Tag: کشمیر

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیویارک پہنچیں گے

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیویارک پہنچیں گے

    نیویارک :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیویارک پہنچیں گے جہاں وہ اکیس ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج لندن سے نیویارک پہنچیں گے،وزیراعظم 21 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان اپنےخطاب میں ناصرف کشمیراو میانمارکے مسئلے کواجاگر کریں گے بلکہ امریکی ڈومور کی پالیسی پربھی اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی نائب صدر مائیک پنس کی خواہش پر ان سے ملاقات بھی کریں گے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ترکی،ایران سمیت 9 سربراہان مملکت سےملاقات کریں گے، وزیراعظم نیویارک میں اپنے قیام کےدوران امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔


    سازشیں ہوتی رہتی ہیں قوموں کو متحد ہو کران کا سامنا کرنا چاہیے، وزیراعظم شاہد خاقان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سازشیں ہوتی رہتی ہیں ان سے گھبرایا نہیں جاتا بلکہ ان شازشوں کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی دورے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان کا قومی سلامتی کمیٹی نےجواب دیا وہی ہماری پالیسی ہے اور ہم نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مضبوط افغانستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے‘ جنرل زبیرمحمودحیات

    مضبوط افغانستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے‘ جنرل زبیرمحمودحیات

    لندن : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ پرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ورلڈ کانگریس آف اوورسیزپاکستانیزکے تحت تقریب کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک کے عسکری اور سویلین حکام نے شرکت کی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ مضبوط افغانستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے۔

    جنرل زبیر محمود حیات کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج نےعوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر جارحیت کرریا ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی تاریخ بدل دے گا۔


    بہت ڈو مور کرلیا، اب دنیا ڈو مور کرے، آرمی چیف


    یاد رہے کہ 6 ستمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑ سکتے، بہت ڈو مور کرلیا اب دنیا ڈو مور کرے،عالمی طاقتیں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرائیں۔


    افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف


    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں امن سے ہی خطے میں امن لایا جا سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کی جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج ہونگے، بھارتی آرمی چیف

    پاکستان کی جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج ہونگے، بھارتی آرمی چیف

    پونا : بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر میں جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، سی پیک منصوبہ بھارت کی خودمختاری کیلئے چیلنج ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے شہر پونا میں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے کیا، اپنے خطاب میں بھارتی آرمی چیف نے پاکستان اور چین کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

    جنرل بپن راوت نے سی پیک کو نئی دہلی کی خود مختاری کیلئے چیلنج قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ چین بھارت پر مسلسل اپنا دباؤ بڑھارہا ہے جبکہ پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر سمیت خطے میں پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہادی تنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انہیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے، جس کا خطرہ صرف بھارت کو ہی نہیں جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کو بھی ہے۔

    جنرل راوت نے سی پیک منصوبے کےحوالے سے چین پر الزام لگایا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اور میانمار میں دفاع اور معاشی شراکت داری بڑھارہا ہے۔

    بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے چين کی اقتصادی راہداری کا گزارنا بھی بھارت کی خود مختاری کیلئے چیلنج ہے، بھارت کے آرمی چیف کامزید کہنا تھا کہ چین خطے میں اپنا دبدبہ بڑھا رہا ہے۔

  • سرینگر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: بھارتی فورسز کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے بہانے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے۔

    قابض فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے گھر گھر چھاپے مارے اور کرفیو نافذ کردیا۔ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران مزید دو نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چھ ہفتے سے جامع مسجد میں جمعے کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

    حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔


  • سرینگر: بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 3 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔ باندی پورہ میں بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارت کی بربریت تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ غاصب بھارتی فورسز نے باندی پورہ میں فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی فوج کے ہاتھوں 8 رہنماؤں کی بلا جواز گرفتاری اور نئی دہلی منتقلی کے خلاف حریت رہنماؤں نے کل احتجاج کی کال دے دی۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری بھی تعینات کر رکھی ہے۔


  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، مزید 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نوجوان حریت لیڈر برہان وانی کی برسی کے روز سے نئے سرے شروع ہونے والی بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ نوگام کے علاقے میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔

    مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ وادی میں برسی سے ایک روز معطل کی جانے والی انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور بند ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج خراج عقیدت پیش کرنے پر ظلم کر رہی ہے، والد برہان وانی

    بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر کے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

    برہان وانی کے یوم شہادت پر حریت رہنماؤں نے ایک ہفتے تک احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں جبکہ دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

    یاد رہے کہ برہان وانی کی برسی کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پیغام دیا تھا کہ بھارت کو یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیئے کہ تاریخ کو اندھا نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی یہ تحریک آزادی مقامی اور ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔ برہان وانی کی شہادت نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک کسی خارجی مداخلت کے زیر اثر ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا تھا کہ برہان وانی اور دیگر شہدائے کشمیر کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔


  • برہان وانی و دیگر شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: آرمی چیف

    برہان وانی و دیگر شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل ہے۔ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برہان وانی اور دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت حاصل ہے۔ آزادی کے لیے برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں ان کے کشمیر سے متعلق عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    یاد رہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں نوجوان حیرت لیڈر برہان وانی کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کرفیو نافذ ہے جس کے بعد مقبوضہ وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے۔


  • نہتے کشمیریوں پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال ہورہا ہے، دفتر خارجہ

    نہتے کشمیریوں پر کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال ہورہا ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جارہے ہیں، اقوام متحدہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کرے۔

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کچھ علاقوں خصوصا کاکپورہ اور بہمانو میں بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر کیمائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور گھر تباہ کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ان دونوں علاقوں سے ملنے والے نوجوانوں کی لاشیں اس قدر جلی ہوئی ہیں کہ اُن کی شناخت تک ممکن نہیں جس سے تاثر مل رہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جانے لگے۔

    نفیس زکریا نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں بھارتی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کرے اور اگر یہ چیز ثابت ہوجاتی ہے تو بھارت کو عالمی قوانین کا مرتکب قرار دیا جائے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کودہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے باعث نہتے کشمیریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کئی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں: نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کا کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا کشمیری رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دینا بلا جواز ہے۔ امت مسلمہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر تھوپا جا رہا ہے۔ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال گزشتہ روز دیکھنے میں آیا جب قابض فوج نے کشمیری نوجوانوں اور کشمیریوں کے گھروں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 روز میں شہید کیے گئے 4 نوجوانوں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے۔

    بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ کردیا تھا جبکہ 3 نوجوانوں کفایت احمد، جہانگیر خاندے اور فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالی گئی۔

    بعد ازاں اسی علاقے میں ایک اور نوجوان پر قابض فوج نے گاڑی چڑھا کر اسے شہید کردیا۔

    گزشتہ روز شہدا کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور بھارت کی مخالفت و آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔


  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے بہانے متعدد نوجوان گرفتار بھی کرلیے گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کا طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے۔

    وادی میں سو پور کے علاقے میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی فورسزکی زیادتیوں کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

    لوگوں کو صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لیے سو پور میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا مقبوضہ کشمیر میں بھی شاندار جشن منایا گیا تھا جس پر چراغ پا ہو کر بھارتی فوج نے جشن مناتے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی فوج نے سری نگر میں کرفیو بھی نافذ کردیا تھا۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا بیان بھی بھارتی میڈیا سے ہضم نہ ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی فتح پر یہاں عید سے پہلے عید آگئی ہے، حریت رہنما کے بیان پر بھارتی میڈیا نے سخت واویلا کیا تھا۔