Tag: کشمیر

  • کشمیریوں کی شہادت کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کاروباری مراکز بند

    کشمیریوں کی شہادت کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کاروباری مراکز بند

    مظفرآباد: بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے،بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرکے نہتے عوام پربھارتی ظلم وستم رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کوبھارتی فوج کی گولیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    کشمیری لڑکی سے بھارتی فوجی کی زیادتی پراحتجاج پرخاتون سمیت مزید پانچ کشمیری جان سے گئے۔مقبوضہ وادی میں گذشتہ چارروزسے زندگی مفلوج ہے،حریت رہنماؤں کی اپیل پروادی میں مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز،تعلیمی ادارے ٹرانسپورٹ بند ہے۔

    احتجاج کو دبانے کے لئے قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے، کشمیریوں نے بھارتی جبر کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • کسانوں کو بدحال کرنے کے ذمہ دارحکمران ہیں، پرویزالٰہی

    کسانوں کو بدحال کرنے کے ذمہ دارحکمران ہیں، پرویزالٰہی

    قصور: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت کا کسان پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے،نواز شریف اگر کسانوں سے مخلص ہوتے تو پہلے بجٹ میں ہی کسانوں کے لیے فنڈز مختص کرتے۔

    قصور کے علاقے الہ آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حکمران کسانوں کو بدحال کرنے کی سازش کے ذمہ دار ہیں کیونکہ جب بھی آلو اور ٹماٹر کی فصل تیار ہوجاتی ہے تو وہ بھارت سے تجارت شروع کردیتے ہیں۔

     انھوں نے کہا کہ کپاس،چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو پورا خرچہ بھی نہیں مل رہا اگر یہی طرز حکومت رہا تو زرعی ملک بدحال ملک میں تبدیل ہوجائے گا۔

     چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ایک سو اسی ارب جنگلہ بس پر لگادیے گئے سو ارب روپے کا سر پلس صوبہ پنجاب آج دو ہزار ارب کا مقروض ہے ، آشیااسکیم ، سستی روٹی اسکیم اور دانش اسکول اسکیمز فیل ہوچکی ہیں۔

    انھوں نے کہا میں کسانوں کے ساتھ ہوں اور بلدیاتی انتخابات میں کسان سائیکل کو مہر لگا مسلم لیگ ق کا ساتھ دیں۔

  • پاکستان آج رات مذاکرات سے متعلق فیصلہ کرلے، سشما سراج

    پاکستان آج رات مذاکرات سے متعلق فیصلہ کرلے، سشما سراج

    ممبئی: بھارت آخرکار مان ہی گیا کہ مسئلہ کشمر جامع مذاکرات کا حصہ ہے، مگر بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مذاکرات کرنے ہیں تو دہشت گردی پر ہی بات ہوگی ۔

    میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات کا آغاز 1998ءمیں ہواتھا لیکن ممبئی حملوں کے بعد جامع مذاکرات کا نام مذاکرات کی بحالی رکھاگیااور طے شدہ جامع مذاکرات میں کشمیرکا مسئلہ بھی شامل تھا۔

    سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان بھارت میں مذاکرات صرف دہشتگردی کے مسئلے پر ہوں گے، بھارت نےکشمیری رہنماوں کو تیسرا فریق تسلیم کرنے سے بھی انکار کردیا۔

    بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھابات چیت کا مقصد صرف مذاکرات کا ماحول بنانا ہے سرتاج عزیز بھارت آئیں تو اُمید بن جائے گی، سشما سوراج نے مطالبہ کیا کہ پاکستان آج رات تک فیصلہ کرلے  کہ اُس نے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں ۔

    بھارت کی ہٹ دھرمی اب بھی برقرار ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو جامع مذاکرات کا حصہ تسلیم کیا مگر اس پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

    دوسری جانب قومی سلامتی خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو شامل کیے بغیر بھارت سے مذاکرارت ممکن نہیں کسی پیشگی شرط کے بغیر بھارت جانے کیلئے تیار ہوں ،پاکستان بھارت سے غیر مشروط مذاکرات چاہتا ہے، حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی پر تشویش ہے،عالمی برادری بھارت کے رویے کا نوٹس لے۔سرکاری سطح پر پاکستان اور بھارت کے مذاکرات منسوخ نہیں ہوئے،بھارت سے مذاکرات کیلئے پاکستان نے کبھی شرط نہیں رکھی ۔

    Sartaj Aziz

    سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر ایجنڈے میں شامل ہے تو حریت رہنماؤں کی شمولیت کیوں نہیں۔بھارت نے دو ماہ میں سو سے زائد مرتبہ ایل او سی پر ورکنگ بانڈری کی خلاف ورزی کی ہے،بھارت اپنی شرائط پر پاکستان سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے پاکستان میں دہشت گردی کاروائیوں کے ثبوت موجود ہیں۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ پوری قوم تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرتی ہے، بھارت جانے پر کشمیری رہنماؤں سے ملاقات بیس سال پرانی روایت ہے،خطے میں امن بھارت اور پاکستان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔مذاکرات میں بھارتی مداخلت کے ثبوت حوالے کرنا چاہتے تھے، بھارت سے تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل بات چیت سے حل کرنے کا خواہاں ہے،بھارت مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات منسوخ کیے جانے کے خدشات افسوسناک ہیں، بھارت کو اوفا معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ الحاق پاکستان منارہے ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ الحاق پاکستان منارہے ہیں

    کشمیر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، کشمیری عوام اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں یاداشت پیش کریں گے ۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری آج یومِ الحاق پاکستان منا رہے ہیں اور اس کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کریں گے، پاکستان ،آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

    مظفرآباد میں خصوصی اجلاس ہوگا، جس میں وزیرِاعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

    اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے زیرِاہتمام سیمینار ہوگا، جس کے بعد اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت پیش کی جائے گی، بریدنگ اسپیس مقبوضہ کشمیر میں کل عید کے پہلے روز پاکستان سے اپنی محبت کے اظہار کیلئے کشمیری عوام نے بھارت مخالف مظاہروں میں پاکستانی پرچم لہرادیئے تھے اور پاکستان زندہ باد کے نعرےلگائے تھے۔

    قراردادِ الحاق پاکستان سڑسٹھ برس قبل سری نگر میں مسلم کانفرنس کی جنرل کونسل کے اجلاس میں منظورکی گئی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر: ایشیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا نیا ریکارڈ

    مقبوضہ کشمیر: ایشیا کی سب سے بڑی افطار پارٹی کا نیا ریکارڈ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی جھیل ڈل کے کنارے طویل ترین دسترخوان پر افطاری کرنے کا ریکارڈ بن گیا۔

     اہتمام کرنے والے نوجوانوں کا دعویٰ تھا کہ ہفتے کی شام پونے دو کلومیٹر طویل عوامی افطار کے اہتمام سے وہ دبئی کا ریکارڑ توڑنے میں کامیاب تو ہوگئے، لیکن ان کا اصل مقصد کشمیر میں شام کے سیر سپاٹے کے رواج کو بحال کرنا ہے۔

    سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے افطاری کیلئے سجائے گئے اس دسترخوان کی لمبائی 4962 فٹ تھی جبکہ اس پر تقریباً 3500 افراد نے اپنا روزہ افطار کیا ۔

    ایشیا کی سب سے بڑی افطاری میں خصوصی طور پر ان یتیم بچوں کو مدعو کیا گیا تھا جن کے والدین گذشتہ 20 سال سے جاری آزادی کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    ایشیا کے سب سے لمبے افطاری کے اس دسترخوان پر کھجوروں،پھلوں ،جوس اور بریانی سے مہمانو ں کی تواضع کی گئی۔

  • پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا،  جنرل راحیل شریف

    پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا، جنرل راحیل شریف

    اسلام آباد : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا ۔

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں مختلف کورسز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں سے دہشت گردوں کے خلاف شہری علاقوں میں بامقصد اور نتیجہ خیز کارروائیوں کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔

    جبکہ سول اور فوجی قیادت کے مابین بڑھتا ہوا تعاون اور روابط ان کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کلیدی ثابت ہوگا ۔

    مستقبل کی جنگی حکمت عملی اور طریقوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں کا طریقہ کار بدل رہاہے جبکہ ہمارا دشمن دہشت گردوں کی مدد کرکے ملک کو تنازعات میں الجھا کر عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، پاکستان کسی ریاست کے خلاف پراکسی وار نہیں لڑرہا اور نہ ہی کسی کو پاکستان کے خلاف پراکسی کا استعمال کرنے دیا جائے گا۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، پاکستان اور کشمیر کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔

    پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے ، اس کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فوری حل چاہتا ہے ۔

  • جیو نیوزفوری طور پر قوم سے معافی مانگے، الطاف حسین

    جیو نیوزفوری طور پر قوم سے معافی مانگے، الطاف حسین

    کراچی : جیو نیوز کے پروگرام میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو الگ کرنے پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے پاکستان کےبجائے بھارت سے وابستگی رکھتے ہیں۔

    جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جیو نیوز سے اس معاملے پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی وابستگی پاکستان کےبجائےبھارت سےہے۔

    کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے الگ کرنا سازش ہی ہوسکتی ہے وہاں کچھ ایسے لوگ ہیں جو سیکولر ذہن کے ہیں ان کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں۔

    ذاتی اغراض کی وجہ سے وہ پاکستان کے وجودکو برداشت نہیں کرتے، جس مقصد کیلئے پاکستان وجودمیں آیا،اس سےبھی انھیں کوئی دلچسپی نہیں، کشمیر کے لوگ67سال سے ایک عذاب میں مبتلا ہیں، قابض بھارت نے ان سے سب کچھ چھین رہا ہے، ان لوگوں کو کشمیریوں سےکوئی محبت یا وابستگی نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد  الطاف حسین نے اس معاملے پر جیو نیوز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مجھے شدید دکھ پہنچا ہے یقیناً دیگر پاکستانیوں کو بھی دکھ ہوا ہوگا، کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد موجود ہے اس قرارداد کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں لاکھوں کشمیریوں کا خون شامل ہے، جیونیوز اپنے اس عمل کی فوری معافی مانگے یہ ایک نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔

  • جیو نیوز کی ملک دشمنی جاری،  پاکستان کے نقشے سے کشمیر خا رج

    جیو نیوز کی ملک دشمنی جاری، پاکستان کے نقشے سے کشمیر خا رج

    کراچی : جیو نیوز جو ملک دشمنی کی اپنی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے ، گذشتہ روز اس کے پروگرام آج شاہزیب خا نزادہ کے ساتھ میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو خا رج کر دیا گیا۔

    ایک جا نب مجا ہدین مقبو ضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگا ف نعرے اور پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستانی نیوز چینل جیو مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈا لنے کی اپنی سی کا وشوں میں مصروف ہے۔

    گذشتہ روز جیو نیوز کے پر وگرام آج شاہزیب خا نزادہ کےساتھ میں پاکستان کا جو نقشہ پیش کیا گیا اس میں پاکستان کی شہ رگ کشمیر مو جود نہیں تھا۔

    جیو نیوز جو ما ضی میں مقتدرہ قومی ادارے کے سربراہ کو مورد الزام ٹھہرانے اور تو ہین اہل بیت جیسی شرمنا ک حرکتوں میں ملو ث رہا ،اب کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے خا رج کر نے کی سازش کر رہا ہے ۔

    ما ضی میں جیو کی جانب پھیلا یا جا نا والا شر انگیز پر وپیگنڈہ اوراب شا ہ زیب خا نزادہ کے پروگرام میں کشمیر کی پاکستانی نقشے سے علیحدگی اس سازش کا تسلسل معلوم ہو تی ہے۔

    لیکن نہ ما ضی میں عوام جیو نیوز کے مذموم پر وپیگنڈے سے متاثر ہو ئے تھے اور نہ ہی اب، عوام اس جھانسے میں آئیں گے۔


    Geo again creates controversy with "anti… by arynews

     

  • مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    مسئلہ کشمیریواین اوکی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیئے،حافظ سعید

    لاہور : سربراہ جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نکالے بغیر خطے میں امن نہیں ہوگا،کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

    لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ امریکا اور بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل سازشیں کررہے ہیں اور شاہراہ ریشم کو کاٹ کر پاکستان کا چین سے تعلق ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

    حافظ سعید نے کہا کہ وزیر اعظم بنگلہ دیش بھارت کی کٹھ پتلی ہیں اور بھارت ہی کی ایما پروہاں پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان میں شکست کھانے کے بعد پاکستان میں اڈے بنا چکا ہے، کشمیر کا مسئلہ یو این او کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے اورحکومت کو کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنی چاہیئے۔

  • کراچی سمیت ملک بالائی علاقوں میں مزید سردی کا امکان

    کراچی سمیت ملک بالائی علاقوں میں مزید سردی کا امکان

    اسلام آباد/کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافے اور پہاڑی علاقوں پربرفباری کا امکان ہے۔

    ملک میں موسم کے اتراتے تیور، کوئٹہ کی سرد ہواوں نے کیا کراچی کا رخ کرلیا ہے، بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں  ہیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی سمیت بالائی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگا ہے۔ میدانی علاقوں میں بھی برفباری سے سردی بڑھے گی ہے جبکہ بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، کشمیر، ہزارہ اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔