Tag: کشن گنگا ڈیم

  • بھارت کے ساتھ ڈیموں کا تنازعہ: پاکستان کا ورلڈ بینک سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    بھارت کے ساتھ ڈیموں کا تنازعہ: پاکستان کا ورلڈ بینک سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

    نیویارک: پاکستان نے ورلڈ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے ڈیموں کے تنازعے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں ورلڈ بینک کے صدر جِم یانگ کِم سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ خارجہ نے عالمی بینک کے صدر کو بھارتی کشن گنگا اور رتلے ڈیموں پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں دریائے سندھ اور دیگر دریاؤں کا پانی منصفانہ طور تقسیم کرنے کے لیے ’سندھ طاس‘ معاہدہ طے پایا تھا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسئلہ حل نہیں کر سکے، اس لیے صدر ورلڈ بینک سے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔


    یہ بھی پڑھیں:  عالمی بینک کا پاکستان کو کشن گنگا ڈیم کے معاملے پرثالثی عدالت کے قیام کی درخواست واپس لینے کا مشورہ


    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان کے تحفظات توجہ سے سنے، انھوں نے مسئلہ حل کرانے کی ایک اور کوشش کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر دونوں ممالک کے درمیان کئی بار ناکام مذاکرات ہو چکے ہیں، عالمی بینک بھی  بھارت کی طرف داری کرتے ہوئے ثالثی سے معذرت کر چکا ہے۔

  • عالمی بینک کا پاکستان کو کشن گنگا ڈیم کے معاملے پرثالثی عدالت کے قیام کی درخواست واپس لینے کا مشورہ

    عالمی بینک کا پاکستان کو کشن گنگا ڈیم کے معاملے پرثالثی عدالت کے قیام کی درخواست واپس لینے کا مشورہ

    واشنگٹن :  عالمی بینک نے ایک بار پھر بھارت کی طرف داری کردی، عالمی بینک نے پاکستان کو کشن گنگا اور رتلےڈیم کے معاملےپر ثالثی عدالت کے قیام سے متعلق اپنی درخواست واپس لینےکا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے ایک بار پھر بھارت کا حمایت کرتے ہوئے پاکستان سے کہا ہےکہ اگر پاکستان ثالثی عدالت کے قیام کاموقف ترک کردے ۔ اس صورت میں عالمی بینک اس معاملے پر غیرجانبدار ماہر کی تقرری کیلئے تیار ہے۔

    بینک کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ۔تاہم حیران کن طور پر بینک نے بھارت کو منصوبے کی تعمیر سے نہیں روکا۔

    پاکستان کوعالمی بینک کے امتیازی رویے اور گزشتہ دوسال کے دوران مسلسل بھارت کی حمایت پر تشویش ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کی سربراہی میں وفد نے عالمی بینک کے حکام سےملاقات کی اور عالمی بینک کو بتایا کہ کشن گنگا اور رتلے ڈیم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کا ضامن ورلڈ بینک ہے، عالمی بینک کو بھارت کو منصوبے سے باز رکھنے پر زور دیا جائے گا، ملاقات میں پاکستان رتلے اور بگلیہار منصوبوں کا معاملہ بھی اٹھائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے یہ معاملہ اس سے پہلے بھی عالمی بینک کے سامنے اٹھایا، گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر 330 میگا واٹ کے کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کیا تھا جبکہ ڈیم پر کام 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ نریندر مودی کی آمد کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کیا گیا اور وادی میں ہڑتال رہی تھی جبکہ شہریوں نے فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت نے دریائے نیلم کا پانی موڑ دیا، اربوں روپے کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر

    بھارت نے دریائے نیلم کا پانی موڑ دیا، اربوں روپے کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر

    لاہور: بھارت نے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے دریائے نیلم کا پانی موڑ دیا، اربوں روپے کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے نیلم کا پانی موڑے جانے سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی 60 فی صد صلاحیت ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم کا پانی موڑنے سے 969 میگا واٹ کا پاکستانی منصوبہ غیر مؤثر ہو گیا ہے، خیال رہے کہ ملک میں بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ منصوبہ بنایا گیا تھا۔

    پاکستان نے 500 ارب روپے کی خطیر لاگت سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ تعمیرکیا ہے، لیکن کشن گنگا ڈیم پر پانی موڑے جانے کے بعد اس کی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے2007 میں کشن گنگا ڈیم منصوبے پر کام شروع کیا تھا، 330 میگا واٹ کے اس منصوبے کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم نے کیا تھا۔

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کا ایک اور سنگ میل عبور


    پاکستان نے 2010 میں عالمی عدالت سے کشن گنگاڈیم کے خلاف رجوع کیا تھا لیکن تین سال بعد 2013 میں عدالت نے بھارت کے حق میں فیصلہ دے دیا، پاکستان کے کم زورمؤقف اور عدم دل چسپی کے باعث بھارت یہ مقدمہ جیتا۔

    کشن گنگا ڈیم کا معاملہ، پاکستان کا ورلڈ بینک سے رجوع کرنے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں آزاد کشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ساڑھے 51 کلومیٹر طویل سرنگوں پر مشتمل واٹر وے سسٹم میں پانی کی بھرائی بھی شروع کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔

    گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر پاکستان کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔تاہم بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے لچک دکھانے کیلئے تیار نہیں۔

    پاکستان سپل ویز کے ڈیزائن میں تبدیلی چاہتا ہے تاکہ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو پانی برابر سے ملے۔دوطرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ جبکہ بھارت کی طرف کشوندر وہرا کر رہے ہیں۔

  • کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کا مؤقف تسلیم، بھارت پانی چھوڑنےکا پابند

    کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کا مؤقف تسلیم، بھارت پانی چھوڑنےکا پابند

    انڈس واٹر کمشنرکاکہناہے عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے بھارت کو دریائے نیلم میں فی سیکنڈ نو کیوبک میٹر پانی چھوڑنے کا پابند کر دیا ہے۔

       
    انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نےمیڈیاکوبتایا عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم بنانے سے روکنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے دریائے نیلم کا رخ موڑنے کا اختیار بھی دےدیا ہے لیکن بھارت پاکستان کو مقررہ مقدار میں پانی فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔ 

    مرزا آصف بیگ کاکہناتھااس فیصلے سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت زیادہ متاثر نہیں ہو گی، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کاکہناہے پانی پر پاکستانی حق تسلیم کرنابڑی کامیابی ہے،،جہلم اور چناب کے پانی پر بھی پاکستان کا حق مسلمہ بن گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدکاکہناہے نوازشریف پاکستان کے حق میں فیصلے کریں گے خورشیدشاہ خورشیدشاہ کاکہناتھا کشن گنگا ڈیم کے حوالے سےعالمی عدالت کاپاکستان کے حق میں فیصلہ اچھی بات ہے۔