسرا طریقہ مذاکرات کا ہے جہاں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم تمام ترمعاملات پربحث کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے گزشتہ 7 دہائیوں میں 3 جنگیں لڑیں تاہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ بھارت اندرونی طور پرسیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سیٹ بیک ہے اس کے باوجود کرتارپور سرحد کھولنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارتی وزیر خارجہ کا ملاقات سے انکار

    واضح رہے کہ پاک بھارت وزارئے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات طے پاگئی تھی تاہم بھارت کی جانب سے یہ ملاقات چند گھنٹوں کے بعد ہی منسوخ کردی گئی تھی۔