Tag: کشمیر

  • اقوام متحدہ فلسطین پراسرائیل کاغاصبانہ قبضہ ختم کرائے‘ میرواعظ عمرفاروق

    اقوام متحدہ فلسطین پراسرائیل کاغاصبانہ قبضہ ختم کرائے‘ میرواعظ عمرفاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ خود مختار فلسطین ہی مسلم امہ کے لیے قابل قبول حل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ اوآئی سی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اقوام متحدہ فلسطین پراسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرائے۔

    کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہا کہ خودمختارفلسطین ہی مسلم امہ کے لیے قابل قبول حل ہے۔


    او آئی سی نے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دے دیا


    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم نے بیت المقدس کو آزاد فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے امریکی فیصلے کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ کی یروشلم پالیسی کے خلاف سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیا تھا۔


    امریکہ نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب امریکی سفارت خانے کو باقاعدہ طورپر یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کشمیر میں جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، سید علی گیلانی

    بھارت کشمیر میں جنگی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، سید علی گیلانی

    سرینگر : چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ کے ذریعے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی میں ملوث ہے.

    اپنے ایک بیان میں بزرگ حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے انسانیت سوز مظالم کے لیے پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہے اور جو فرقہ پرستی کو مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے.

    انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر بھارت دراصل ایک فرقہ پرست ریاست ہے جس نے مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور نزاکت کو نظرانداز کر کے حالات کو محض امن و امان کا مسئلہ قر ار دیگر ایک سنگین غلطی کر رہا ہے جب کہ یہ سراسر حریت پسندی اور جدوجہد آزادی کی تحریک ہے.

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث بھارت نے 2008 سے لیکر 2016 کی احتجاجی تحریکوں کے دوران ہزاروں نوجوانوں کو جعلی مقامات میں گرفتار کیا اور رہائی کے عوض رشوت طلب کی اور اب پتھراؤ کی پاداش میں گرفتار نوجوانوں کیلئے عام معافی کا اعلان محض ایک دکھاوا ہے.

  • کشمیری حق خودارادیت کے لیے برسر پیکار ہیں، او آئی سی

    کشمیری حق خودارادیت کے لیے برسر پیکار ہیں، او آئی سی

    جدہ : اسلامی ممالک کی تنظیم نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدو جہد حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ہے جسے دہشت گردی کہنا نامناسب بات ہے اور ہم کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں.

    اس عزم کا اعادہ اسلامی ممالک کی بین الاقوامی تنظیم ( او آئی سی) کے سیکٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کو ترک کر دے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حقوق دیئے جائیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی اور دستیاب وسائل کے ساتھ حق کشمیریوں کی ہر ممکن مدد و معاونت بھی کرتی رہے گی.

    دنیا بھرمیں کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں کشمیر منایا

    اس موقع پر سیمینار کے شرکاء کوکشمیری عوام کے نمائندے سید فیض نقشبندی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے غیر انسانی سلوک اور ظلم و بربریت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے پیلٹ گنوں سے شہید و زخمی ہونے والے کشمیریوں کی تفصیلات بتائیں.

    یاد رہے مذکورہ سیمینار 1947 میں جموں اور کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی داخلے اور پاکستان جانے والے کشمیری مہاجرین پر کشمیری راجہ اور بھارتی فوجوں کے دستوں کی جانب سے فائرنگ میں شہداء کی یاد میں منعقد کی گیا تھا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیرپربھارتی قبضےکا ہردن سیاہ دن ہے‘ ملیحہ لودھی

    کشمیرپربھارتی قبضےکا ہردن سیاہ دن ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 70سال سے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پربھارتی غاصبانہ تسلط کے 70 سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے انٹرویو میں کہا کہ کشمیرپربھارتی قبضےکا ہردن سیاہ دن ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ 70سال سے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم سے سے ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوگئے۔


    بھارتی جبرکشمیریوں کوجذبہ آزادی سے پیچھےنہیں ہٹاسکتا‘ صدر، وزیراعظم


    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت ایسی مہم جوئی سے باز رہے جو خطے میں امن کے لیے نقصان دہ ہے جبکہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن خطے میں امن واستحکام کی ضمانت ہے جبکہ پاکستان سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔


    کشمیر پربھارتی تسلط کے70 سال مکمل،عوام یوم سیاہ منا رہےہیں


    واضح رہے کہ بھارت کے کشمیر پر غاصابہ تسلط کے 70 سال مکمل ہونے پر آج کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی جبرکشمیریوں کوجذبہ آزادی سے پیچھےنہیں ہٹاسکتا‘ صدر، وزیراعظم

    بھارتی جبرکشمیریوں کوجذبہ آزادی سے پیچھےنہیں ہٹاسکتا‘ صدر، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں اور جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدرِ پاکستان ممنون حسین نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بھارت پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے کیونکہ پورے خطے کا امن اور خوشحالی کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل سے وابستہ ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کو اپنے بانیوں سے کیے گیے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور بھارت کی پوری ریاستی مشینری انسانیت کےخلاف جرائم میں ملوث ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ شفاف اور منصفانہ تحقیقات پر زور دیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 کوبھارت نے جموں وکشمیرپرزبردستی قبضہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی وسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں‘ وزیراعظم پاکستان

    ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں‘ وزیراعظم پاکستان

    استنبول : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترکی نے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات کے ذریعے افغان امن عمل میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایٹ کے نویں سربراہ اجلاس کے موقع وزیراعظم پاکستان نے ترک وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں اور فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے پر ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت پر ترکی کو سراہا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کثیرجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں خصوصاََ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاق کیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے لیے ترکی کی بھرپور حمایت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قبرص سمیت قومی دلچسپی کے معاملات پر ترکی کی تمام ممکنہ حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی تمام معاملات پر ہم آہنگ سوچ کے حامل ہیں، ترکی کے دشمن ہمارے بھی دشمن ہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شام میں تنازعہ کے سیاسی حل کی تلاش اور لاکھوں شامی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

    دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ہمشیہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔


    اسلام آباد:وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ترکی کےدورے پر روانہ


    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی روانہ ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔ پلوامہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی بے لگام ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

    پلوامہ میں فوجی آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بھارتی فورسز نے بدترین تشدد، لاٹھی چارج اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال ہوگیا۔

    بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کشمیریوں کی روزانہ شہادتوں اور بھارت کی بربریت پر بھی عالمی برادری کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند روز میں 7 کشمیری شہید کر دیے گئے۔ وادی میں گمنام قبروں کا معاملہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرتا ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری سے معصوم کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں خونریزی رکوائے۔ ’امید ہے عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہوگی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سرینگر: قابض بھارت فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روک دیا

    سرینگر: قابض بھارت فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روک دیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔ کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روکنے کے لیے کرفیو جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ حریت رہنماؤں یاسین ملک سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے کشمیریوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے بھی محروم کردیا۔

    سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے خاردار تار لگا کرسڑکیں بند کر کے کشمیریوں کو جلوس نکالنے سے روک دیا جبکہ حریت رہنما یاسین ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں: جنیوا میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بینر

    یاسین ملک کا کہنا تھا کہ عاشورہ میں شرکت کے لیے آنے والوں پرتشدد کیا جارہا ہے۔

    قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنیوا میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور تری پورہ کی آزادی کے بینر

    جنیوا میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور تری پورہ کی آزادی کے بینر

    جنیوا: مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کرنے والے بھارت کو اپنے ہی ملک میں آزادی کی درجنوں تحریکوں کا سامنا ہے۔ بھارت سے آزادی کے بینرز سوئٹرز لینڈ میں بھی لگ گئے۔

    بھارت کے نہتے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک طاقت سے دبانے کا ہرحربہ ناکام ہوگیا۔

    مقبوضہ کشمیرکے علاوہ متعدد دوسری ریاستیں بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی کی جدوجہد کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں سوئٹرز لینڈ کے شہر جنیوا میں بسوں اور ٹرام پر مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور تری پورہ کی آزادی کے بینرز لگ گئے۔

    ان بینروں نے بھارت کا مکروہ اورغاصبانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ بھارت میں آسام، ناگا لینڈ، میزو لینڈ، تری پورہ اور خالصتان سمیت متعدد علاقے بھارت سے آزادی چاہتے ہیں لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جنیوا میں بڑے پیمانے پر بھارت کے خلاف ایک احتجاج کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے اقلیتوں پر مظالم اور خواتین سے زیادتی کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں اقلیتوں اور خواتین سے زیادتی کے خلاف جنیوا میں احتجاج

    اس دوران مظاہرین نے ’بھارت رک جاؤ، بھارت ظلم بند کرو، بھارت اقلیتوں کو تحفظ دو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

    احتجاج کے دوران جنیوا کی مختلف سڑکوں پر بینرز بھی لگائے گئے تھے جن میں عالمی برادری سے بھارت کے اندر اقلیتوں سے انسانیت سوز مظالم، مسجدیں گرانے، گرجا گھر جلانے اور خواتین سے زیادتی کے واقعات بند کروانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت نےمحدود جنگ کی پالیسی نہ بدلی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘ وزیراعظم

    بھارت نےمحدود جنگ کی پالیسی نہ بدلی تومنہ توڑ جواب ملےگا‘ وزیراعظم

    نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر بھارت نے ایل او سی کو پارکرنے کی کوشش کی یا پاکستان کے خلاف محدود جنگ کی پالیسی پرعمل درآمد کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سےاقوام متحدہ کے چارٹرپر باقاعدہ عملدرآمد نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھارتی ظلم وجبرکا سامنا ہے اور کشمیریوں کو ان کے ‌حق خودارادیت سے محروم رکھا جارہا ہے۔ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج تعینات کررکھی ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے ذریعے کچل رہی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بیلٹ گنوں کے استعمال اور دیگر جرائم سے روکے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کومشرقی جانب سےہمیشہ خطرہ رہا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے رواں برس ایل اوسی پر 600 سے زائد بار سیزفائرکی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔


    وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیرحل کرنےکا مطالبہ


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اب ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے اور اسے اسی سطح پر ہی حل ہونا چاہیے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ بھی نہایت ضروری ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی جوانوں سمیت 70 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں اور 120 ارب ڈالرکا نقصان اٹھایا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالیں ہم افغان جنگ کوپاکستانی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی پاکستان قربانی کا بکرا بنے گا۔


    عالمی میڈیا پاکستان کی صحیح صورتحال نہیں دکھارہا، شاہد خاقان عباسی


    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا خواہاں کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

    انہوں نے کہا افغانستان کے مسائل کا فوجی نہیں سیاسی حل ہےافغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں جو سرحد پار کرکے پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی ظلم وزیادتی کو دنیا دیکھ رہی ہے جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

    انہوں نےکہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےمئسلہ فلسطین کا حل بہت ضروی ہے جبکہ اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ خطے میں تشدد کا سبب بن سکتا ہے۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین اورپاکستان کی دوستی معاشی ترقی کاراستہ ہے جبکہ پاکستان ون بیلٹ ون روڈ پروگرام کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں مستقبل میں انسانیت کےلیے بڑا خطرہ ہیں ان تبدیلیوں سےنمٹنےکے لیے پیرس معاہدے پرعملدرآمد ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پرقومی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ان کے ہمراہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی اور وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔