Tag: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے11کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے11کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہمولا اور پلوامہ میں11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رام پور اور اُڑی میں بھارتی افواج نے حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 11کشمیری شہید ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق آپریشن کےدوران مشہور کشمیری حریت پسند برہان وانی کے جانشین سبزار بھٹ بھی اس جھڑپ میں شہید ہوگئے۔

    دوسری جانب ترال میں ہی کشمیری عوام نے بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    قابض افواج نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس پر مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں ہوئی جن میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ترال کے علاقے سائیموح میں بھارتی پولیس نے رہائشی عبدالرشید میر کا گھر نذر آتش کردیا اور مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔


    بھارتی فوج کی فائرنگ،12 کشمیری شہید


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کرکے 12 کشمیریوں کو شہید کردیاتھا۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ‘4کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی فائرنگ‘4کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے آپریشن کےدوران فائرنگ سے 4کشمیری شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کےعلاقےنوگام میں بھارتی فوج نے ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کےمطابق بھارتی فوج کے آپریشن کےدوران تین فوجی اہلکار بھی مارے گئے۔

    مقامی میڈیا کےمطابق گزشتہ روز بھارتی فوج بھاری نفری کےہمراہ دہشت گردوں کی موجودگی کا بہانہ بناکرعلاقے میں داخل ہوئی اور آپریشن شروع کردیا جس دوران چار کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    دوسری جانب بھارتی فوج کا کہناہےکہ آپریشن کےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں تین فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔


    سری نگر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘4کشمیری نوجوان شہید


    یاد رہےکہ گزشتہ سال برہان وانی کی شہادت کے بعد سےمقبوضہ کشمیرمیں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے۔

    واضح رہےکہ مقبوضہ کشمیر میں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بینائی سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات بھی بھول چکی ہے، مشعال ملک

    بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات بھی بھول چکی ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آسیہ اندرابی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج انسانی حقوق کے بعد اخلاقیات سے بھی نکل چکی ہے۔

    مشعل ملک کا ممتازکشمیری حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی حراست اور تشدد کا نشانہ بنانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون رہنما کو کالے قانون کے تحت حراست میں لے کر تشدد کیاگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور علاج نہ ہونے پر آسیہ اندرابی کی جان کو خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں اگر آسیہ اندرابی کوکچھ ہوا تو ان پر تشدد کرنے والوں سے حساب لیا جائےگا۔

    مشعل ملک نے عالمی اداروں سے آسیہ اندرابی پر تشدد کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں نہتے بچوں اور عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے چھلنی کیا جارہا ہے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر علامی برادری اور خصوصآ اقوام متحدہ سخت ایکشن لے۔

    واضح رہے *دختران ملت کی رہنما آسیہ اندرابی کو گزشتہ ماہ بھی پاکستانی پرچم لہرانے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا تھا* تاہم جلد ہی عوامی اور عالمی دباؤ کے باعث بھارت سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی اور حریت پسند رہنما کو رہا کردیا گیا تھا.

  • کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں، بھارتی اداکارہ ہما قریشی

    کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں، بھارتی اداکارہ ہما قریشی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت پربالی ووڈ اداکاربھی اٹھ کھڑے ہوئے، ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔

    مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بھارتی فلموں کی اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ مجھ کو اس بات کا افسوس ہے کہ بھارتی میڈیا نیوز چینلز میں کشمیر کی صحیح تصویر پیش نہیں کرتا۔

    بھارتی میڈیا کشمیر سے متعلق منفی خبریں نشر کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر بہت خوبصورت جگہ ہے، وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں۔ سب کو مل کرمسئلہ کشمیرکاحل نکالناچاہئیے۔

    اس حوالے سے ہما قریشی کے چھوٹے بھائی اداکار ثاقب سلیم کا کہنا ہے کہ ’شام کے 8 بجے ہی کشمیر میں جیسے زندگی رک سی جاتی ہے۔ وہاں کی عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتی ہے۔

    بھارتی اداکار ثاقب سلیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں زندگی رک سی گئی ہے، واضح رہے کہ ہما قریشی اور سلیم ثاقب کی والدہ کا تعلق وادی کشمیر سے ہے۔ ہما خود دلی میں پلی بڑھی ہیں لیکن وہ اب بھی ہرسال کشمیر جاتی ہیں۔ ہما قریشی حال ہی میں جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

  • کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

    کشمیر میں مظالم پرعالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر پر مظالم ڈھا رہا ہے مگر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، عالمی برادری کی خاموشی بھی افسوسناک ہے۔

    یہ بات انہوں نے منصورہ میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم و تشدد میں بھارتی فوج دہشت اور درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ حکمران مودی سے دوستی کی خاطر ان مظالم کے خلاف آواز نہیں اٹھا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمارے حکمران کشمیری شہداء کی قربانیوں سے بے وفائی کر رہے ہیں۔

    مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کٹ پہننے والے کشمیری کھلاڑی گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کٹ پہننے والے کشمیری کھلاڑی گرفتار

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کر پاکستان کا قومی ترانہ گانے والے کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر کے ضلع گاندر بل میں ایک میچ سے قبل دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں تو ایک ٹیم نے پاکستان سے محبت کے اظہار کے طور پر سبز کٹ زیب تن کر رکھی تھی۔

    میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پڑھایا گیا جسے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے عقیدت و احترام سے سنا۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ غم و غصے سے پاگل ہوگئی۔ بھارتی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پاکستانی کٹ پہننے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا۔ میچ کا انعقاد کرنے والے افراد کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل صوفی بزرگ بابا دریا الدین کے نام سے منسوب مذکورہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے مسئلے کو مختلف انداز میں اجاگر کرتے رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: ترانے کے دوران چیونگم چبانے پر ہندو سراپا احتجاج

    انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اللہ ہمارے ساتھ ہے اس لیے ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔ پاکستان سے عقیدت کا اظہار کر کے مادر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

    کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اس عمل سے کسی کو تکلیف نہیں دی اور نہ ہی ایسا کوئی مقصد تھا۔

  • بھارت باز رہے، لینے کے دینے پڑ جائیں گے، خواجہ آصف

    بھارت باز رہے، لینے کے دینے پڑ جائیں گے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نتیجہ خیز مرحلے میں ہے بھارت ہوش کے ناخن لے۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی سے باز آجائے ورنہ اسے یہ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ دلیر پاکستانی فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے اور بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت سے بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں اس لیے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے باز رہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت اور بین الاقوامی قوانین برائے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور ہزاروں لوگوں کو پلٹ گن کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ڈھٹائی کے ساتھ دوسرے ممالک پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام لگا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے خطے میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی توجہ ہٹا سکے جس میں بھارت کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

  • امریکا کی جنگ عالمِ اسلام کے خلاف ہے، مولانا فضل الرحمان

    امریکا کی جنگ عالمِ اسلام کے خلاف ہے، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ مسلمانوں کے لیے کتنی منفی سوچ رکھتا ہے اور امریکہ کی جنگ دراصل عالمِ اسلام کے خلاف تھی۔

    وہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے تاہم اب متنازعہ سوچ رکھنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منفی اقدامات نے اس بات پر مہر ثبت کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کی مسلم دشمنی پالیسی واضح ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت آمیز اقدامات سے صاف پتہ چلتا ہے کہ امریکا کی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ مسلمانوں کے خلاف تھی جس کا مقصد مسلمانوں کو کمزور کرنا اور نفرت آمیز سلوک کو عام کرنا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان جو کشمیر کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کرکے ان کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند اور جواں ہیں جس میں نوجوان حریت پسند برہان وانی کی شہادت کے بعد مزید اضافہ ہو گیا ہے اور کشمیر کی گلی گلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے چھرے والی بندوقوں سے فائر کرکے ہزاروں کشمیریوں کی بینائی چھینی اور معصوم و نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا اور حریت پسند رہنماؤں کو پابند سلاسل کر کے تحریک آزادی کو کچلنے کی ناکام کوشش کی۔

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مظاہرے

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مظاہرے

    بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انڈونیشیا، پرتگال اور اٹلی میں مظاہرہ کیا گیا۔ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقد تقریب میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی مظالم کے سامنے سینہ سپر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف ممالک میں مظاہرے کیے گئے۔

    انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ مظاہرین نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری پرتشدد کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

    پرتگال میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ہاتھوں میں بھارت مخالف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے۔

    اٹلی کے شہر میلان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لارڈ نذیر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں سکھ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

    ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقد تقریب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔

  • کشمیرپرعالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، آل پارٹیزکانفرنس

    کشمیرپرعالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، آل پارٹیزکانفرنس

    کراچی : جماعت اسلامی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر آل پارٹی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ہر قوم کو اپنی تقدیر کے فیصلے کرنے کا حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نور حق کراچی میں یکجہتی کشمیر آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شہرکے مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ حافظ سعید احمد کو نظر بند کرکے نوازشریف نے بھارت نوازی کا ثبوت دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یورپ اور دیگر دنیا کو سب کچھ نظر ارہا ہے مگر کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی نظر نہیں آتی، حافظ سعید کو نظر بند کیا گیا جبکہ بھارتی ایجنٹ کلبوشن یادیو کے ثبوت ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، انہوں نے کہا کہ یوم کشمیر کے موقع پر بھارتی فلم پاکستانی سنیماؤں میں لگا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے۔

    پپپلز پارٹی کے رہنما این ڈی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر کے ایشو پر دو رائے نہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے ہمارے ساتھ ہی ہونا چاہئیے۔

    سیکورٹی کونسل کی پاس کردہ قرارداد کے حوالے سے دنیا کو اگاہ کرنا ہوگا .آل پارٹی کانفرنس میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پرعالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ہر قوم کو اپنی تقدیر کے فیصلے کرنے کا حق ہے۔

    اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ متحرک شخصیت کو با ضابطہ اورباقاعدہ وزیر خارجہ مقرر کرے تاکہ مسئلہ کشمیر کو قومی پالیسی کا مستقل حصہ رکھا جائے۔