Tag: کشیدگی برقرار

  • کرم میں سیز فائر کے باوجود مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار

    کرم میں سیز فائر کے باوجود مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار

    کرم : ضلع کرم میں سیزفائر کے باوجود مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہونے کے باعث کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی قلت ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرم میں سیزفائرکے باوجود مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے ، جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء اور ایندھن کی قلت ہوگئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کرم کے مختلف مقامات پر قبائل کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے راستے بند ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق حکومتی وفد نے قبائلی عمائدین سے ملاقاتوں کے بعد سیز فائر کا اعلامیہ جاری کیا تھا تاہم اب بھی کئی علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں، جس سے راستوں کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں جانب کچھ افراد قید میں ہیں، عمائدین سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا کہا ہے تاہم کرم ملیشیا اور ایف سی کے ذریعے میتوں کی حوالگی کی تجویز ہے۔

    مزید پڑھیں : کرم میں دونوں قبائل فائر بندی پر آمادہ ہوگئے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

    انھوں نے کہا تھا کہ فریقین مذاکرات کےذریعےمسائل کا حل چاہتےہیں تاہم فیصلوں پرعملدرآمدکیلئے جرگہ کرم عمائدین سےایک اورملاقات کرے۔

    دوسری جانب کرم واقعے اور صوبے میں بدامنی کے خلاف خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے مظاہرے ہوئے، پشاور، مردان، چارسدہ، خیبر،  بونیر، لکی مروت، لوئر دیر اور دیگر اضلاع میں احتجاج کیا گیا۔

    مقررین نے خطاب میں کہا کہ صوبےمیں دہشت گردی عروج پر ہے لیکن وزیراعلی کو جلسے اور جلوس سے فرصت نہیں، صوبائی حکومت تمام تر وسائل احتجاج پر لگارہی ہے۔

    میاں افتخارحسین کا کہنا تھا کہ ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات نہیں، دہشت گردی ہو رہی ہے، اے این پی صوبے میں جلد امن مارچ کرے گی۔

  • پاک افغان سرحد پر تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

    پاک افغان سرحد پر تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

    چمن :پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہےجبکہ چمن کے سرحدی دیہات سے شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق چمن میں پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔پاک افغان بارڈرکی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سرحد کے قریب سیکڑوں دیہات خالی کرالیےگئےہیں اورہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔

    پاک فوج بھاری توپ خانےکےساتھ اگلےمورچوں پرموجودہے۔افغان شیلنگ سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورایف سی اہلکارتعینات ہیں۔


    پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار،گن شپ ہیلی کاپٹرزسے نگرانی، باب دوستی دوسرے روز بھی بند


    پاکستانی حدود میں پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے ہر قسم کی صورت حال کنٹرول کرنے کےلیے موجود ہیں، چمن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

    خیال رہےکہ باب دوستی پرہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمد ورفت بھی معطل ہے،مال بردارگاڑیوں،کنٹینرزکو شہرکی جانب موڑدیا گیا،دو روزکے دوران دو فلیگ میٹنگ بھی بےنتیجہ رہیں۔


    چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ دوروز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔